
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- گل بخشالوی
- کیا تحریکِ لبیک کی نظر میں پاکستان پولیس فرانس کی تنخوا دار ہے؟
کیا تحریکِ لبیک کی نظر میں پاکستان پولیس فرانس کی تنخوا دار ہے؟
جمعرات 15 اپریل 2021

گل بخشالوی
پاکستان بھر کی طرح کھاریاں میں بھی شاہراہ ِ اعظم پر ٹر یفک جام رہی، جام ٹریفک میں پھنسے بچے جوان بوڑھے خواتین اور ایمبولنسوں میں مریض پریشان تھے دین ِ مصطفٰے سے محبت کے اس مظاہرے میں ہسپتالوں میں عام اورکورونا کے خاص مریض آکسیجن گیس سلنڈر نہ پہنچ پانے پر زندگی اور موت کی کشمکش میں تحریک ِ لبیک کی دین ِ مصطفٰے سے محبت کے اس اظہار پر کیا سوچ رہے ہوں گے کہ فرانس اور دیگر ممالک جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں ان پرتو کافر ظلم کر رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلمان اپنے ہی دیس میں امت ِ مصطفٰے کی زندگی عذاب سے دوچار کئے ہوئے ہیں اپنے ہی دیس کے سرکاری اور نجی املاک کو آگ لگا کر دشمن ممالک کے ایجنڈ ے کو تقویت دے رہے ہیں اس سے بڑا ظلم مسلمان کا مسلمان پر کیا ہو سکتا ہے ، خدا را اپنے پاکستان اور پاکستان میں امت ِ مصطفٰے پر رحم کریں اپنے دیس کو آگ نہ لگائیں
کھاریاں شہر میں جنڈانوالہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تحریک ِ لبیک کے مظاہرین نے پولیس تھانہ کھاریاں کے ایس ایچ او انسپکٹر سرفراز احمد رانجھا کو گھیر کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا موقع پر پولیس کانسٹیبل نے ہوائی فائرنگ کر کے اپنی اور ایس ایچ کی جان بچائی شہر میں کھاریاں سرکل کے ڈی ایس پی افتخار احمد تارڑ جو کہ بزرگ بھی ہیں وہ پولیس وین میں پولیس فورس کے ساتھ تھے جب ان کی وین ٹریفک میں پھنس گئی تو مظا ہرین نے پہلے ان پر خالی بوتوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور پھر ان پر لاٹھیوں سے حملہ کرکے شد ید ز خمی کر دیا ، انسپکٹر سرفرازاحمد رانجھا اور ڈی ایس پی افتخار تارڑ ڈسٹرکٹ ہسپتال گجرات میں زیر ِ علاج ہیںجو ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنے کے لیے ا ستحکام پاکستان کے دشمنوں کے سامنے عوام اور املاک کی حفا ظت اور قانوں کی بالا دستی کے لئے فرائض سرانجام دے رہے تھے!
سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان میں واحد تحریک ِ لبیک ہی ختم نبوت اور ناموس ِ رسالت کی علمبردار ہے کیا ان کی نظر میں ان کے علاوہ حکومت ،اپوزیشن دوسری سیاسی غیر سیاسی مذہبی جماعتوں کی قیادت اور پاکستان کے عوام ناموس ِ رسا لت کے علم بردار نہیں کیا پاکستان پولیس فرانس کی تنخوا دار ہے کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ پاکستان کی سر زمین پر پاکستان کے غیر مسلم بھی سرور ِ کائنات سے سے محبت میں ہم پاکستانی قوم کی ہم آواز ہیں اگر وہ اس حقیقت کو تسیلم نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ لوگ پاکستان میں آستین کے سانپ ہیں جو امت ِ مصطفٰے کے خلاف یہودی ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
پاکستان کے عوام تحریکِ لبیک کے ایمانی جذبے کا احترام کرتے ہیں لیکن سرزمین ِ پاک پر دین ِ مصطفٰے کے صورت ولباس میں ان کے کسی گھناونے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے وہ نہیں جانتے کہ ٹریفک جام میں پاکستان کے پریشان حال لوگ ان کے مذہبی ڈرامے پر کس قدر سراپا احتجاج تھے وہ حکومت اور افواج ِ پاکستان سے تحریک ِ لبیک کے خلاف کس قدر سخت اقدامات کا مطا لبہ کر رہے تھے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.