
روزنِ دیوار سے مُلا نے دیکھا۔۔۔!!
حضرت مولانا نے بلاتوقف حکم صادر فرمایا کہ ”پس تحقیق اس گناہ ِ کبیرہ کی سزا، سنگسار کرنا ہی ٹھہرتی ہے۔“ لورالائی کے قریب کلی کوئی میں شادی شدہ مرد ا ور خاتون کو بدکاری کے فعل کا مرتکب قرار دے دیا گیا
اجمل جامی
منگل 18 فروری 2014

(جاری ہے)
۔ چند ہی لمحوں میں یہ بدکار جوڑا جہنم واصل کر دیا گیا۔۔ اہل ایمان اس بدکار جوڑے پر پتھر برساتے ہوئے مسلسل اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔
۔سرکار ِ دو عالم ﷺ یاد آئے۔۔ قربان جاوں آپ کے اسوہ حسنی پر، کہ جن کے ہر فیصلے میں رحمت جھلکتی تھی، بصیرت ایسی کہ اعتراف ِ گناہ کرنے والوں سے منہ موڑ لیا کہ شاید اس امر سے کسی کو شدت گناہ کا احساس ہو جائے ، حکمت ایسی کہ دنیا کا ہر مفکر سرکار ِ دو عالم ﷺ کی بصیرت سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکا۔ لیکن لورالائی کے مفتی صاحب نے شاید بذات خود تین دیگر گواہوں کے ہمراہ روزن ِ دیوار سے بدکاری کا فعل ہوتے دیکھ لیا تھا، تبھی تو مفتی صاحب نے آناََ فاناََ سنگسار کرنے کا فیصلہ سنا ڈالا اور اس سزا کو یقینی بنانے کے لیے خود چٹیل میدان میں موجود رہے۔۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد مقامی انتظامیہ حرکت میں آئی ، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو پتھر تو مارے ہی گئے لیکن رہی سہی کسر آہنی راڈ مار مار کر پوری کی گئی، اور تو اور حیات بی بی کو بغیر کفنائے ہی دفن کر دیا گیا، دراز خان کی قبر کشائی کے بعد معلوم ہوا کہ انہیں پتھروں سے مار مار کر تھک جانے والے مسلمانوں نے ان کے سر اور چہرے پر گولیاں بھی برسائیں۔۔
شریعت کی ایسی خود غرضانہ تعبیر و تشریح، محدود علم، اور اسلامی قوانین سے مطلق لا علمی اسلامی قوانین پر سوالیہ نشان بن جاتے ہیں، کیونکہ یہ سوال اپنی جگہ بدستور قائم رہے گا کہ اس مخصوص واقعے میں گواہان کا اپنا علم، دینی فہم و فراست کا کیا معیار تھا؟؟ یہی وہ جاہل حضرات ہیں جو دین اسلام کی بد نامی کا باعث بنتے ہیں۔
پھر اچانک خبر آئی کہ رحیم یار خان میں مخالفین نے اپنے دشمن کا وہ حال کیا کہ اس کی سات نسلیں یاد رکھیں گی، مخالفین نے زور بازو کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے، اپنے دشمن کے ہونٹ کاٹ دئیے، جبڑے توڑ ڈالے، ناک کاٹ ڈالی، اور آخر میں زبان بھی چیر کہ رکھ دی۔۔ یہ شخص اسپتال میں انتہائی نازک صورتحال میں زیر علاج ہے۔۔ لیکن ناچیز پورے وثوق سے کہہ سکتا ہے کہ زور بازو کا بہیمانہ مظاہرہ کرنے والے یہ حضرات قانون نامی چڑیا کے شر سے کوسوں دور رہیں گے۔ (انشااللہ)
مہمند ایجنسی کے غیور طالبان بھی ذہن میں آئے۔۔ عمر خالد خراسانی کا نورانی چہرہ آنکھوں کو خیرہ کر گیا، سبحان اللہ، اہل ایمان نے مرتد تئیس ایف سی اہلکاروں کے گلے کاٹ دئیے۔۔اور اسے عین شرعی فعل قرار دیا، ثبوت کے طور پر قرآن و حدیث کی کی من گھڑت تشریح کرتے ہوئے پمفلٹ بھی چھاپ دیا، جس میں نام نہاد تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو گمراہ قرار دیا گیا ہے۔ ناچیز کے قارئین کو یاد ہو گا کہ پچھلی تحریر میں یہی سوال اٹھایا تھا کہ میرے عزیر۔۔ کونسی شریعت؟؟ یہاں ہر گروہ کی اپنی شریعت ہے، کسی نے شریعت کو سنگساری کے لیے استعمال کیا تو کسی نے تئیس ایف سی اہلکاروں کے گلے کاٹنے کو شرعی قرار دیا۔ لیکن اندازہ کیجیے سرکار دو عالم کی رحمت کا۔۔ غزوہ بدر میں کچھ یہودی قیدی فدیہ دینے سے قاصر تھے، لیکن تھے پڑھے لکھے۔۔ حکم ہوا کہ آپ لوگ مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم دیں، یہی فدیہ ہو گا۔۔ لیکن مہمند ایجنسی کے طالبان نے کیا کیا؟؟
ایک ہی دن میں یہ تین واقعات اور فقیر کا محدود سا ذہن ادھر ادھر بھٹکتا رہا، اور سر شام خبر آئی کہ مائیکرو سوفٹ کے نئے سربراہ ستیا نڈیلا سمیت تیرہ بھارتی کافر "اپنی علمی قابلیت کے بل بوتے پر دنیا بھر کی بڑی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے کرتا دھرتا ہیں۔۔ بس اس کے بعد زور بازو کا مفہوم مزید واضح نہ ہوسکا۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Rozan e Dewaar Se Mullah Ne Dekha!!! is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 February 2014 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.