
تھر میں موت کا رقص اور سندھ حکومت کی بے حسی!
غذائی قلت موت کا سبب بننے لگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 204 میں سے 183 ڈسپنسریوں کو تین برس سے بجٹ ہی فراہم نہ کیا جاسکا
بدھ 8 نومبر 2017

ضلع تھر پارکر پاکستان کے 156اضلاع میں سب سے زیادہ غربت ، افلاسی ، بدانتظامی، پسماندگی اور حکومتی عدم توجہی کا شکار علاقہ ہے، کہنے کو یہ علاقہ کوئلہ ، گیس اور پیٹرول کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن سندھ حکومت کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع تھر پارکر میں کام کرنے والی 204 میں سے 183 ڈسپنسریوں کو گزشتہ تین برس سے بجٹ ہی فراہم نہیں کیا گیا، ، اس کے علاوہ ضلع بھر میں 6 رورل ہیلتھ سینٹر اور 2 میٹرنٹی سینٹر بھی پانچ برس سے بغیر کسی بجٹ کے کام کررہے ہیں ۔تھر میں غربت کا یہ حال ہے کہ لوگوں کو دو وقت کی روکھی سوکھی روٹی بھی بڑی تگ ودود کے بعد ہی میسر آتی ہے ۔ تھر پارکر میں بچوں کی اموات کی اصل وجہ بھی ماؤں کا غذائی قلت کا شکار ہونا ہی ہے، یہاں جشن تھر منایا جارہا ہے وہاں لوگوں کے پاس کفن کے لئے بھی پیسے نہیں ہوتے، سرکاری افسران کا ضمیر مرچکا ہے انہیں صرف اپنی تنخواہوں اور مراعات کی فکر ہے، یہ لوگ وہاں بھوک سے مرتے ہوئے معصوم بچوں کی میتیں دیکھنے اور ان کے والدین کے دکھ میں شریک ہونا بھی گوارا نہیں کرتے، یہ افسران تو صرف پکنک کے لئے تھر جاتے ہیں، سوچتے ہوں گے چلو ماردی کا کنواں دیکھ لیں“ آپ حیران نہ ہوں یہ دل کو کبیدہ خاطر کرنے والے الفاظ کسی ٹی وی اینکر کے پروگرام کا ابتدائیہ نہیں اور نہ کسی کالم نگار کے ذہنی تخیل کا شاخسانہ ہیں اور نہ ہی یہ خیالات سندھ حکومت کے کسی کٹر مخالف ذہن کی پیداوار ہیں۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Thaar Me Mout ka Raqs or Sindh Hkomat ki Be Basi is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 November 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.