
ایک اور وائرس کا خطرہ۔۔
جمعرات 2 جولائی 2020

فرقان احمد سائر
موجودہ عالمی وائرس نے جہاں بڑے بڑے ممالک کی معیشت کو زمین پر لاکھڑا کیا ہے وہیں دنیا کے تقریبآ ہر ممالک میں بسنے والے افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ خواں ان کا تعلق کسی بھِی شعبہ ہائے زندگی سے ہو یا کاروبار سے منسلک افراد ہر فرد اس کرونا وائرس کے حملہ سے شدید خوف کا شکار ہے۔۔ دنیا بھر سمیت پاکستان میں عید الحضی کی آمد آمد ہے یقینآ مویشی منڈیوں میں حکومتی احکامات کے تحت موجودہ کرونا وائرس کے تحت بہت سے حفاظی اقدامات ضرور کئے ہوں گے۔
(جاری ہے)
جہاں خریدار اور بیوپاری تمام نظم و ضبط کے ساتھ ایس او پی پر عمل کر رہے ہوں گے۔
۔ تاہم بارشوں کے خطرات کے تحت منڈی میں جانوروں میں ایک اور وائرس جس کو کانگو وائرس کہا جاتا ہے جانوروں میں مخصوص قسم کے کیچڑوں سے پھیلتا ہے۔ اس کی روک تھام کے لئے بھی مناسب اقدامات اور اسپرے لازمی کرنا چاہئے۔۔ یہ کانگوں وائرس جس کا پورا نام کریمین کانگو وائرس ہے ایک شدید مرض ہے جو جسم کے حصوں سے خون بہنا ۔ جسم کے حصوں میں درد ، نیل کا ظاہر ہونا یا ، قے کی کیفت ، پیٹ میں درد ، یا شدید بخار کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے جس کی اموات شرع سب سے زیادہ ہوتی ہے یہ مرض سی ایچ ایچ ایشیا اور مشرقی یورپ میں پایا جاتا ہے جو کہ جانورں خاص کر بھینس، بکری، گائے اور اونٹ وغیرہ کی جلد میں پائے جانے والے چیچڑ سے پھیلتا ہے۔ چیچڑ وائرس کو جانورں اور جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ انسانوں میں یہ وائرس زدہ مریض یا جانور کے خون اور دیگر جسمانی رطوبت سے،وائرس زدہ سرنج کے استعمال سے، چیچڑ کا خون انسانی جسم سے چھو جانے یا چیچڑ کے کاٹنے سے داخل ہوتا ہے۔عید الحضی کے موقع پر پوری دنیا میں سنت ابراہیمی کی تقلید میں جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے تاہم اس موقع پر بھی احتیاطی تدابیر کو بھی ہاتھ سے نا جانے دیں۔ مویشی منڈی میں بچوں کو ہرگز مت لے کر جائیں۔ دستانے اور چہرے پر ماسک کا استعمال لازمی کریں جانوروں کو چھوتے وقت احتیاط کریں۔ اور بعد میں ہاتھوں کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ گھر میں لانے کے بعد اپنے مویشی کو صاف جگہ پر قنات لگا کر باندھیں اور بچوں کو جانورں کے قریب مت جانے دیں۔۔ یاد رکھیں یہ کانگو وائرس متاثرہ جانور سے انسان کو اور انسان سے انسان کو منتقل ہوسکتا ہے۔۔ لہذا جیسے ہم نے کرونا وائرس کا مقابلہ کیا ہے عیدالحضی کے موقع پر بھِی ایسی نظم و ضبط کا پورا پورا خیال رکھیں گے۔۔ اور اس موقع پرجن اہل خانہ کے افراد پردیس میں آپ لوگوں کے باعث زندگی گزار رہے ہیں اور کسی وجوہ کی بناء پر وطن واپس نہیں آسکے ان کو بھی اپنی ڈھیر ساری دعاوّں میں یاد رکھیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرقان احمد سائر کے کالمز
-
دیوار کراچی۔۔
ہفتہ 19 فروری 2022
-
جنات کے قبائل
منگل 8 فروری 2022
-
شیخ چلی کے شگوفے اور موجودہ نیا لطیفہ
جمعرات 3 فروری 2022
-
آزادی صحافت میں خطرے کی گھنٹی
بدھ 2 فروری 2022
-
ہیومین ٹریفکینگ میں نوکری اور سیکچوئیل مقاصد کا بڑھتا ہوا کاروبار
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
کراچی سیف سٹی وقت کی اہم ضرورت
جمعرات 20 جنوری 2022
-
شہنشاہ غزل کے قبر کی حالت زار
جمعرات 13 جنوری 2022
-
24 دسمبرمہاجر ثقافت کا ایک تاریخ ساز دن
جمعرات 23 دسمبر 2021
فرقان احمد سائر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.