کرپٹ کون ؟؟؟

جمعرات 2 جولائی 2020

Aneem Chaudhry

انعیم چوہدری

حکمران چور ہیں حکمران کرپٹ ہیں یہ ایوان میں اتے ہی کرپشن کے لئے ہیں. اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کو ایوانوں تک لاتا کون ہے ؟ تو جناب یہ لوگ ہمارے ہی دیئے ہوے ووٹوں سے ایوان تک پہنچتے ہیں اس کا تو پھر سیدھا سا مطلب ہے یا ہمارا انتخاب غلط ہے یا پھر  ہم خود غلط ہیں تو حضور ہم  ہی غلط ہیں ہم ہی کرپٹ ہیں ایک کرپٹ آدمی کا انتخاب بھی کرپٹ ہی ہے .

اوہو اپ تو غصہ کر گئے ؟ غصہ تو اے گا سچ کڑوا ہوتا ہے. جناب یہ سچ ہی تو ہے یہاں ہر آدمی ہی کرپٹ ہے کیونکہ کرپشن کے لئے اپ کو صرف بہ حس بہ ضمیر اور خود غرض ہونا چاہئے .مجھے یقین تھا اپ لوگ مجھے ہی غلط کہیں گے اس لئے اپ ہی کے معاشرے میں سے کچھ مثالیں پیش کرنا چاہتا ہوں اور فیصلے کا اختیار بھی اپ کو ہی دیتا ہوں کیا ان لوگوں کا شمار بھی کرپٹ لوگوں میں ہوتا ہے یا نہیں .
.

پوری تنخواہ لے کر کام نہ کرنے والا ملازم کون ؟. تھوڑے کام کے زیادہ پسے وصول کرنے والا مستری کون ؟. نوکری دینے کے نام پر رشوت لینے والا افسرکون؟ اچھے پھل دیکھا کر گندے پھل تولنے والا پھل فروش کون؟ . چاے کی پتی میں رنگ ملانے والا چاے فروش کون؟  5 سو یونٹ کو 15 سو لکھنے والا میٹر ریڈر کون ؟ خالص گوشت کے پسے وصول کر کے ہڈیاں بھی ساتھ تولنے والا قصای کون؟ خالص دودھ کی آواز لگا کر پانی اور پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا گوالا کون ؟ گاڑی کے اوریجنل سپہر پاڑس نکال کر دو نمبر لگانا والا مستری کون ؟ اللہ تعالیٰ کے نام پہ تعویز بنا کر بچنے والا مولوی کون ؟ خود کوی کام کئے بغیر دو لاکھ روپے اور سٹاف کو پورے مہینے کی دو ہزار روپے تنخواہ دینے والا پرائیوٹ سکول کا مالک کون ؟ گھر بیٹھ کر حاضری لگوا کر حکومت سے پوری تنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد کون؟ کم تول کر پورے پسے وصول کرنے والا دکان دارکون؟ معمولی بیماری میں کمپنیوں کے لیے ہزاروں روپے کی دوائی لکھنے والا ڈاکٹر کون ؟ نارمل ڈیلیوری کو چند ٹکوں کے لئے اپرشن کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کون ؟ معمولی سی رقم کے لئے سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ میں بدلنے والا وکیل کون ؟ دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کرنے والا بچہ کون؟  افسر کے نام پر رشوت لینے والا نوکر کون ؟ کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میں میچ فکسنگ کرنے والا کھلاڑی کون؟  دشمن ملک میں شہرت اور دولت کی خاطر ملک کی عزت اور وقار خاک میں ملانے والا اداکار اور گلوکار کون؟  کروڑوں کے بجٹ میں غبن کر کے دس لاکھ کی سڑک بننے والا ایم پی اے کون ؟ لاکھوں روپے غبن کر کے دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگنے والا جابر ٹھیکیدار کون؟ پوری رات دلالی کر کہ فاحشہ کو 30 ہزار میں سے 5 ہزار  دینے والا منحوس دلال کون؟ غلہ اگنے کے لئے بھاری بھر سود پر رقم قرض دینے والا ظالم چوہدری کون؟ زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کر کے اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹواری کون؟ اپنے قلم کو بیچ کر پیسے کمانے والا صحافی کون؟ 10 روپے کا انجکشن لگا کر 200 روپے لنے والا ڈاکٹر کون ؟ ملٹی نیشنل کمپنی کی دوائی کے پسے لے کر لوکل دوائی دینے والا فارماسٹ کون ؟ اگر اپ کا جواب  ہاں ہے تو مبارک ہو اپکا ضمیر زندہ ہے ورنہ ہمیں اپنے گربیان میں جھانکنا ہو گا کیونکہ جب اپ
کسی دوسرے کی طرف انگلی کرتے ہیں تو تین انگلیاں اپ ہی کی طرف ہوتی ہیں.

علامہ اقبال فرماتے ہیں
"اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
تُو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن"
آخرکب تک ہم حکمرانوں اورسیاستدانوں کو برابھلاکہہ کراورگالیاں دے کراپنے جرائم اور گناہوں پر پردے ڈالتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

کرپٹ، چور حکمرانوں وسیاستدانوں اوراس دیمک زدہ معاشرے کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے اپنے گریبانوں میں جھانک کرخودکوٹھیک کرنا ہو گا ورنہ زبان پرلاالہ اوردل میں اس کالی بلاسے ہمارے یہ حالات کبھی بھی ٹھیک نہیں ہونگے۔ہمیں اس ملک وقوم کی تقدیربدلنے کے لئے پہلے اپنے ان اعمال،افعال اورکردارکوبدلناہوگاجس دن ہم راہ راست پرآکربدل گئے اس دن یہ سارے بدسے بدتر حالات بھی پھر خودبخود بدل جائیں گے۔اب گیندکسی چور اور ڈاکو حکمران وسیاستدان کے پاس نہیں بلکہ ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اب یہ ہم پرمنحصرہے کہ ہم کامیابی اورتباہی میں سے کس کاانتخاب کرتے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :