صدقے کا گوشت

چھوٹے پرندوں کیلئے خطرناک ثابت ہوتاہے

جمعرات 3 مارچ 2016

Sadqa Ka Gosht
ہمارے ہاں ایک چیز بہت ہی عام ہے اور وہ ہے بھیڑچال، اگر کسی شخص کوئی ایسا کاروبار چل جائے جس کے لئے بہت ہی قلیل رقم کی ضرورت ہوتو اس کے دیکھا دیکھی ہی ہرکوئی اس کاروبار میں اپنی قسمت آزمانے لگتا ہے۔ چندسال پہلے لاہو کی اہم شاہراہ کینال روڈ پر تین چارنوجوانوں نے صدقت کے گوشت کے لفافے فروخت کرنا شروع کئے۔ ان نوجوانوں کی قسمت اُس وقت جاگی جب وہاں سے گزرنے والے امراء نے گوشتکا چندروپے کالفافہ پانچ سوروپے میں خریدلیا، بس پھر کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے کینال روڈ،روای پل اور سگیاں راوی پل پر صدقے کا غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے مرد، خواتین بچے امڈآئے۔

یہ لوگ گائے بھینس کا پھیپھڑے کے ٹکڑے کرکے انہیں سرخ رنگ دیتے ہیں تاکہ اس میں خون کی چمک دکھائی دے۔

(جاری ہے)

اب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ کینال روڈ، سگیاں راوی پل اور راوی پل کی فضاؤں میں تمام دن چیلیں کوئے پرواز کرتے دکھائی دیتے ہیں جن کا مقصد پھینکے گئے صدقے کے گوشت کے ٹکڑے کھانا ہے۔ چیلوں اور کوؤں کو بہتاب کی وجہ سے ان علاقوں میں چھوٹے پرندون نے پرواز کرنا ہی چھوڑ دیا۔

جس کی وجہ چیل اور کوؤں کااُن پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردینا ہے۔ ان علاقوں کی فضا میں چیلیں آنے سے قبل چڑیوں، میناؤں،طوطوں کی بہتات ہوتی تھی لیکن اب چیل اور کوئے ان کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ہیں جس سے ائیرٹریفک کو بھی شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ مختلف مقامات پرجاری چیل گوشت کی فروخت شہرکے حسن کوماند کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور کے گارڈن برڈز کی افزائش نسل کو بھی بری طرح متاثر کرنے لگی۔

چیلیں اور کوے سارادن فضا میں منڈلاتے رہنے کی وجہ سے جہازوں کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے پرندوں کی افزائش نسل متاثر ہونے سے گارڈن برڈز بھی ہجرت کرنے لگے ہیں جس سے شہر کا ایکوسسٹم بھی بگڑکررہ گیا ہے۔ ماضی میں ضلعی حکومت نے صدقے کے گوشت کے نام پر غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کیا تھا۔

لیکن ہماری پولیس صرف دودن ان علاقوں میں چکرلگانے کے بعد تھک گئی۔ جس کے بعد صدقے کاگوشت فروخت کرنے والے افراد دوبارہ یہاں نظر آنے لگے۔ محکمہ جنگلی حیات کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کوان گوشت بیچنے والے افراد کو روک تھام اور اس کاروبار کوختم کرانے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا ضلعی انتظامیہ ان لوگوں کو یہاں سے ہٹانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Sadqa Ka Gosht is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 March 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.