
مجرم سیاست دان نہیں ہم عوام ہیں
جمعہ 29 اکتوبر 2021

گل بخشالوی
سسکتے خواب کی تعبیر بن کر لکھ رہا ہوں
مرے خاموش ہونٹو ں پر ہزاروں ہیں فسانے
کسی گونگے کی میں تقریر بن کر لکھ رہا ہوں
(جاری ہے)
تحریک ِ انصاف کی حکمرانی سے قبل جب میاں محمدنواز شریف کی حکمرانی تھی تو پیپلز پارٹی سراپا احتجاج تھی گجرات میں پیپلز پارٹی کے عظیم الشان جلوس کے بعد بلاول بھٹو کے ترجمان قمر زمان کا ئرہ( جو کھبی کھبی مجھے خوش کرنے کےلئے خود کو سیا ست میں میراشاگرد کہتے ہیں) گجرات پریس کلب کے سبزہ زار میں جیالوں کے ساتھ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف سراپااحتجاج تھے ، کہتے تھے ”’ دسو میاں صاحب جی کیتا کی جے “‘ اورآج اسی نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی قیادت میں عمران خان کی حکمرانی میں مہنگائی اور بے روز گاری کا رونا رو رہے ہیں او رہم عقل کے اندھے اپناگذشتہ کل بھول کر ان کے ساتھ سڑکوں پر ماتم کر رہے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کا رونا رونے وا لوں کے لئے اوریا مقبول جان لکھتے ہیں، مہنگائی کا رونا رونے والے صرف اورنج ٹرین کا معاہدہ پڑھ لیں قرض کی اصل رقم چھوڑ دیں پاکستان کو صرف سود 6 ارب 28کروڑ 2023تک دینا ہے
چلو ہم یہ تسلیم کرلیں کہ واقعی ہمارے قائدین ہم پاکستانی قوم کی غربت اور بے روزگا ر کے لئے پریشان ہیں تو ذولفقار علی بھٹو سے عمران خان تک سیاسی جماعتوں کے
مور وثی قائدین ان کے عوامی نمائندے ، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے حاضر اور سابق ملازمین ، انصاف کی کرسیوں پر جلوہ افروز جج افواج َ پاکستان کے حاضر اور سابق اعلیٰ افسران، درباروں کے گدی نشین اگر ارب پتی نہیں تو کروڑ پتی ضرور ہیں اگر وا قعی یہ عوام دوست اور وطن پرست ہیں تو اپنی دولت کا صرف 25 فیصد قومی خزانے میں جمع کروا دیں تو پاکستان اور پاکستان کے عوام خوشحال ہو سکتے ہیں لیکن یہ تو صرف کھانے والے ہیں کھلانے والے کیسے ہو سکتے ہیں! مولانا فضل الر حمان کا دستر خوان تو اہل وطن تصاویر میں سوشل میڈیا پر دیکھ ہی رہے ہیں!جو اپنی جماعت کے ملاﺅں کے ساتھ توند بھر نے کے بعد سٹیج پر آکر کہتے ہیں مہنگائی نے غریب کی زندگی مفلوج کر دی ہے!
وطن ِ عزیز میں قومی اداروں کے اعلیٰ ترین عہدوں پر قوم کی خدمت کرنے والے، اور عدل وانصاف کی کرسی پر حق و صداقت کے علم بردار بے روزگاری کا رونا رونے والے ملازمت سے ریٹائرڈ ہو کر بھی ریٹائرڈ نہیں ہوتے بلکہ قومی سطح کے ادارو ں میں اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں ۔ پنشن بھی لیتے ہیں ، تنخواہ بھی لیتے ہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ان بے روز گاروں کا حق مارتے ہیں جو ملازمت کی تلاش میں ڈگریاں اٹھائے در در کی ٹوکریں کھا رہے ہیں!
سوچا جائے تو دور ِ حاضر کا سیاست دان منافق ہے اور ہم پاکستانی ان منافقوں کے درباری ہیں ہم اپنے دماغ سے اپنے آپ کو کھبی نہیں سوچتے ان ہی کے گیت گاتے ہیں جو ہمارا خون پیتے ہیں جو ہمیں گوشت خور پرندوں اور درندوں کی طرح نوچ نوچ کر کھاتے ہیں ، ان خود پرستوں نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے اگر یہ ہمیں کہیں کہ ہمارا کان کتا لے گیا ہے تو ہم اپنا کان نہیں دیکھتے کتے کے پیچھے بھاگ پڑتے ہیں اس لئے کہ ہم بھریانیاں کھانے والے سیاسی مزدور ہیں ۔ ہم نے کھبی بھی اپنے دیس کے آئین ، نظام عدل اور دیس کے دربانوں کو نہیں سوچا ، کبھی اپنے دیس کے نظام کو نہیں سوچا ہم چہرے نہیں بدلتے ، حکومتیں بدلتے ہیں ،خود ہی
اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارتے ہیں اور پھر مرحم نہ ملنے کا ماتم کرتے ہیں ۔ آخر کب تک ہم ان موروثی سیاست دانوں کے ذہنی غلام رہیں گے جنہیں ہم دیس کی شادابی اور دیس کے عوام کی خوشحالی کے لئے ووٹ دے کر منتخب کرتے ہیں اور وہ ذاتی مفادات اور مراعات کے لئے اسمبلیوں کو مچھلی منڈی بنا دیتے ہیں ۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ!!
جو بد قماش ہو گاﺅں میں پیر ہوتا ہے
کسی سے کیا کریں شکوہ کہ دور حاضر میں
ہمارے دیس میں غنڈہ وزیر ہوتا ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.