عثمان بزدار کے قابل تحسین اقدامات !

اتوار 29 مارچ 2020

Hafiz Zohaib Tayyab

حافظ ذوہیب طیب

کورونا کا آسیب روز بروز پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور جس کی وجہ سے ہر جانب خوف اور افرا تفری کا سماں ہے ۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑھ رہا ہے اور اس سے نبرز آزما ہونے کے لئے جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بہترین حکمت عملی اختیار کی ہے ۔ ھکومت پاکستان کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں اپنی قوم کو ریلیف دینے کے لئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں جس کے تحت ملک بھر میں 70لاکھ دہاڑی دار افراد کو 3ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے جبکہ بر آمد کنند گان کے لئے 200ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی شعبے کے لئے بھی ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے ۔

مسرت کی بات یہ ہے کہ صوبے بھی وزیر اعظم کے شانہ بشانہ اپنا کردار اداء کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس دفعہ اپنی سابقہ تمام کوتاہیوں کو دھو دیا ہے ۔ بہترین اقدامات کرتے ہوئے صوبے میں لاک ڈان کا فیصلہ کرنا ایک مشکل عمل تھا لیکن انہوں نے حکمت عملی کے ساتھ پہلے لوگوں میں اس بارے احساس پیدا کیا تاکہ خوف و ہراس اور افرا تفری نہ پھیلے اور پھر بعد ازاں مکمل لاک ڈان کے احکامات جاری کئے۔

اس حکمت عملی کی وجہ سے جہاں افرا تفری کی فضا پیدا نہ ہوسکی وہاں ذخیرہ اندوزوں کے ناپاک ارادے بھی پورے نہ ہو سکے ۔ اس کے علاوہ صوبے کی عوام کو مزید ریلیف دینے کے لئے پنجاب کے 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے جبکہ ماہانہ لیبر کے سوشل سیکورٹی، ای ۔او۔بی۔آئی ، ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کے ٹیکس کو 2ماہ کے لئے معاف کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ سکولز کی فیسوں میں 50فیصد کٹوتی اور قرضوں کی ادائیگی کو موخر کرتے ہوئے گریس وقت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ملز اور بڑے اداروں کو دو ماہ کے بجلی بلزکو ایک سال کی قسطوں میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور ادوایات ، ماسک وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری کے لئے حکومت پنجاب کے سپیشل اکاؤنٹ سے 12ارب روپے کی خطیر رقم بھی خرچ کی جائے گی۔


بلا شبہ ان اقدامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ لوگوں میں آسانیاں تقسیم کر نے کے لئے بڑے ریلیف پیکج کے علاوہ کورونا وائرس سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے لوگوں کے لئے ہسپتالوں کے علاوہ ایکسپو سینٹر میں سیکڑوں بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کی تیاری بھی جس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

قلیل مدت میں جس طرح یہاں تمام تر سہولیات دی گئی ہیں وہ بھی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ عثمان بزدار اور ان کی پوری ٹیم انتہائی متحرک اور مستعد ہوکر دیوانہ وار لوگوں میں آسا نیاں تقسیم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں ۔ یہ اسی سپرٹ کا نتیجہ ہے کہ عا م افراد بھی خلو ص نیت کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ ایسے کئی لوگوں کو میں جانتا ہوں جنہوں نے اپنے ملازمین کو تنخواہیں وقت سے پہلے اداء کر دی ہیں بلکہ تنخواہوں کے ساتھ ایک معقول رقم اضافی طور پر بھی دی ہے ۔

مخیر حضرات راشن تیا کر کے بغیر کسی تشہیر کے محتاج اور بے سہارا لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔
جہا ں حکومت پاکستان اور تمام صوبوں کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کی بہترین حکمت عملی اختیار کی گئی ہے وہاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی ہر ممکنہ تعاون کی یقن دہانی کروائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت قومی یکجہتی کے لئے فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں اور مذہبی قیادت کو آن بورڈ لے، مشاورتی عمل کا حصہ بنایا جائے اور سیاسی مفاہمت کے ذریعے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے احتیاط اور علاج کے مراحل کو موثر بنایا جا سکے۔

گذشتہ دس سالوں کے دوران سابق وزرائے صحت ، سیکریٹری صحت،اور دیگر عملہ جو ڈینگی کے دوران فرائض منصبی انجام دیتے رہے ، پسند نا پسند سے بالاتر ہو کر انہیں کورونا سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جائے اور ان کی خدمات اور تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے ۔ پبلک ہیلتھ کے ماہرین مثلا ڈی۔جی ، ڈائیریکٹرز ، فیلڈ مینیجرزکو آفات سے نبٹنے کا تجربہ رکھتے ہوں ان کے مشوروں اور تجاویز کوترجیح دی جائے ۔

وائریالوجسٹ ، جنرل فزیشن،پلما نولوجسٹ،چیسٹ سپیشلسٹ جیسے ماہرین طب کو مشاورتی گروپ میں شامل کیا جائے۔ کورونا ہیلپ لائنز، ویب سائٹس اور وٹس ایپ سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی غرض سے عمر سیف جیسے ماہرین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات حاصل کی جائے ۔ بڑے شہروں کی سر کاری ڈسپنسریوں کو کھانسی ، زکام،بخار اور نزلہ وغیرہ کے مریضوں کے چیک اپ اور سکریننگ کے لئے استعمال کیا جائے۔


اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ کورونا جیسے موذی مرض سے لڑنے کے لئے ہمیں بطور قوم اتحاد اور اتفاق کے ساتھ اس سے لڑنا ہوگا ۔ اس کے لئے جہاں حکومت ریلیف پیکج کا اعلان کر رہی ہے وہاں ا یسے مخلص اور ایماندار لوگ جن کا آفات سے نبٹنے کا وسیع تجربہ بھی ہے کہ خدمات حاصل کرے ۔ کورانا وائرس سے لڑنے کا عزم کئے وزیر اعلی ٰ پنجاب جنا ب عثمان بزدار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں لیکن ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ وہ سیاسی مصلحتوں سے آزاد ہو کر ہر اس شخص کی خدمات کو حاصل کریں جو کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ان کے دست و بازو بننا چاہتے ہوں ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :