ہنگامی حالات میں ہنگامی اقدامات اور حکمتِ عملی!!

ہفتہ 4 اپریل 2020

Gul Bakhshalvi

گل بخشالوی

ریاست اپنے قومی اور مذہبی فرائض سے غافل نہیں بلکہ عوامی طاقت سے کورونا کے خلاف ڈٹ گئی ہے پاکستان دوست عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ ریاست کے ساتھ قومی ادارے فرنٹ لا ئین پر ہیں ریاست وبائی صورتِ حال میں اپنے وسا ئل سے کہیں زیادہ اور ہرممکن اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے ایسے حالات میں ہنگامی اقدامات حکمتِ عملی سے کئے جاتے ہیں قومی یکجہتی کی ضرورت کے ان ہنگا می ایام میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ذاتی دشمنی میں قوم کے غیر ذمہ دار لوگ اپنے قومی اور مذہبی اداب و اخلاق تک کو بھول چکے ہیں، سکرین میڈیا شور مچا رہی ہے عوام بھوکے مر رہے ہیں لیکن ہمیں توکھاریاں شہر میں کوئی ایک فرد بھوک سے مرتا کوئی نظر نہیں آیا لیکن قوم کے پڑھے لکھے جاہل ٹیلیویژن سکرین پر حکمران جماعت سے سیاسی اختلافات میں میڈیا کی آواز میں آواز ملا کر راشن کی تقسیم پر شور مچائے ہوئے ہیں یہ لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ کورونا وائرس نے وزیرِ اعظم کو پیغام نہیں بھیجا کہ تیاری کر لو میں آرہا ہوں ، وبائی امراض سے جنگ کے لئے حکمتِ عملی تیا ر کی جاتی ہے کہ کیسے لڑنا ہے عوام کو کیسے بچانا ہے اور کیسے ان تک ان کی ضروریات کو پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائیگر فورس کی سوچ پر عوام کو گمرا ہ کرنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ یہ فورس ڈپٹی کمشنر کی زیرِ نگرانی اپنے شہر اپنے گاؤں محلے کے ان ضرورت مندوں کی خبر رکھے گی جن کو امداد کی ضرورت ہو گی اور ایسے مزدور پیشہ اور بے روز گار لوگوں کی جب تک ر جسڑیشن نہیں ہو گی توامدار حق دار تک کیسے پہنچے گی
میں اپنے شہر کھاریاں کی مثال دیتا ہوں ۔
کھاریاں میں دنیا بھر کی معروف آفتاب کرنسی ایکسچینج نے سٹیزن سو سائیٹی کے زیرِ انتظام شہر بھر میں راشن کی تقسیم سے قبل شہر کے گیارہ بلد یاتی وارڈز کے لئے گیارہ خدائی خدمت گاروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہر وارڈ میں بیروزگار اور دیہاڑی دار لوگوں کی ہنگامی رجسٹریشن کی گئی کمپیوٹر ڈیٹا مرتب ہونے کے بعد ہر رجسٹر فرد کو اس کے موبائل فون پر کوڈ نمبر ارسال کیا جا رہا ہے اور ہر رجسٹرڈ فردسوسائٹی کے راشن تقسیم کار کو اپنے گھر کی دہلیز پر کوڈ نمبر دکھا کر راشن حاصل کر رہا ہے حکومت بھی ایساہی کچھ کر رہی ہے امتحان کی گھڑی میں تحریکِ انصاف کے اس احسن طر یقہء کار سے حق دار راشن سے محروم نہیں رہے گا
لیکن انگلیاں اٹھا نے والے نہیں جانتے کہ وہ اپنی جاہلیت کا پرچار کر رہے ہیں ایسے حا لات میں حکومتی اقداما ت پر بلا وجہ نکتہ چینی قوم رہنماؤں کو زیب نہیں دیتا ذاتی اختلافا ت کی سوچ رکھنے والے عقل کے اندھے نہیں جانتے کہ وہ اپنی عاقبت برباد کرہے ہیں ۔

پیٹ کے بھوکے ہاتھ نہیں پھیلاتے وہ جانتے ہیں کہ رازق خالقِ کائینات ہے ۔ آج اگر راشن کے لئے ہاتھ اٹھا اٹھاکر میڈیا کی خواہش پر ریا ست کو بدنام کر رہے ہیں تووہ آنکھوں کے بھوکے ہیں اور آنکھوں کی بھوک کھبی نہیں مٹتی اللہ ہی ان کو ہدایت دے!!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :