"خدا کا تعاقب"

بدھ 19 مئی 2021

Ahmad Khan Lound

احمد خان لنڈ

دور جدید کی معاشرتی زندگی میں جدت نے یقینی طور پر زبان اور اس سے جڑے ادب کو متاثر کیا ہے اور ادب کو نئی مخلوط جہت کی جانب راغب کیا ہے۔اس دور جدید میں ادب کی نئی جہتوں کی بدولت سوچ و افکار کا نظریہ یکسر تبدیل ہوا ہے اور ادب برائے ادب سے ہٹ کر محض نمائش کا ذریعہ بن کر رہ گیا ہے۔
دور جدید میں معاشرتی تنوع اور رنگا رنگی کی بدولت ادب میں تصوف کا عنصر کم ہوا ہے اور روز بروز یہ صنف ادب زوال کی جانب گامزن ہے اور آج بھی اس صنف ادب کا نادر سرمایہ عہدِرفتہ کے بزرگوں کی چند کتابوں اور حکایتوں تک محدود ہے ۔


آدم کی تخلیق سے لے کر روزِ ابد تک خالق اور مخلوق کا رشتہ قائم ودائم ہے اور نسلِ آدم بطور نائب ،خلیفہ روئے زمین پر بااختیار ہونے کے باوجود بے اختیار سی ہے اور ایسے حالات میں ابن آدم کی جانب سے شکوے اور حکایتیں بجز ہیں اور خدا کا تعاقب کرنے کی سعی جاری ہے۔

(جاری ہے)


حال ہی میں جناب پروفیسر نعیم امین بھٹی صاحب کی شاندار تخلیق کتاب "خدا کا تعاقب"کو ایک مرتبہ پھر سے پڑھنے کا اتفاق ہوا ۔

کتاب بنیادی طور پرایک ماں کی مامتا ،بیٹے کی جدائی اور معاشرتی الم وخودکے وجود کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی لازوال داستان پر مبنی ہے۔ کتاب بنیادی طور پر انگریزی زبان میں ہے لیکن ساتھ ہی اس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا گیا ہے۔ نعیم امین صاحب لفظوں پر دسترس کی اپنی خدا داد صلاحیت کے سبب لفظوں سے کھیلتے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ وسیب کے سب سے بڑے مسئلے روزگار اور جدائی و الم پر تمام معاشرتی پہلوں سے معاشرتی عکاس کرتے ہوئے ماں کے درد کو بیان کیا ہے اورعصر ِحاضر کے سبب سے بڑے مسئلے ،اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی سعی میں پیش آنے والی مشکلات اور حالات اور ان سے نمٹنے کی جدو جہد پرمشتمل ہے۔


کتاب خدا کا تعاقب مشکلات ورنج و الم کے ساتھ ساتھ امید و یاس اور جدوجہد کے پیغام کو عام کرتی ہے اورعملی طور مصنف جناب نعیم امین صاحب کی معاشرتی زندگی کی جدو جہد کی طویل داستان سے بھی مماثل ہے ۔جدو جہد کا جذبہ ہی انسان کی تعمیر و ترقی کا باعث ہے اور کھوج کے متلاشی ع عزم ولولے کی متلاشی نوجوانوں کے لیے پروفیسر نعیم امین بھٹی صاحب کی کتاب خدا کا تعاقب اور ان کی زندگی ایک شاندار مثال ہے ۔


 کتاب" خدا کا تعاقب "کے مرکزی کردار اینڈریو کی طرح مصنف کی زندگی بھی معاشرتی جدوجہد سے بھرپور رہی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب کتاب کے مصنف جناب نعیم امین بھٹی صاحب کی خدمات بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انگلش ایوننگ پروگرام یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان کے سپرد کی گئی ہے اور مستقبل کے معماروں کے لیے گراں قدر مصنف اور جدوجہد کے علم بردار جناب پروفیسر نعیم امین صاحب سے مستفید علم ہونا ایک اعزاز ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :