
رمضا ن المبارک میں پولیس کے حفاظتی انتظامات
روز ہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں شامل ہے سال میں ایک بار ماہ صیام آتا ہے ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ سے رحمت ،بخشش اور مغفرت کیلئے امت مسلمہ خصوصی عبادات کا اہتمام کرتی ہے۔ دنیا سے بے نیاز ہوکر خداوند کریم کے حضور اپنی کوتاہیوں کے کفارہ کیلئے دعائیں مانگتے ہیں دن کو روزہ اورحلال روزی حاصل کرنے میں امت مسلمہ مشغول رہتی ہے
بدھ 24 مئی 2017

(جاری ہے)
ہر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق عید الفطر کے مذہبی تہوار کیلئے خریدوفروخت کرتا ہے عبادات اور خریدوفروخت کے سبب مساجد ،بازاروں میں پورا مہینہ ہجوم لگا رہتا ہے تخریب کار شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ اشخاص امت مسلمہ کی عبادت میں مصروفیت کو غنیمت پاکر اپنے گھناؤنے و مجرمانہ عمل سے امن وامان کیلئے مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں۔
اس سلسلہ میں ضلع خانیوال پولیس کے ذہین باصلاحیت او رنڈر کمانڈر جہانزیب نذیر خان نے اپنی بہترین حکمت عملی کے باعث ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز ،متعلقہ سکیورٹی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سے گاہے بگاہے میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رمضان المبار ک میں دوران نماز و عبادات ‘امن وامان کو قائم رکھنے اور عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت اور شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔ اس ضمن میں ضلع خانیوال کو چار سیکٹرز خانیوال ، کبیروالا،میاں چنوں اور جہانیاں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایس ڈی پی او ز اپنے اپنے سیکٹر کے حفاظتی انتظامات کے براہ راست خود نگران اور ذمہ دارہونگے اور اسی طرح تمام سیکٹرز کے پولیس اسٹیشنز کو سب سیکٹر کا درجہ دیا گیا ہے اور ہر سب سیکٹر کے حفاظتی انتظامات کا ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او خود ہوگا۔ رمضان المبارک کے مہینہ میں چونکہ مذہبی جوش وخروش قابل دید ہوتا ہے لو گ حتی االمقدور پنجگانہ نماز کیلئے مساجد کا رخ کرتے ہیں خاص طور پر نماز تراویح کے اوقات میں مساجد کی رونق دوبالا ہوجاتی ہے حفاظتی نقطہ نظر سے اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر مسلح جوانوں کی ڈیوٹیاں لگانے کیساتھ ساتھ ایلیٹ پولیس کے مستعد او رالرٹ کمانڈوز گشت کناں رہیں گے جو خدانخواستہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری کارروائی کریں گے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے ضلع بھر کے پولیس افسران پرایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران واضح کیا کہ رمضان المبار ک میں گشت کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے اور شیڈول کے مطابق گشت کو جاری رکھا جائیگا یہاں تک کہ نمازی اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ جاتے ۔مساجد کے منتظمین سے رابطہ کرکے انہیں ترغیب دیں کہ وہ بھی اپنے اپنے رضا کاران کے ذریعے حفاظتی اقدامات کریں پولیس افسران و ملازم ماہ صیام میں چوکس ہو کر ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھیں گے اور اسی طرح ریلوے اسٹیشنوں ،بس اسٹینڈز،سرائے ہوٹل کی نگرانی انتہائی ضروری ہے تاکہ مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے ۔ڈبل سواری او ربلا نمبر پلیٹ گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ،بنک ،جیولرز، دکانوں ،پٹرول پمپس کی سکیورٹی کو موثر بنایا جائے اور نمازیوں کی جامعہ تلاشی مسجد انتظامیہ لے گی اور مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھے گی۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Ramzan Ul Mubarak Main Police K Hifazti Intezamat is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 May 2017 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.