
کرونائی ایج آف نیو پاکستان
جمعرات 29 اپریل 2021

کوثر عباس
(جاری ہے)
جب نالائقیوں کی وجہ سے یہ وباپورے ملک میں پھیل گئی تو ایک عرصہ لاک ڈاوٴن کرنے سے کیوں ہچکچاتے رہے؟بالآخر فیصلہ بھی کیا توپہلا مرحلہ کچھ اس طرح کا تھا کہ آپ نہ تو” یہ“ کر سکتے ہیں اور نہ ہی” وہ“ کر سکتے ہیں ۔جب کام نہ بنا تو دوسرا مرحلہ کچھ اس طرح وقوع پذیر ہوا کہ آپ” یہ“ تو کر سکتے ہیں لیکن” وہ“ نہیں کر سکتے ۔نئے پاکستان میں لاک ڈاوٴن کا تیسرا ورژن کچھ اس طرح کا تھا کہ آپ ”وہ“ تو کر سکتے ہیں لیکن” یہ“ نہیں کر سکتے ۔جب اس سے بھی کچھ نہ بنا تو ایک ورژن سامنے آیا جس کے مطابق” یہ وہ“ تو کیا جا سکتا تھا کہ” وہ یہ “ نہیں کیا جا سکتا تھا ۔ اس کے بعد یہ سلسلہ جہاں سے شروع ہوا تھا وہیں ختم ہو گیا یعنی جو کرنا خود ہی کرو ہم اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے ۔پھر باہر سے اس ضمن میں جو امداد ملی اس پر بھی عالمی دنیا سے سوالات کی بھرمار ہو گئی اور ہم جیسے لوگ سوچتے ہی رہ گئے ایک سرٹیفائیڈ صادق اور امین کے دور میں آیا یہ کیسے ممکن ہے ؟ جب ساری دنیا ویکسین کی درآمد کو یقینی بنانے سے سلسلے میں اقدامات کر رہی تھی تو ہم ہچکچاتے رہے اور پانی سر سے اٹھنے لگا تو خود میدان عمل میں آنے کی بجائے پرائیویٹ کمپنیوں کو اجازت دے دی اور انہیں قیمتوں میں بھی من مانی کرنے کا اختیار دے دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک ہی طرح کی ویکسین کی قیمت میں پڑوسی ملک اور پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔جو ویکسین بھیک میں ملی اسے ”اعلی“ لوگوں کی نذر کر دیا گیا اور عوام کو ہرڈ امیونٹی کے حوالے کردیا گیا ۔
ابھی یہ سلسلہ جاری تھا کہ وہ خطرناک لہر سر پر آن جس کے متعلق قبل از وقت دنیا چیخ رہی تھی کہ جب یہ لہر آئے گی تو دنیا پہلی لہروں کو بھول جائے گی۔انڈیا میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور ایسے مناظر سامنے آ رہے ہیں کہ دل دہل جاتا ہے۔اگر پاکستان اور انڈیا کی کورونا کے حوالے ٹائمنگ کو دیکھا جائے تو ہم انڈیا سے ہر لہر اور اس کے اتار چڑھاوٴ میں دیڑھ دو مہینے پیچھے ہیں ۔اس ضمن میں پاکستان میں اگلے ایک دو مہینے بہت اہم ہیں اور حکومت سے گزارش ہے کہ اس مدت کو پہلے کی طرح ”یہ وہ“ اور” چونکہ تو چونکہ “ کی نظر نہ کیا جائے ورنہ یہاں بھی ،اللہ نہ کرے حالات بگڑ سکتے ہیں اور اس صورت میں جبکہ آکسیجن کمیاب اور ہسپتال کم پڑ گئے تو دونوں ممالک اپنی عوام کو وسائل دفاع ، جنگ اور ہتھیاروں کی خریداری میں جھونکنے کی فضیلت ہی بیان کر سکیں گے۔اس بار لاک ڈاوٴن میں فوج کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے لیکن عملاً صورتحال پھر بھی وہی ہے کہ دو دن کاروبار اور ٹریفک روک لی جاتی ہے لیکن اگلے دن دودنوں کا رکا ہوا رش پوری کسر نکال لیتا ہے۔سمجھ نہیں آتی کہ مقصود بھیڑ کا روکنا تھا یا بڑھانا ۔ سفر کا اتفاق ہوا تو یہ بات معلوم ہوئی کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی شہروں کے مابین بند ہے اور بھی کلی طور پر نہیں اور یہاں بھی لوگوں نے ٹرپل کرائے کاریں چلا رکھی ہیں جبکہ شہروں کے اندر کی ٹرانسپورٹ مکمل کھلی ہے ۔دوسرے شہروں سے آنے والی ٹریفک کو شہر کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا اور لوگ شہر کی حدود میں اتر کر آگے لوکل ٹرانسپورٹ میں بیٹھ کر لاک ڈاوٴن کی ایسی کی تیسی کر رہے ہیں ۔لیکن شاید ہمارے حکمران، سلمان رشدی کی کتاب کی طرح اس کا الزام بھی نوازشریف کے سر تھوپ دیں گے اور یقین کرنے کو ایک پوری نسل دستیاب ہے ہی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
کوثر عباس کے کالمز
-
میری بیلن ڈائن!
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اسامی خالی ہیں !
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ایک کہانی بڑی پرانی !
بدھ 26 جنوری 2022
-
اُف ! ایک بار پھر وہی کیلا ؟
جمعرات 20 جنوری 2022
-
نمک مت چھڑکیں!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
دن کا اندھیرا روشن ہے !
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
سانحہ سیالکوٹ: حکومت ، علماء اور محققین کے لیے دو انتہائی اہم پہلو
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
بس ایک بوتل!
اتوار 5 دسمبر 2021
کوثر عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.