
نگران حکمرانوں کا امتحان
پیر 23 جولائی 2018

مکتوبِ جاپان۔عامر بن علی
(جاری ہے)
موجو دہ ما حول میں ہو نے والے عام انتخا ب کے نتا ئج کو کیا عوام اور سیا سی قائدین تسلیم کر لیں گے؟ اگران انتخا با ت کے نتا ئج تسلیم نہ کیے گئے تو یقینامعاملا ت احتجا ج کی طرف جا ئیں گے۔ ایک طویل سیا سی عدم استحکام اور بے چینی ۔ کیا ملکی معیشت ایسے سیا سی خلفشا ر کی متحمل ہو سکتی ہے؟ امن و اما ن کی صورت حا ل جو پہلے ہی وگر گوں ہے مزید خراب ہو سکتی ہے۔ یہ پیش گو ئی کر نے کے لیے آئین سٹا ئن کے دما غ کی ضرورت نہیں ہے کہ عام انتخا بی نتا ئج کو مسترد کر دیں گے۔ اگر نگران حکمرانوں کے زیر نگرانی دھا ندلی کی گئی تو پا کستان کو شدید نقصا ن ہو گا ۔ ان نقصا نا ت کی جہتیں اور شدت طے کر نا اس وقت شاید مشکل ہے اندازہ ضرور لگا یا جا سکتا ہے ۔ طویل عدم استحکام اور سیا سی خلفشا ر دھا ندلی زدہ الیکشن کی صورت میں دو ر تک جا تا نظر آتا ہے۔
گزشتہ انتخا بات 2013 ء کی نگران حکومت کی مثال ہما رے سامنے ہے، پنجاب کی با ت کریں تو نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی کی تقریر سیا سی قیا دت کی طرف سے بڑ ی حد تک متفقہ طور پر کی گئی تھی۔ پیپلز پا رٹی نے ان کا نام تجویز کیا تھا، مسلم لیگ (ن)اس پر آما دگی ظا ہر کی تھی اور عمران خان کے گھر جا کر نجم سیٹھی نے ان کا آشیر با د حا صل کر کے نگران وزارت اعلی سنبھالی تھی۔ مگر ان عام انتخا با ت کے نتا ئج آئے تو آصف زرداری نے آر ۔ او۔ الیکشن کی صدا بلند کر دی اور عمران خان نے اس با بت”35 پنکچر “کو بنیا د بنا کر طویل احتجا ج کیا اور دھر نا دیا ۔ قابل تشویش با ت یہ ہے کہ اس مرتبہ تو ڈاکٹر حسن عسکر ی رضوی کی تقریر تو روز اول سے ہی متنا زعہ ہے ۔ ان پر جا نبداری کا الزام ہے ۔ پیپلز پا رٹی اور مسلم لیگ (ن)الیکشن سے قبل ہی ان پر دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں۔
نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کا واحد مقصد شفاف اور آزادانہ ما حول میں منصفانہ طور پر عام انتخابات کا انعقا د ہے ۔ ایک ایسی فضا جس میں نگران اداروں کی غیر جا نبداری نظر آئے۔ یہ ان کا فرض منصبی ہے جس سے کسی طور پہلو تہی نہیں کر نی چا ہیے ، ورنہ تا ریخ اور آئندہ آنے والی نسلیں انہیں کبھی معاف نہیں کر یں گی۔
پاک فو ج کا عام انتخا بات میں کردار متعین اور محدود ہے۔ پر امن فضا قائم کیے رکھنا، شر انگیزی اور تشدد کی صورت میں امن و امان کی بحالی ۔ افواج پاکستان کی شیہ ہر صورت حال میں سیا سی طور پر ایک غیر جانبدار ادارے کی ہو نی چا ہیے،پاکستانی قوم کے ایک مشترک اور غیر متنا زعہ ادارے کے طور پر فوج کا یہ امیج اسی صو رت میں قائم ہو گا ، اگر پولنگ اسٹیشن پر وہ صرف اپنے آئینی کردار تک خو د کو محدود رکھیں گے ۔ پا کستانی فوج کسی ایک سیا سی جما عت یا کسی دوسرے سیا سی دھڑے کی فو ج نہیں ہے ، یہ 22 کروڑ عوام کی فوج ہے۔ جس طرح پاک سرزمین کا ہر گو شہ اس کے لیے پیارا ہے، جس کی حفا ظت اس کا فرض ہے ، با لکل اسی طرح پاکستان میں بسنے والا ہر شہری اس کے لیے برابر اور اس کی حفا ظت فر ض منصبی ہے، چا ہے شہری کا تعلق کسی بھی سیا سی پارٹی سے ہو۔
جمہوریت کو ئی آئیڈیل نظام حکومت نہیں ہے۔ اس میں بہت سا ری خرابیا ں پا ئی جا تی ہیں ، مگر سینکڑوں سال کے انسانی سماج میں ارتقا ء کے نتیجے میں سامنے آنے والے سیا سی نظاموں میں سے جمہو ریت ہی سب سے بہتر ریا ستی انتظام ہے جو کہ ستیاب ہے۔ مستقبل میں ہو سکتا ہے دنیا میں جمہو ریت سے زیا دہ اچھا کو ئی نظام حکومت دریا فت ہو جا ئے ، مگر حال کی گھڑی تک تو یہی طرز حکومت ہے جو تین ہزار سال کے انسانی ارتقا ء نے سب سے بہتر تشکیل دیا ہے ۔ اس وقت دنیا کے سب سے زیا دہ ترقی یا فتہ پچاس ممالک کی فہرست دیکھیں تو سب میں یہی نظام رائج نظر آتا ہے ، ہماری ترقی بھی جمہوری طرز حکومت میں ہی ممکن ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مکتوبِ جاپان۔عامر بن علی کے کالمز
-
منو بھائی کی یادیں اور باتیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
کس برہمن نے کہا تھا یہ سال اچھا ہے
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
ٹیکنالوجی کے کرشمے
منگل 4 جنوری 2022
-
ایڈیسن دیوتا
منگل 14 دسمبر 2021
-
نئی سحر کی امید
بدھ 1 دسمبر 2021
-
یومِ اقبال اور جاپان
جمعہ 5 نومبر 2021
-
اس کے بغیرآج بہت جی اداس ہے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
میاں میررحمہ اللہ علیہ کاعرس اورحساس تقرری
جمعرات 21 اکتوبر 2021
مکتوبِ جاپان۔عامر بن علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.