
نہیں یہ شان خودداری
جمعرات 25 جون 2020

ارویٰ سہیل
پاکستانیوں خاص کر نوجوان نسل میں ملک سے باہر جا کر نوکری کرنے کا رجحان بہت ہے۔ بقول ان کے کہ پاکستان میں اچھی نوکریاں اور قدر دانی نہیں ملتی۔
(جاری ہے)
اس لیے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے باہر کے ممالک میں جا کر کمانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
جس کو بھی موقع ملتا ہے وہ پاکستانی اداروں پر غیر ملکی اداروں کی نوکریوں کو فوقیت دیتا ہے اور اپنی صلاحیتوں اور قابلیت ،جس کا سب سے زیادہ حقدار ان کا اپنا ملک ہے، سے دوسرے مستفید ہوتے ہیں۔ اچھی طرز زندگی اور پیسے کو ملکی مفاد پر ترجیح دی جاتی ہے اور اس بات کو فراموش کر دیا جاتا ہے کہ ان کے اپنے ملک کو قابل لوگوں کی ضرورت ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بے روزگاری ہے۔ یہاں پر بہت سے معاشی مسائل ہیں۔ لیکن قوموں کی زندگیوں میں بحران اور مسائل آتے رہتے ہیں۔ اس دنیا کی کسی کتاب میں نہیں لکھا کہ معاشی لحاظ سے مضبوط قومیں کبھی معاشی بحران یا بد حالی کا شکار نہیں ہوسکتی۔
امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مثال سامنے ہے۔ اس لیے اگر معاشرے کے قابل اور ہنرمند افراد آگے آئیں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تو انشاء اللّٰہ پاکستان بہت جلد اپنے آپ کو ان بحرانوں سے نکال لے گا۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل اپنے ملکی وسائل اور اس مٹی کی حرمت کو پیسے اور آسائشوں پر مقدم رکھے۔ اپنے ملک کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے آج کے نوجوان کو اپنی صلاحیتیں اپنے ملک کے لیے وقف کرنی ہونگی۔
بقول ڈاکٹر علامہ محمد اقبال:
کوئی دستار میں رکھ لے، کوئی زیبِ گلو کر لے
تمنّا آبرو کی ہو اگر گلزارِ ہستی میں
تو کانٹوں میں اُلجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ارویٰ سہیل کے کالمز
-
القدس کی آزادی
منگل 18 مئی 2021
-
تحریک پاکستان دراصل تنظیم پاکستان
پیر 29 مارچ 2021
-
آپریشن سفٹ رٹورٹ
جمعرات 4 مارچ 2021
-
کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا
منگل 5 جنوری 2021
-
کس قدر تم پہ گراں صبح کی بیداری ہے
بدھ 4 نومبر 2020
-
موت ایک خوبصورت حقیقت
پیر 26 اکتوبر 2020
-
گھر داری
پیر 12 اکتوبر 2020
-
تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ
بدھ 16 ستمبر 2020
ارویٰ سہیل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.