تیر و ترکش
منگل 11 اگست 2015

خامہ بدست کے قلم سے
#جس سے پیار کرتا ہوں اس کے کتے سے پیار نہیں کرسکتا، جسٹس(ر) وجیہہ الدین
کیوں کہ آپ جج ہیں مجنوں نہیں!
#عمران خان نے جسٹس(ر) وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔
کتوں سے پیار نہ کرنے کے جرم میں!
#کشکول ہماری مجبوری بن گیا ہے، صدر ممنون حسین
اب تو سنا ہے کشکول کی بجائے دیگ تک بات پہنچ چکی ہے۔
#ن لیگ فضل الرحمن کے کندھوں پر بندوق رکھ کر نہ چلائے، عمران خان
ن لیگ بھی کیا کرے کہ اُن کندھوں سے مضبوط کندھے دستیاب ہی نہیں …پاکستانی سیاست میں۔
#عمران خان خیرات بھی غنڈہ گردی سے مانگ رہے ہیں، ایم کیو ایم
جیسے کراچی میں زکوٰة، فطرانہ اور قربانی کی کھالیں مانگی جاتی ہیں؟
#الطاف حسین پارٹی چھوڑنے سے متعلق خود فیصلہ کریں کارکنان کو تکلیف نہ دیں، نثار کھوڑو
بھائی تو پہلے ہی بہت سی تکلیفوں میں مبتلا ہیں یہ تکلیف تو شاید وہ برداشت ہی نہ کر پائیں اس لیے کارکنوں کو ہی ’کچھ‘ کرنا پڑے گا۔
#اچانک ایسا کیا ہوا کہ ایف آئی اے اور نیب اتنی متحرک ہو گئی، سید قائم علی شاہ
اچانک نہیں یہ سب تو گزشتہ آٹھ برس سے ہو رہا تھا بس نیب اور ایف آئی اے کو فعال کرنے والے ہی مصروف تھے…’اور ،اور‘کاموں میں۔
#براوقت آیا تو رابطہ کمیٹی کے ارکان مجھے چھوڑ گئے، الطاف حسین
آپ نے اچھے وقت میں ایسے لوگ خود ہی چنے تھے ناں!
#پاکستان کے مستقبل کے لیے سویلین سیٹ اپ ضروری ہے، امریکا
اس طرح کا بیان آپ کی طرف سے اُس وقت آیا کرتاہے جب پاکستان کا سویلین سیٹ اپ آپ کے لیے غیر ضروری ہو جایا کرتا ہے۔
#پاکستان کی نظر یاتی سرحدوں کی حفاظت کی جدوجہد کر رہے ہیں ،ثروت اعجاز قادری
جو کام نہ آتا ہو اسے شروع ہی نہیں کرنا چاہیے۔
#ہم مل کر عمران کو سیاست سکھائیں گے، خواجہ سعد رفیق
اب اتنے بھی استاد بننے کی کوشش نہ کریں… خواجہ صاحب!
#حاکم وقت کی تنخواہ مزدور کے برابر ہونی چاہیے، ،جسٹس جواد ایس خواجہ
اور قا ضیٴ وقت کی…؟
#الطاف حسین سے علیحدگی کا تصور نہیں کرسکتے، طاہر کھوکھر
کیوں کہ اب ایسا ہونا حقیقت بنتا نظر آرہا ہے!
#ملکی قرضے47ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔
تاجر اور کاروباری حکمرانوں کی صلاحیت پر سوالیہ نشان۔
#متحدہ قائد فوج کا احترام کرتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
آپ کی گواہی بھی ریکارڈ ہو گئی۔
#پارلیمنٹ کا ماحول ہم نے مل کر ٹھنڈا کیا، سید خورشید شاہ
ماحول گرم کرنے والوں کا بھی کچھ کریں شاہ جی …ورنہ پوری پارلیمنٹ کے ٹھنڈا ہونے کا اندیشہ ہے۔
#مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے، وزیرخزانہ
اس منہ سے کبھی خیر کی خبر بھی آئے گی کیا؟
#وزیر تعلیم سندھ کی بلاول بھٹو سے مکمل اختیارات تفویض کرنے کی درخواست
جو مکمل اختیارات سندھ کے وزیر تعلیم صاحب مانگ رہے ہیں وہ تو خود بلاول کے پاس بھی نہیں…ہیں جی!
#مدارس کا کریک ڈاؤن پنجاب کے حکمرانوں کی سیاست پر بدنما داغ ہے، مولانا فضل الرحمن
پنجاب کے حکمرانوں کو پرواہ ہی نہیں کیوں کہ وہ ”داغ تو اچھے ہوتے ہیں“پر یقین رکھتے ہیں۔
#پیپلز پارٹی کا بھی امتحان شروع ہونے والا ہے،شیخ رشید
اگرزرداری صاحب نے’ ممتحنوں‘سے بھی مفاہمت نہ کر لی … اُن کی شرائط پر
#الیکشن کمیشن نے مطمئن نہ کیا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے، عمران خان
اب آپ کی حسِ اطمینان کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہو جائے گی، جو سڑکوں کی بجائے آپ کو گھر لے جائے گی

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.