وقت کی ترتیب

وقت اور ترجیحات کی ترتیب بدل جائے تو واقعات بدل جاتے ہیں اور بالآخر وقت بدل جاتا ہے

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید پیر 13 نومبر 2017

Waqt ki tarteeb
وقت ہی قوت ہے اگر ترتیب میں آ جائے۔ رفتار سے زیادہ وقت کی ترتیب اہم ہے۔ واقعات پر رفتار نہیں ترتیب اثر انداز ہوتی ہے۔ وقت اور ترجیحات کی ترتیب بدل جائے تو واقعات بدل جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ اور بالآخر وقت بدل  جاتا ہے۔۔۔۔ فرد اور قوم دونوں کا!! وقت کی ہر ترتیب ایک مختلف منظر پیدا کرتی ہے۔ جسے ترتیبِ زماں کا ادراک ہو، مکان اس کی دسترس میں دے دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی زندگی میں ترتیب پیدا کر لی جائے تو وقت ہاتھ کی گھڑی بن جاتا ہے۔ جو بے ترتیبی کا شکار ہوتا ہے، حادثے کا شکار ہوتا ہے ۔۔۔۔ وقت اس کے ہاتھ میں ٹک ٹک کرتا ہوا ایک ٹائم بم بن جاتا ہے۔ اگر کھانے پینے اور سونے جاگنے میں ترتیب کو شاملِ حال کر لیا جائے تو صحت کا  مستقبل کبھی بدحال نہیں ہوتا۔ یہی نظام الاوقات بگڑ جائے تو صحت بگڑ جاتی ہے۔ ان واقعات کا صرف ترتیب میں آ جانے سے وجود میں ایک صحت مند زندگی کا انکشاف ہوتا ہے۔ انسان خود ترتیب میں آ جائے تو اس کے ارد گرد پوری کائنات ترتیب میں آجاتی ہے!!

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Waqt ki tarteeb is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 November 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.