کمرہ عدالت میں قتل ،ذمہ دار ریاست اور حکمران طبقات ہیں
بدھ 5 اگست 2020
پشاور ہائیکورٹ میں جج کے سامنے لگی عدالت میں قتل اس امر کی نشاندہی ہے کہ ریاست بالخصوص اور المعموم حکومت اور سیاسی جماعتیں اس قتل کی ذمہ دار ہیں۔
(جاری ہے)
دوسری جانب علماء حق بخوبی اگاہ ہیں کہ ماورائے عدالت قتل کا کوئی بھی مذہبی و اخلاقی جواز نہیں ہے اور فرد واحد کا عمل کسی بھی لحاظ سے درست نہ ہے ۔اس کے باوجود علماء حق نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔حالانکہ حق پر بات کرنے سے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیئے ہے۔علماء حق پر یہ عین فرض تھا کہ وہ اس سانحہ پر لب کشائی کرتے اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جاتا اور اسلام کی حقیقی تشریح کی جاتی مگر بدقسمتی سے مذہبی جنونیت کےلئے کھلی چھٹی کو ہی سب طبقات نے قبول کرلیا ہے۔آستانے جو امن ،صلح اور مذہبی رواداری کے مراکز ہیں وہاں بھی مذہبی جنونیت کا عنصر غالب ہے۔علماء مشائخ نے اپنا حقیقی فریضہ ادا کرنے کی بجائے عمومی جذبات کو اپنی بقا اور سلامتی خیال کر لیا ہے اور عوام کے مذہبی رجحانات کے ساتھ کھڑے ہیں۔اہل فکر طبقہ کی جانب سے ردعمل بھی اس ماحول میں کارگر ثابت نہیں ہوتا ہے بلکہ مذیبی جنونیت زیادہ ابھرتی ہے۔حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہیں کیا گیا ہے۔
سنگین اور تشویشناک صورتحال اس امر کی شہادت ہے کہ ملک پاک میں آج سیاسی ،مذہبی اور سماجی قیادت کا شدید فقدان ہے اور پاکستانی عوام قیادت سے سو فیصد محروم ہیں۔قیادت سے محروم طبقات ،سماج اور قوموں کے رویے ایسے ہی ہوتے ہیں جو ہمیں معاشرے میں آج نظر آتے ہیں۔سانحہ پشاور سمیت کئی دوسرے رونما ہونے والے سانحات میں افراد معاشرہ بے قصور ہیں ۔شدت،انتہا پسندی ،عدم برداشت اور فروغ پاتی مذہبی جنونیت کے ذمہ دار سیاسی ،مذہبی لیڈر ،ریاست اور حکمران ہیں جو محض اپنی سیاست اور ہوس اقتدار کےلئے مشغول ہیں ۔جو کسی بھی طور پر رہنما نہیں ہیں بلکہ بیوپاری ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان جو کچھ دن پہلے خود کو قوم کا باپ کہہ رہے تھے۔انہیں بھی کچھ نظر نہیں آیا کہ ماورائے عدالت قتل ملکی آئین اور قانون کے مطابق سنگین ترین جرم ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ارشد سلہری کے کالمز
-
عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے
جمعہ 2 جولائی 2021
-
اسلامی نظام کیا ہے اور نفاد کیسے ہوگا
بدھ 30 جون 2021
-
آزاد کشمیر الیکشن ،پاکستان میں مقیم منگلا ڈیم کے ہزراروں متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟
ہفتہ 19 جون 2021
-
عمران خان اور قیادت کا بحران
بدھ 9 جون 2021
-
آئی ایس آئی کی پبلک ڈومین بند کی جائے یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے
منگل 8 جون 2021
-
درست خیالی کا فقدان کیوں؟
ہفتہ 5 جون 2021
-
الو کے پٹھے
جمعہ 4 جون 2021
-
اسد طور پر تشدد کے خلاف احتجاج کا جائزہ
پیر 31 مئی 2021
ارشد سلہری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.