
امریکی صدارت کا تاج کس کے سر پر سجے گا؟
پیر 14 ستمبر 2020

احتشام اعجاز بھلی
اگر پہلے سیاسی خامیوں کی بات کی جاۓ تو صدر ٹرمپ نے رواں برس کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں بہت غیر موثر کردار ادا کیا اور انتظامیہ کی سست روی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے امریکہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ مہلک وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور اسی طرح ہلاکتیں بھی دنیا کے دوسرے ممالک سے بڑھ کر ہیں۔
(جاری ہے)
کرونا کے پھیلاؤ کے بعد ملک کی اقتصادی حالت کو بھی دھچکا لگا اور جہاں کاروبار وقتی طور پر بند ہو کر ملک کی اقتصادی حالت کے لیۓ نقصان کا باعث بنے وہاں کچھ کاروبار وقتی جھٹکا بھی برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا۔اس کے علاوہ ملک میں بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا اور بیروزگاروں کی مدد کرنے کا بوجھ بھی حکومتی خزانے پر آ پڑا۔
کرونا بحران کے دوران ہی ایک افریقی امریکن کے غیر قانونی قتل ہونے پر ملک میں نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے شروع ہو گۓ اور ان مظاہروں کو شروع میں کنٹرول کرنے کی بجاۓ اور ان سے مصالحت کرنے کی بجاۓ صدر ٹرمپ نے ان سے سختی سے نمٹنے کا کہہ کر جلتی پر تیل ڈال دیا جس سے صدر ٹرمپ کے خلاف نفرت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔رواں برس کرونا کے پھیلاؤ کے بعد صدر ٹرمپ نے اسے چائنہ وائرس کا نام دیتے ہوۓ چین کے ساتھ سفارتی اور تجارتی سطح پر سرد جنگ کا آغاز کر دیا جو کہ موجودہ صورتحال میں یقیناً دنیا کی معیشت کے لیۓ سنگین خطرے کی بات ہے۔
اب اگر صدر ٹرمپ کے دور صدارت کی چند خوبیوں کا جائزہ لیا جاۓ تو اس میں کوئ شک نہیں کہ ان کے دور میں کرونا کے پھیلاؤ سے پہلے تک ملک میں بیروزگاری کی سطح ریکارڈ حد تک کم ہو گئ۔ٹرمپ کے دور میں ملک میں کاروبار میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ٹرمپ کے دور میں دنیا بھر میں امریکہ نے امن کی کوششوں کے لیۓ پچھلی حکومتوں سے زیادہ بھرپور کردار ادا کیا جس کی مثال افغانستان اور شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات میں بہتری ہے۔
بایئڈن کی خامیوں میں سے ظاہری طور پر تو یہی ہیں کہ وہ پچھلی حکومت میں نائب صدر تھے جب امریکہ مختلف ملکوں میں جنگوں میں شامل رہا جیسے کہ افغانستان،عراق اور پاکستان پر ڈرون حملے وغیرہ۔اقتصادی طور پر امریکہ ٹرمپ کے دور میں کرونا سے پہلے تک زیادہ مضبوط تھا۔بائیڈن کی خوبیوں کا جائزہ لیا جاۓ تو وہ سوشل میڈیا کا بیوقوفانہ استعمال نہیں کرتے اور نسلی تعصب کے خلاف بھی اکثر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ بائیڈن کی عمر پچہتر برس سے زیادہ ہے اور وہ اگر صدر بن بھی گۓ تو کافی بوڑھے صدر ہوں گے۔ان کو اگر اپنی عمر کی وجہ سے پیشگی ریٹائرمنٹ لینی پڑ گئ تو ان کی نائب صدر کمالہ ہیرس(جو کہ ایک خاتون ہیں) صدر بن جائیں گی جو کہ یہی امید ہے کہ غیرملکیوں بالخصوص اپنے رنگ و نسل کے افراد کے لیۓ امریکہ کے دروازے کھول دیں گی۔یہ بھی افواہ زیر گردش ہے کہ ان کے آنے سے پاکستانیوں کو کم اور انڈیا کے لوگوں کو بشمول انڈیا کو زیادہ مراعات ملنے کی امید ہے۔چنانچہ اس افواہ کے پھیلانے والوں کے مطابق اس خطرے کو شکست دینے کے لیۓ بھی ٹرمپ کا دوسری دفعہ صدر بننا لازم ہے۔
آخر میں یہی کہوں گا کہ دونوں امیدواران کے مثبت اور منفی پہلو اپنی جگہ موجود ہیں۔امریکی عوام کو چاہیۓ کہ ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوۓ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور اللہ کرے کہ امریکہ پر وہ حکمران مسلط ہو جو امریکیوں میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر اتحاد پیدا کرنے والا ہو مزید برآں وہ دنیا کے امن کے لیۓ اپنا بہترین کردار ادا کرنے والا ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
احتشام اعجاز بھلی کے کالمز
-
آمرانہ سوچ کی حامل سیاسی جماعتیں
اتوار 6 فروری 2022
-
نیا سال اور کرونا کی نئی قسم
بدھ 5 جنوری 2022
-
لاہور کی آلودگی اور اس کے اثرات
بدھ 1 دسمبر 2021
-
وزیراعظم صاحب،مہنگائی پر توجہ فرمائیں
جمعرات 11 نومبر 2021
-
وینکؤور - سیاحوں کی جنت
جمعہ 29 اکتوبر 2021
-
پنڈورا لیکس کا ڈھنڈورا
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
پیارے دادا جی کے نام
منگل 28 ستمبر 2021
-
عبدالستار ایدھی مسیحائے انسانیت
بدھ 14 جولائی 2021
احتشام اعجاز بھلی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.