قومی اسمبلی کے اجلاس کا منظر

اتوار جولائی

Mian Munir Ahmad

میاں منیر احمد

غالباً جولائی اگست2006 کے دن تھے‘ اور حکومت روشن خیال پالیسی زندگی کے ہر شعبے میں نافذ کرنے پر تلی ہوئی تھی‘ ایوان صدر میں جنرل مشرف براجمان تھے اورایوان وزیر اعظم شوکت عزیز کے لیے سجا ہوا تھا‘ چودہری شجاعت حسین حکمران جماعت مسلم لیگ(ق) کے صدر اور پارلیمانی لیڈر تھے حکومت نے اسمبلی میں تحفظ حقوق نسواں بل کا مسودہ پیش کیا‘ متحدہ مجلس عمل حزب اختلاف میں تھی‘ مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے‘ ہر قائد حزب اختلاف کو اسمبلی میں وفاقی وزیر جیسی مراعات ملتی ہیں‘ اور اسمبلی میں خطاب کے لیے وزیر اعظم کی طرح لامحدود وقت‘ اسپیکر اسمبلی کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی‘ وہ چاہیں تو کسی موضوع پر مہینہ بھر خطاب کر سکتے ہیں‘ اس کے بر عکس اسمبلی میں ہر رکن کے لیے صرف پانچ منٹ‘ اور پالیمانی لیڈرز کے لیے کم از کم دس منٹ اور ذیادہ سے ذیادہ بیس یا پچیس منٹ اظہار خیال کے لیے دیے جاتے ہیں‘تحفظ حقوق نسواں بل کو حدود آرڈینیس بھی کہا جاتا ہے صدر مشرف نے پہلے اسے آرڈینیس کی صورت میں نافذ کیا‘ اور بعد میں اسمبلی میں بل کا مسودہ پیش کردیاگیا‘ یہ وہی دن جب صدر مشرف ملک کی سڑکوں پر میراتھن ریس کرایا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جنہیں یہ دوڑ پسند نہیں وہ اپنے ٹی وی بند رکھیں تحفظِ نسواں بل‘ مدو جذر سے گزرا‘ نشیب و فراز کے سایے میں اسمبلی سے منظور ہوا‘ اس بل کے خلاف متحدہ مجلس عمل جزوی طور پر احتجاج کرسکی تھی کہ قائد حزب اختلاف کسی حد تک حکومت کے نکتہ نظر کے ہامی تھے قومی اسمبلی نے 15 نومبر 2006 کو منظور کیا تھا، یہ در اصل پاکستان میں عصمت دری اور زناکاری کی سزا پر قابو پانے والے 1979 کے حدود قوانین میں ترمیم کا نیا ایڈیشن تھا حکومت کا موقف تھا کہ ضیاء دور کے قانون کے مطابق عصمت دری کے الزام کو ثابت کرنا غیر معمولی مشکل اور خطرناک بنا دیا گیا ہے، اور اس بل کے نتیجے میں ہزاروں خواتین کو قید کردیا گیا ہے لہذا حکومت نے حدود سے متعلق نیے قوانین متعارف کرائے اورکوڑے مارنے اور سزائے موت کو ختم کردیا گیا‘ متحدہ مجلس عمل میں جماعت اسلامی کے ارکان سراپا احتجاج ہوئے تھے‘ اور یہ قانون پاس ہوجانے کے بعد چوہدری شجاعت حسین نے پیش کش کی تھی کہ اگر31 دسمبر تک اس بل کو غیر اسلامی ثابت کردیا جائے تو وہ حکومت سے استعفی دے دیں گے‘ اس بل کے لیے حکومت نے مولانا تقی عثمانی جیسے علماء سے رائے لی تھی‘ اس کے بعد ہی بل اسمبلی سے منظور کرایا گیا‘ اور سپریم کورٹ نے اس بنیاد پر اس بل کو کالعدم قرار نہیں دیا ہے کہ یہ پاکستان کے آئین میں اسلامی دفعات کی خلاف ورزی کرتی ہے، لہذا یہ قانونآج تک موجود ہے تاہم 2010 میں وفاقی شرعی عدالت نے اس بل میں متعدد شقوں کو شریعت سے منسوب کیا گیا تھا‘ کالعدم قرار دے دیا‘ مگر قانون کو نہیں چھیڑا گیا‘ اسی بل میں وہ سب کچھ موجود ہے جسے دینی جماعتیں آج بھی قابل اعتراض سمجھتی ہیں‘ مگر المیہ یہ ہے کہ یہ بل مسلم لیگ(ق) حکومت نے علماء کی رائے لینے کے بعد منظور کیا تھا اور چوہدری شجاعت حسین کی پیش کش کا سمبلی میں کسی جماعت نے جواب نہیں دیا اور نہ چیلنج قبول کیا‘ آج جو بھی‘ جس شکل میں بھی حدود قوانین ملک میں نافذ ہیں یہ سب 2006 میں قومی اسمبلی اور سینیٹ نے منظور کیے تھے‘ ہمارے ہاں ایک مسلئہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اور دینی جماعتیں‘ اسمبلی میں کچھ اور اسمبلی سے باہر کچھ دوسرا موقف رکھتی ہیں‘ ملک کی لبرل سیاسی جماعتیں‘ جن میں مسلم لیگ‘ پیپلزپارٹی‘ تحریک انصاف‘ اے این پی اور دیگر قوم پرست جماعتیں سب‘ ایک پلڑے میں ہیں اور دینی جماعتیں باہم تقسیم ہیں‘ اسمبلی میں جو بھی بات ہوگی وہاں دلیل اور ووٹ سے فیصلہ ہوگا‘ اگر دینی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انہیں اسمبلی میں اہمیت ملے‘ ان کی بات سنی اور مانی جائے تو انہیں پارلیمنٹ کے فورم پر بے دلی سے نہیں جرائت سے بات کرنا ہوگی‘ مغرب کیا سوچتا ہے‘ امریکہ کیا کہے گا‘ عالمی بنک کا ردعمل کیا ہوگا‘ قرض دینے والے ادارے کتنا ناراض ہوں گے یہ سب کچھ دل سے نکالنا ہوگا‘ ہاں اگر امریکہ بھی جانا ہے یورپ کی دہلیز پر پر بھی پاؤں رکھنا ہے‘ عالمی این جی اورز کو بھی ناراض نہیں کرنا اور عالمی اداروں سے بھی نہیں پنگا لینا تو پھر وہی ہوگا اور ہوتا رہے گا
© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین کالمز :

Your Thoughts and Comments

Urdu Column Qoumi Assembly K Ijlas Ka Manzar Column By Mian Munir Ahmad, the column was published on 19 July 2020. Mian Munir Ahmad has written 34 columns on Urdu Point. Read all columns written by Mian Munir Ahmad on the site, related to politics, social issues and international affairs with in depth analysis and research.