زرداری ‘ قادری ملاقات‘ مشترکہ تحریک چلانے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ‘ریلیاں․․․․․․․․․․․․․․امریکی واسرائیلی پرچم نذر آتش‘ امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

پیر 18 دسمبر 2017

Zardar ,Qadri Mulaqat Mushtrka Tehreek Chalny ka Ailan
رابعہ عظمت:
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے اعلان کے خلاف یا لاہور میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ امیر جماعتہ الدعوة حافظ محمد سعید نے اسرائیلی اقدام کے خلاف ملگ گیر سطح پر بھر پور تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ملک امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کردیں اور پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس طلب کیا جائے۔

تحفظ قبلہ اول کے حوالے سے بڑا پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس آج پھر کسی صلاح الدین ایوبی کی منتظر ہے۔ علماء کرام نے خطبہ جمعہ میں بیت المقدس کی آزادی کو موضوع بنایا اور امریکی فیصلے کے خلاف مذمتی قرار دیں پاس کی گئیں۔

(جاری ہے)

چوبرجی چوک میں ہونے والے احتجاجی جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ شرکاء امریکہ واسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

پروفیسر حافظ سعید نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان بہت بڑی جنگ کا پیش خیمہ ہے۔ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ مسلمانوں کو لڑانا اور کمزور کرنا یہودی سازش ہے۔ جماعت اسلامی نے مسجد شہد امال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ ٹرمپ نے امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا ۔

ٹرمپ کا اعلان پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ مسلمان حکمران بزدلی کا رویہ چھوڑ کر ٹرمپ کے اعلان کے خلاف جرات مندی کا مظاہرہ کریں۔ یوم تحفظ بیت المقدس کے طور پر بھی منایا گیا اور مذمتی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں۔ امریکی واسرائیلی پرچم بھی نذر آتش ہوئے۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان اسلام کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔

تحریک انصاف نے بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع کرادی۔ لاہور کی سیشن عدالت نے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقریر کرنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ہے۔ گزشتہ دنوں لاہور میں جے یو آئی (ف)کامرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سربرا مولانا فضل الرحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاسی بصیرت کا موازنہ کرنے کیلئے تھرما میٹر ڈھونڈنا پڑے گا۔

دھرنے کس ایشو پر دیئے جاتے ہیں لیکن گزشتہ دو دھرنوں سے کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ ان کے مطابق قومی سطح پر ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ موجود حالات میں سی پیک کے منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ایک نشان اور ایجنڈے کے تحت الیکشن میں حصہ لے گی۔ ٹرمپ عقل سے عاری شخص ہے جس نے عجیب فیصلہ دیا ہے ۔پوری دنیا میں اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی امریکی صدر کے فیصلے کو تسلیم نہیں کررہا ہے۔

لاہور میں آصف زرداری نے طاہر القادری کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ اگر طاہر القادری نے قصاص کی تحریک چلائی تو وہ ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مستقبل میں دونوں جماعتوں کے سیاسی رابطوں کو فروغ دینے پربھی زوردیا ۔ آصف زرداری نے پی پی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن کو ہدایت کی کہ وہ تحریک منہاج القرآن سے رابطہ رکھیں اور احتجاج پر کارکن بھر پور ساتھ دیں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ وہ ان کی پارٹی پنجاب کی سیاست میں بھر پور کردار ادا کرے گی اور وہ لاہور میں خود بیٹھ کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور اس مقصد کے لئے بہت جلد دوبارہ لاہور آئیں گے۔ آئندہ ماہ جنوری میں لاہور میں پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن بلانے کا بھی اعلان کیاگیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے لاہور میں ہی طاہر القادری سے چودھری شجاعت اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے بھی ملاقات کی اور حکومت کے خلاف احتجاج تحریک چلانے پر بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 140 کی یوسی69 میں ایم پی اے ماجد ظہور کی نگرانی میں ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہیں۔ ایم پی اے کو آرڈی نیٹر شعیب اکرم اور جنرل کونسلر زمان عظمت ایم پی اے کی قیادت میں علاقے کو سنوارنے میں دن رات کوشاں ہیں اور علاقہ مکین کی امنگوں کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اہلیان مزنگ مسلم لیگ (ن)کی نوجوان بلدیاتی قیادت سے مطمئن اور مسرور نظر آتے ہیں۔

ایم پی اے ماجد ظہور کے دروازے سائلین کی شکایات سننے کے لئے کھلے ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پرلوگوں کے مسائل حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ ایم پی اے پی پی140 نے علاقے کو چار چاند لگادیئے ہیں۔ پکی گلیاں، بہتر سیوریج سسٹم، صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ یوسی 69 میں بھی باقاعدہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا افتتاح کردیا گیا ہے جس سے مکنیوں کو صاف پانی کی فراہمی میں آسانی ہوگی اور جس سے گندے آلودہ پانی سے لاحق ہونے والی بیماریوں کی روک تھام ممکن ہوگی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Zardar ,Qadri Mulaqat Mushtrka Tehreek Chalny ka Ailan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 December 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.