لیہ کے ترقیاتی منصوبے اور لادی گینگ

جمعرات 10 جون 2021

Ahmad Khan Leghari

احمد خان لغاری

وزیر اعظم پا کستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے اپنے حا لیہ دورہ لیہ میں ایک جلسہ سے خطا ب کر تے ہوئے جنوبی پنجاب کے دو ڈویژن جن میں ڈیرہ غا زیخان اور سا ہیوال کے ہر فر دکیلئے یو نیورسل ہیلتھ انشورنس کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس کا باقا عدہ آغاز لیہ سے کیا گیا ہے ۔ علا وہ ازیں اربوں روپے کے ترقیا تی منصو بوں کا بھی اعلا ن کیا ہے جس میں صحت ، موا صلا ت، شمسی توانا ئی اور فراہمی آب ، میو نسپل سر وسز سپورٹس، ٹور ازم کے علا وہ یو نیورسٹی کے قیام کا بھی اعلا ن کیا۔

بہا ؤالدین زکر یا یو نیورسٹی کے اولڈ کیمپس کے قیام کا مطا لبہ بہت دیر ینہ تھا۔ اس طر ح ضلع لیہ پر حکمران جما عت کی خصوصی توجہ اس با ت کی غماز ہے کہ وہ دور دراز اضلا ع پر پوری تو جہ دے رہی ہے اس کئی دھا ئیوں سے جو علا قے نظر انداز کیے گئے تھے انہیں اربوں روپے کے اہم پرا جیکٹ دیکر ضلع لیہ کے با سیوں میں نئی روح پھونک دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لیہ ایک طویل عر صہ مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جا تا رہا ہے ۔

اسکے با وجو د کوئی خا طر خوا ہ تو جہ نہیں دی گئی ۔ پہلی بار 2018ء کے عا م انتخا بات میں ضلع کی عوام نے تحریک انصا ف کو اعتما د کا ووٹ دیا۔ حکمران جما عت نے بھی اہم منصو بہ جا ت کا اعلان کر کے ثا بت کر دیا ہے کہ وہ بھی اپنے ووٹرز سے وفا کر نا چا ہتے ہیں ۔ ویسے بھی مو جو دہ حکومت کو تین سا ل ہو چکے ہیں اور نئے انتخا بات نزدیک آرہے ہیں ۔ حکو متی پارٹی کی کو شش ہو گی کہ وہ آنے والے تمام انتخا بات جیتنے کیلئے عملی اقدا م اٹھا ئے کیو نکہ محض نعروں سے کا میا بیاں سمیٹنا اب مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہو چکا ہے ۔

ملکی معیشت میں بہتری کے مثبت اشا رے مل رہے ہیں ۔ مہنگائی پر بھی تو جہ دی جا رہی ہے لیکن امن وا من کی نا قص صورتحا ل کے سا تھ بے روزگاری عنقریب بے قا بو ہونے جا رہی ہے جبکہ ان دونوں کا آپس میں بھی گہرا تعلق ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب کے اپنے علا قے میں لا دی گینگ جو ایک طویل عر صہ سے دہشت کی علا مت بنا ہوا ہے ۔ کو ہ سلیمان میں چھپے یہ پیشہ ور لو گ اپنی کمین گا ہوں سے نکل کر شہری علا قوں کا رخ کر تے ہیں اور ہر کاروباری شخص کا پیچھا کر تے ہیں ۔

بھتہ خواری اور ڈکیتیاں ان کا معمول بن چکا ہے۔ لا دی گینگ کے نو جوانوں کا بے روزگاری سے تعلق اس طر ح ثا بت ہو چکا ہے کہ علا قہ میں سیمنٹ فیکٹری لگنے سے نہ صر ف ان کی آبا ئی زمینیں خریدی گئیں بلکہ انہیں روزگار بھی فرا ہم نہ کیا گیا۔ اس سے قبل بھی متعدد بار لکھا جا چکا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری کے ٹرینڈ محا فظوں نے علا قہ میں اپنے ادارے کی حفا ظت کے نا م پر دہشت پھیلا ئی ہوئی ہے بلکہ ان علا قوں میں بسنے والے بلو چ قبایل کی خوا تین کا گھروں سے نکلنا محا ل ہو چکا ہے ۔

لا دی گینگ کے نو جوانوں کو اگر روزگار فراہم کر دیا جائے و یقین جا نیے یہ تمام لو گ شریف شہری ثا بت ہو سکتے ہیں باالخصو ص ڈی جی سیمنٹ فیکٹری ان کے روزگار ، صحت اور ٹرانسپورٹ کا انتظا م کر دے تو پورا علا قہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے ۔ یہاں عجیب صورتحال ہے کہ سیمنٹ فیکٹری ما لکان کو ہر قسمی تحفظ دیا جا تا ہے ، افسر شا ہی ان کی گاڑیاں استعمال کر تی ہے ان کے ریسٹ ہا ؤس کے مزے لیتے ہیں مزید یہ کہ علا قہ کے سر دار بھی مکمل ان کے حما یتی ہیں اور وہ بھی ما لکان سے ہر قسمی فوائد سے مستفید ہو تے ہیں ۔


لا دی گینگ کے نو جوانوں کی حما یت کر نا ہر گز مقصو د نہیں لیکن چند حقا ئق بھی عوام کے سا منے لا ئے جا نے ضروری ہیں۔ بزدار قبیلہ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد لا دی گینگ کے نو جوا نوں ض کے حو صلے مزید بڑھ چکے ہیں ان پر من پسند کا م کرانے کیلئے کسی خا ص شخصیت کا دست شفقت بھی ہو سکتا ہے وگر نہ اتنی دید ہ دلیری پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی جسکی ویڈیو سو شل میڈ یا پر وائرل ہے ۔

جس طر ح مظلوموں کے سا تھ ظلم روا رکھا گیا ہے اور پھر اسکی ویڈیو بنا ئی گئی ہے اس سے پہلے ایسے منا ظر نہیں دیکھے گئے۔ لا دی گینگ کے یہ حو صلے اور اعتماد ایسے نہیں ہے انہیں سینئر پو لیس اہلکا روں کی مدد تو حا صل تھی اور وہی ان سے ضروری کام لیتے تھے لیکن اب یقین ہو چلا ہے کہ ایسے لو گوں کو بلا کا حو صلہ کے حا صل ہوا س کیلئے عدا لتی کمشن قا ئم ہونا چا ہیے تا کہ ان کی بے روزگاری سے لے کر سیمنٹ فیکٹری کی طر ف سے ڈھا ئے جا نے والے مظا لم پر بھی تفتیش ہو نی چا ہیے لیکن شا ید ایسا ممکن نہ ہو سکے کیو نکہ اس کھیل میں بڑے بڑے پر دہ نشینوں کے بھی نا م آ تے ہیں ۔

اہل علا قہ نے چند نو جوانوں کے اعضا کا ٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مطا لبہ کیا ہے اندر پہاڑ فو ج آپر یشن کرے اور مجر موں کا قلع قمع کرے۔
آخری خبروں تک اس پر غور خو ض جاری ہے ۔ آپریشن میں کتنی کا میابی حا صل ہو تی ہے یا شا ید کوئی مجر م ہا تھ نہ آسکے ۔ ایک دیڈ یو منظر عام پر ہے کہ لا دی گینگ کے بڑے بز ر گوں نے اپنے ویڈ یو پیغام میں ہر قسمی تعا ون کا یقین دلا یا ہے۔ اس پیشکش کے بارے سو چنا چاہیے تا کہ بغیر خون بہے علا قے میں امن و امان قا ئم ہو سکے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :