وطن عزیز کی خاطر

منگل 12 مئی 2020

Hafiz Irfan Khatana

حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب)

 وطن عزیز کی معیشت کو مضبوط بنانے میں ہمیشہ سے اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا یے اوورسیز کا یہ کردار لائق تحسین ہے جس کو کسی صورت بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا وطن عزیز میں جب بھی کوئی آفت آن پڑی اس دوران اوورسیز پاکستانیوں نے وطن عزیز کے لئے دل کھول کر اپنا سب کچھ قربان کیا دیار غیر میں مقیم محب وطن پاکستانیوں کے دل و زبان کی دھڑکن کا منظر یہ ہے کہ
خون دل دے کہ نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
 اوورسیز پاکستانیوں کے دل ہر لمحہ وطن عزیز کے محبت میں دھڑکتے رہتے ہیں زلزلہ کرونا وائرس یا ان جیسی کوئی بھی آفت وطن میں آئی ہو اوورسیز پاکستانی مقابلے اور مدد کے لئے ہر جگہ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں اس وقت کرونا وائرس کی وباء سے  اوورسیز میں مقیم پاکستانی بھی متاثر ہوئے ہیں زیادہ تر مزدور دار دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے اس کے علاوہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ایسے سرمایہ دار افراد بھی دیار غیر میں مقیم ہیں جو صبح کا ناشتہ ملک سے باہر کرتے ہیں اور شام کو گھر میں بچوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہوتے ہیں لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے آج وہ بھی اپنے گھروں سے بھی باہر نہیں نکل سکتے آج اس وقت دنیا بھر کی طرح وطن عزیز میں مسائل اور مشکلات پیدا ہوئی ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے ملک کی معیشت پہ بھی  گہرے اثرات پڑے ہیں بلاشبہ ہمارا ملک ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں آتا ہے اس وقت عالمی مارکیٹ پر بھی کرونا کے گہرے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں اس وقت پیڑول اور ڈیزل کی قیمتی زمین کو چھو رہی  ہیں پیڑول اور ڈیزل عام آدمی کے لئے بھی خریدنا مشکل نہیں ہے چند روز قبل وزیز خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ آن لائن اجلاس کے دوران بھی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھی یہ سوال اٹھایا کہ اس وقت حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ وہ عالمی منڈی سے آئل خرید کر سٹاک کر لے یا برادر ملک سعودی عرب سے یہ معادہ طے کر لے  سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمیں سپورٹ کیا اس وقت مملکت میں بائیس لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو مملکت کی ترقی اور خوشحالی میں اپنے کردار ادا کر رہے ہین پیڑول اور ڈیزل مملکت کی پیداوار ہے  حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ وہ سعودی عرب سے آئل لے کر سٹاک کر لے امید ہے کہ وہ ہمیں دوسروں کی نسبت ریٹ بھی مناسب دے گا تاکہ آئندہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کار آمد ثابت ہو سکے جیسے کہ پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پاکستانی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے قربانی دیتے آئے ہیں اس مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان سے اوورسیز میں بسنے والے سرمایہ دار حضرات اور وطن عزیز میں بسنے والے تاجر حضرات سے مودبانہ گزارش کی جا سکتی ہے کہ آج اپنے قیمتی سرمایہ کو صرف "وطن عزیز کی خاطر" خرچ کریں  تاکہ عام آدمی کو فائدہ ہو سکے وطن عزیز میں خوشحالی اور ترقی کے راستے بحال ہوں  یہی وطن عزیز پیارا پاکستان ہے جس نے ہمیں  پہچان دی ہمیں عزت و احترام دیا حکومت پاکستان کو بھی چاہیئے کہ وہ اس کام کے لئے مضبوط ڈھانچہ تیار کر کے ایسی حکمت عملی اپنائے تاکہ کسی کو بھی نقصان نہ ہو تمام متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لے کر کمیٹی تشکیل دے کر اس پہ کام کیا جائے بے شک اگر ہمارا ملک خوشحال اور مضبوط ہو گا تو ہم سب خود بہ خود مضبوط ہوں گے امید کرتا ہوں کہ حکومت پاکستان اس پہ ضرور غور و فکر کرے گی۔

(جاری ہے)

شکریہ
پاکستان زندہ باد
گر میرے خون سے لکھی جا سکتی ہے خوشحالی
تو میرے لہو کا ہر قطرہ تم پہ نچھاور ہے اے وطن

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :