
جماعت اسلامی میں مثبت تبدیلی کی ہوا
پیر 24 جون 2019

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
جماعت اسلامی کے تشخص کا ایک پہلو یہ ہے کہ جماعت اسلامی مسلمانوں کو کسی فرقے، کسی مسلک، کسی قومیت، کسی زبان، کسی نسل، کسی جغرافیے، کسی ثقافت اور کسی صوبے کی طرف نہیں بلاتی۔ جماعت اسلامی ان تمام بتوں کا انکار کرتی ہے۔
جماعت اسلامی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت جنوبی ایشیا ء کے سب حصوں میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے اور یہاں کے لوگوں میں اچھا اور سچا مسلمان بننے کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف تربیتی نشستوں کا انعقاد کراتی رہتی ہے اور یہ نشستیں اس قدر اثر انگیز ہوتی ہیں کہ لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں اور پھر جس کے نتیجے میں انسان اپنا محاسبہ کرتا ہے ، اپنے ساتھ چمٹی غلاظتوں کو ہٹانے کی کو شش کرتا ہے اور نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسرے شہریوں کے لئے سود مند بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔
اپنے اندر اس قدر بہترین صلاحیتیں سموئے یہ سیاسی جماعت پھر بھی کئی عشروں میں ملکی سیاست میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کرپائی ؟یہ اپنی جگہ ایک بہت بڑا سوال ہے اور میرے نزدیک اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جماعت اسلامی انتخابات کے موقع پر کسی نہ کسی سیاسی جماعت کی بیساکھیوں کا استعمال کر کے اپنے سیاسی کردار کو داغ دار کر جاتی ہے ۔ یوں جہاں اس کی سیاسی قوت کو نقصان پہنچتا ہے وہاں اس سیاسی جماعت کی کرپشن اور ملک کو نقصان پہنچانے والی کارستانیوں کو دیکھتے ہوئے جماعت اسلامی کے اپنے لوگ بھی ووٹ دینے سے کتراتے ہیں اور نتائج اس قدر منفی آتے ہیں کہ اللہ کی پناہ۔ جس کی وجہ سے جہاں جماعت اسلامی کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے وہاں سیاسی طور پر یہ مزید پیچھے چلی جاتی ہے ۔
کئی عشروں بعد جماعت اسلامی کی لیڈر شب کو اب اس بات کا ادراک ہوا ہے اور اب انہوں نے اس بات کا اعلان بھی کردیا ہے کہ آئندہ سیاسی محاذ پر جماعت اسلامی تنہا لڑے گی اور جماعت اسلامی میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں میں نوجوان قیادت کا ابھر کر سامنے آنا اور سیاسی طور پر توانا اور معاملات کو بخوبی سر نجام دینے والے امیر العظیم کو سیکریٹری جنرل منتخب ہو کر میدان عمل میں آنا ، بلا شبہ جماعت اسلامی میں مثبت تبدیلی ہے اور اسی تبدیلی کی وجہ سے کچھ ایسے فیصلے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں بہت جلد مثبت نتائج بر آمد ہو نا شروع ہو جائیں گے ۔ معا شرتی اور فلاحی محاذ پرتو یہ بڑے احسن اندازسے سر گرم ہیں سیاسی محاز پر بھی پھر جماعت اسلامی اپنا لوہا منواسکے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.