بلاول صاحب !! خوبصورت سیاسی کل کو اپنے ہاتھوں آگ نہ لگائیں

بدھ 25 نومبر 2020

Gul Bakhshalvi

گل بخشالوی

پاکستان کی خود پرست اپوزیشن نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا اور حکومت کے خلاف شعلہ بیانی سے پاکستان کے خوبصورت ترین خطے گلگت بلتستان کو آگ لگا دی قومی اور نجی املاک کو جلایا جارہا ہے ، نقصان تو پاکستان اور پاکستان کے عوام کا ہو رہا ہے اپوزیشن کے خود پرست تو اپنے محلات میں اپنے خاندانوں کیساتھ محفوظ ہیں جانے ووٹ کو عزت د و کا نعرہ لگانے والے ووٹ دینے والوں کو عزت کیوں نہیں دیتے گلگت بلتستان میں لگی، آگ میں ووٹر ہی تو جل رہا ہے ان کے املاک ہی تو جل رہے ہیں آخر یہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے نام نہاد سیاسی رہنما کیوں نہیں سوچتے ،کیوں پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں صرف ذاتی اقتدار کے لئے پاکستان کو آگ لگا دینا کہاں کی قومیت اور انسانیت ہے اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو قانونی حق سے گریز کیوں کر رہے ہیں ظاہر ہے پاکستان میں لاشوں پر سیاست کے عادی سیاستدان ذاتی مفادات کے لئے عوام کو سڑکوں پر لائے کھڑے ہیں انہیں نہ وبائی وائرس کا خوف ہے اور نہ سرد ترین موسم کی شدت کا یہ لوگ ذاتی مفادات کے عوام کو اپنی بلٹ پروف گاڑیوں کے آگے لگائے ہوئے ہیں اور عوام ہاتھوں میں جوتے اٹھائے ان کی گاڑیوں کے ساتھ دوڑ رہے ہیں بد نصیب لوگ جانے کیوں نہیں سوچتے کہ یہ ہی لوگ کل پاکستان میں بر سرِ اقتدار تھے انہوں نے پاکستان اور پاکستان کے عوام کو کیا دیا غریب کی غربت کا رونا رونے والے اگر پاکدامن ہیں تو پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے دامن پر لگے لوٹ مار کرپشن کے داغ دھویں پاکستان کی عدالتوں پر اعتماد کریں حکومت سے اپنی جنگ اسمبلیوں میں جاکر لڑیں عوام نے انہیں اسی لئے اعتماد کا ووٹ دیا ہے لیکن یہ چور ڈاکو اور لٹیرے جانتے ہیں کہ وہ چور ہیں قومی مجرم ہیں یہ لوگ تو یومِ حساب بھول گئے ہیں لیکن جانے پاکستان کے عوام کا ضمیر قومی استحکام اور افواجِ پاکستان کیلئے کب جا گے گا ۔

(جاری ہے)


بلاول بھٹو صاحب قوم جان گئی ہے کہ گلگت بلتستان میں عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید قیادت سے کھل کر اپنی محبت کا اظہار کیا پاکستان اور پاکستان کے عوام کے خوبصورت مستقبل کیلئے ،جمہوریت کی شان اپوزیشن کے کردار کے لئے اسمبلی میں آؤ۔ اسمبلی میں اپنے نانا اور ماں کے سیاسی شان کا پیغام بن جا ئیں حکومتیں گرانے کی سیا ست نے پاکستان اور پاکستان کے عوام کو سوائے بھوک کے کچھ نہیں دیا ، اسمبلی میں بیٹھ کر اپنی پہچان کو سوچیں عوامی خوشحالی کے لئے قا نون سازی میں حکومت وقت کا ساتھ دیں قومی اداروں عدلیہ ،نتظامیہ اور افواجِ پاکستان کو احترام دیں عوام کے دل جیتنے کی کوشش کر یں گھیراؤ جلاؤ کی سیاست پاکستان پیپلز پارٹی کی پہچان نہیں لیکن شر پسند پیپلز پارٹی کے پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں جو مقام قومی سطح پر پیپلز پارٹی کو ملا تھا آپ کی شعلہ بیانی اور بے معنی احتجا ج میں ضائع ہو رہا ہے آپ کی سیاست سے پیپلز پارٹی کا قومی وقار مجروح ہو رہا ہے ۔حکمران جماعت کا پیپلز پارٹی پر براہ ِ راست الزام اس حقیت کا ثبوت ہے وہ جان گئے ہیں کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اس لئے پاکستان اور پاکستان کے عوام سے محبت کی سیاست میں جمہوری استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اپنے آ نے والے خوبصورت سیاسی کل کو اپنے ہاتھوں آگ نہ لگائیں!!!۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :