تیر و ترکش
منگل 14 اپریل 2015

خامہ بدست کے قلم سے
#ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے رہنما مشترکہ کمیٹی بنالیں‘ الطاف حسین
اور اس کے سربراہ پرویز مشرف کوبنالیں
#7جماعتوں کے28رہنما پیپلزپارٹی میں شامل
رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں کارکن المعروف جیالے کتنے رہ گئے؟
#ارکانِ پارلیمان کی اکثریت ’بیمار‘ کروڑوں روپے کی دوائیں کھا گئے
’بیمار‘ ارکان کی اکثریت والی پارلیمان سے صحت مند فیصلوں کی توقع رکھنے والے اندورونی و بیرونی احباب غور فرمائیں!
#کراچی کے عوام کو بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دیں گے‘ شرجیل میمن
عوام کے پاس تو پہلے ہی کافی سر پرائز ہیں اس بار پیپلز پارٹی کو کوئی سرپرائز ملنا چاہیے
#پاکستانی پارلیمان نے عوام کی خواہش کے مطابق فیصلہ کیا‘ سعودی وزیر
یہ آپ کوہمارے حکومتی ترجمان نے بتایا ہوگا
#سعودی سلامتی کو خطرے پر منہ توڑ جواب دیں گے‘ پاک ترک اتفاق
پارلیمانی قرار دادوں کے ذریعے؟
#پاکستان کو یمن جنگ پر مبہم موقف کی بھاری قیمت چکانا ہوگی‘ متحدہ عرب امارات
سارا مسئلہ ہی غالباً ’قیمت‘ کا ہے
#کراچی آنا چاہتی ہوں‘ مجھے اور بچوں کو فلائٹ نہیں مل رہی‘ اہلیہ عمران خان
جہانگیر ترین صاحب کے جہاز میںآ پ کی جگہ نہیں!
#بلاول اور آصف زرداری کے درمیان کوئی اختلاف نہیں‘ سید یوسف رضا گیلانی
پھر آپ لوگ صفائیاں کیوں دیتے پھر رہے ہیں؟
#میں اسپیکر کے رویے سے تنگ آگیا ہوں‘شیخ رشید احمد
ساری عمر دوسروں کو تنگ کرتے گزاری اب ذرا خود تنگ ہونے کامزہ بھی چکھیں جناب
#پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں کرسکتے‘ سید خورشید شاہ
اس لیے کہ پھر اپوزیشن کرنا پڑے گی’پارلیا منٹ‘ کے اندر اور باہر
#چودھری نثار کی وزیراعظم سے بات چیت بند‘ خواجہ آصف سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے
اقتدار میں آکر چودھری صاحب کی مردم بیزاری کچھ سوا ہو جاتی ہے شاید
#یمن میں پاکستانی سفیر بھاگ کر کیوں واپس آیا‘ پی ٹی آئی
سفیر صاحب جہاز پر واپس آئے ہیں پی ٹی آئی اپنی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری صاحبہ سے پتا کرے
#پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر کراچی آرہی ہے‘ ایم کیو ایم
آپ نے ان کندھوں کو خالی کیوں چھوڑا؟
#تحریکِ انصاف سراج الحق کا شکریہ ادا کرنا بھول گئی‘ راشد نسیم
سینیٹر بنوا تو دیا سراج الحق صاحب کو اور شکریہ کس طرح ادا کرے پی ٹی آئی
#تحریکِ انصاف کو ہماری نیت و خلوص پر شک نہیں کرنا چاہیے‘ متحدہ قومی موومنٹ
کون کیا ہے ماضی گواہ ہے
#پی پی میں بھٹو دور کے گندے انڈے اب بھی موجود ہیں‘ زرداری
بعد والے بھی اگر شامل کر لیں تو گندے انڈوں کی اکثریت ہو جائے گی پی پی میں
#مسلم لیگ(ن) سندھ میں نقل مافیا کے خاتمے کے لیے کوشاں‘ علی اکبر گجر
علی اکبر گجر صاحب کو شاید یہ نہیں پتا کہ جعلی ڈگری کے زیادہ تر کیس (ن) لیگ والوں پر ہیں
#یمن جنگ میں شرکت کا فیصلہ پاکستان کو خود کرنا ہے‘ امریکا
کاش کہ پاکستان کو اس طرح کے فیصلے خود کرنے کی عادت یا اجازت ہوتی
#بلاول تھوڑا پختہ ہو جائے پھر میدان میں اتارے گے‘ آصف زرداری
جوپختگی آپ چاہتے ہیں وہ لگتا ہے بلاول کی بجائے آصفہ یا بختاور میں آئے گی
#دھرنے میں بڑی گالیاں سنیں‘ نواز شریف
اس لیے پارلیمنٹ میں خواجہ آصف کی” شرم کرو‘ حیا کرو” والی تقریر کانوٹس نہیں لیا ناں…!
#جناح گراؤنڈ سے واپسی عمران کا اپنا فیصلہ تھا‘ فاروق ستار
اور وہاں خان صاحب کاآنا کیا کسی اور کا فیصلہ تھا؟
#ملک کو یو ٹرن لینے والی نہیں باشعور قیادت چاہیے‘ وزیراعظم
ابھی تو انتخابات میں کافی وقت ہے…!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.