
"مہلت"
جمعہ 25 ستمبر 2020

ارباز رضا
آپ پیدا ہوئے۔ ماں باپ نے پرورش کی۔ اللہ رب العزت نے آپ کو تمام تر دنیاوی آسائشوں سے مالامال فرمایا۔ آپ کو عزت دی۔ اگر آپ دیکھیں جن لمحات میں آپ اور میں جی رہے ہیں یہ لمحات ہمارے لیے مہلت ہیں۔ یہ ہمارے لئے کچھ نہ کچھ کرنے کے لیے ہیں۔ آپ ان لمحات کو جیسے بھی گزاریں یہ گزر جائیں گے مگر آپ کو ان تمام لمحات کا حساب تو دینا ہی پڑے گا۔
(جاری ہے)
اس دنیا میں اگر انسان میں اچھائی اور برائی میں فرق کرنے کی تمیز نہیں ہے تو وہ ظاہری طور پر انسان ہی نہیں ہے۔دراصل انسان ہوتا ہی وہ ہے جو کہ خیر اور شر میں تمیز کرے۔ اگر ہم ہر چیز کو ایک ہی رخ سے سے دیکھ رہے ہیں تو ہمارے دیکھنے میں فرق ہے اس چیز میں نہیں. اس وقت ہمارے پاس صرف دو ہی راستے ہیں ایک اچھائی اور دوسرا برائی۔ تھوڑا مزید آسان کیے دیتا ہوں ایک حسینیت اور دوسرا یزیدیت۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس راستے کو چنتے ہیں۔ حسینیت میں پوری زندگی بلکہ زندگی کے بعد بھی بقا ہے جبکہ یزیدیت میں زندہ رہنے کے باوجود بھی فنا ہے،بربادی ہے۔ اگر ہم نے حسینیت پر چلنا ہے تو ہمارے اندر حسینی خصائل کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر ہم نے وہ خصائل نہ اپنائے۔ تو آپ سمجھ جائیں ان خصائل کے مخالف کون سے خصائل ہیں اور ان خصائل پر عمل کرنے والا حسینی نہیں بلکہ یزیدی ہے۔ بات دراصل یہ ہے امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ؛
"میری جنگ قیامت تک فقط یزید سے نہیں بلکہ ہر اس شخص سے ہو گی جس کا یزیدی کردار ہوگا۔"
اس سے ثابت ہوا کہ آج بھی امام حسین رضی اللہ عنہ کی جنگ فقط یزید سے نہیں بلکہ ہر اس مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے سے ہے جس کا یزیدی کردار ہے۔ آپ یقیناً جانتے ہوں گے کہ یزیدی کردار کیا تھا؟ اس کی کیا عادات تھی؟ اور اس کے کیا شوق تھے؟
زندگی کے یہ چند روز ہمارے لئے مہلت ہیں کہ ہم ان میں کس کردار کے ساتھ اس دنیا میں جینا پسند کرتے ہیں۔ایک حسینی کردار ہی ہے جو کہ تمام تر برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک سکتا ہے۔ اگر ہم میں یہ کردار ہے تو ہم کامیاب ہیں اور اگر یہ کردار نہیں تو ہم پستی کے نہایت ہی چلے درجے میں رہ کر بھی سو رہے ہیں۔ پھر وہی بات کہ مہلت ختم ہوجائے گی اور پھر جواب دینا پڑے گا کہ کیا کر کے آئے ہو؟ اور کیسے گزارے یہ تمام شب و روز. حسینیت انسانیت کی بقا کا نام ہے بلکہ یزیدیت انسانیت کی فنا کا نام ہے۔ ہم نے انسانیت کو بچانا ہے یا پھر فناہی کی طرف جانے دینا ہے یہ ہمارے ہاتھ میں ہے ہے۔
اور اگر ہم انسانیت کو بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں ہمیشہ حق کا ساتھ دینا ہوگا۔ ہمیں ہر طرح کی بدی سے بچنا ہوگا۔ یہ تمام تر برائیاں (ریپ وغیرہ) جو کہ ہمارے ملک میں دن بدن بڑھ رہے ہیں یہ یزیدی کردار کی نشانیاں ہیں۔ ہمیں ہر محاذ پر ان تمام مسائل پر دل کھول کر آواز بلند کرنا ہوگی کیونکہ آج ہم ہی ہیں جو کہ ان تمام برائیوں کا قلعہ قمع کر سکتے ہیں۔ بےشک ہم میں یہ تمام طاقتیں موجود ہیں۔ اگر آج بھی ہم نے آواز نہ اٹھائی تو شاید ہمارا نام بھی تاریخ میں ظالمین کے ساتھ شمار ہو گا۔ اور ظالم پر تو خدا کی لعنت ہے۔ اگر آج ہم نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ یاد رہے آج یہ کسی دوسرے کے ساتھ ہو رہا ہے تو کل ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر علی شریعتی کے مطابق اگر آپ نے حق کا ساتھ نہیں دیا تو تاریخ کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ مسجد کے محراب میں تھے یا طوائف کے کوٹھے پر۔ آپ کا نام ظلم کرنے والوں میں شمار ہو گا۔ خدایا جاگیے یہ مسائل دن بہ دن بڑھ رہے ہیں۔ یہ صرف حکومت وقت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم میں سے ہر شخص کے ذمہ داری ہے کہ جہاں تک ہو سکے انہیں روکے۔ ہمیں ان تمام مسائل کو مٹانے کی مہلت دی جا رہی ہے لہٰذا ان کو جڑوں سے نکال کر باہر پھیکنا ہو گا۔ انشاء اللّٰہ ملک پاکستان میں ہم ایسی تمام برائیوں کو نست ونابود کر دیں گے۔ اور آج اس کام کی زمہ داری سب پر ہے خصوصاً طالب علموں پر جو کہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ انہیں سوچنا ہو گا کہ اس کا فنا ہونا ایک شاندار مستقبل کے لیے لازمی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ارباز رضا کے کالمز
-
"ہم ایک ہیں"
جمعرات 13 جنوری 2022
-
خدارا قوم پر رحم کیجئے
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
" خدارا احتیاط کیجئے"
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
"آہ! محسن پاکستان چلے گئے"
منگل 12 اکتوبر 2021
-
"خدارا گھبرانے دیں"
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
"دورہ نیوزی لینڈ"
اتوار 19 ستمبر 2021
-
"بدلنا تو پڑے گا ہی"
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
"ہم شاید سب کچھ بھول چکے ہیں"
جمعہ 23 جولائی 2021
ارباز رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.