"گائیڈنس/رہنمائی۔۔۔۔۔ایک کمک"

اتوار 11 اکتوبر 2020

Mohammad Hasnain Waziri

محمد حسنین وزیری

گائیڈنس یا رہنمائی اور تعلیم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ایک فرد کو اسکی زنگی میں ترقی کے مراحل طے کرنےمیں کمک کرنے کو گائیڈنس یا رہنمائی کہا جاتا ہے۔اور یہ بات ایک اٹل حقیقت ہے کہ انسان کبھی بھی کامل نہیں ہوتا اور وہ کسی نہ کسی کا محتاج ضرور ہوتا ہے یعنی انسان معاشرے کے بغیر اکیلا نہیں رہ سکتا. اور یہ کہنا بھی بجا ہے کہ ایک فرد کو محد سے لیکر لحد تک رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

گائیڈنس یا رہنمائی تعلیم سے جدا نہیں ہے بلکہ تعلیمی نظام کا بنیادی جزو ہے۔عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ گائیڈنس تدریس کا پیشہ ہے حالانکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے ۔گائیڈنس ایک غیر منظم طریقہ ہے جس سے کسی فرد کی مدد کی جائے۔گائیڈنس یا رہنمائی ایک انسان کو غصہ مت دکھاتی ہے کہ اس انسان کو کہاں جانا ہے, کیوں جانا ہے,کیسے جانا ہے اور ایک کام کو کیسے سرانجام دینا ہے.
وہ عوامل جو گائیڈنس کی طرف ترغیب دلاتی ہیں مندرجہ ذیل ہیں۔

(جاری ہے)


1.انفرادی اختلافات: (Individual Differences)
اس دنیا میں بسنے والے ہر انسان یا فرد کو اللہ نے ایک دوسرے سے جدا پیدا کیا ہے۔ہمارے پاس شاذونادر ایسے افراد ہیں جن میں یہ بتایا جاتا ہے انکی  کچھ عادات ایک دوسرے سے مشابہت رکھتی ہیں۔ایک فرد کی جسامت، خدوخال گفتار، کردار، رہن سہن , دلچسپیاں اور دوسرے اطوار ہر انسان سے مختلف ہیں بالفاظ دیگر ان میں یکسانیت نہیں پائی جاتی ہے۔

اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہر انسان کو اس کی دلچسپیوں اس کے اطوار کے لیول پر  رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔تعلیمی اداروں میں گائیڈنس کی طرف توجہ دی جانی چاہیے خواہ وہ گورنمنٹ سیکٹر کے ہوں یا نجی تعلیمی ادارے ہوں۔مغربی دنیا میں اس کا رواج بہت زیادہ ہے تاہم ترقی پذیر ممالک میں اس کا رواج نہ ہونے کے برابر ہے۔
2.انضباط کا مسئلہ: (Problem of Adjustment)
ہر انسان معاشرے میں ضبط نہیں ہو سکتا یا ایڈجسٹ نہیں ہو سکتا۔

اب تعلیم کے رو سے اس مسئلے کی طرف دیکھیں تو اس کا مثال اس بات سے لیجئے کہ بہت سارے طالبعلم دوسرے ملکوں میں حصول تعلیم کے لیے جاتے ہیں تو ان کو وہاں کے رہن سہن، اطوار،ضروریات زندگی اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں بہت وقت درکار ہوتا ہے۔اس مسئلے کا حل بھی رہنمائی ہی کے سر جاتا ہے اگر آپ کسی انسان کو اس معاشرے میں جہاں وہ جا رہا ہے کے متعلق معلومات فراہم کریں گے تو وہ آسانی سے وہاں رچ بس سکتا ہے۔


3.انتخابات کی فراوانی: (Multiplication of Choices)
آج کل کا انسان ان گنت شعبہ ہائے زندگیوں سے گھرا ہوا ہے۔اور انسان کی یہ فطرت ہے کہ وہ اچھے اور خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہے۔ایک فرد کو اپنی زندگی بہتر انداز میں گزارنے کے لئے کوئی نہ کوئی پیشہ اختیار کرنا پڑتا ہے اور یہ کام وہ کسی کی رہنمائی کے بغیر انجام نہیں دے سکتا۔
پس معلوم ہوا کہ گائیڈنس یا رہنمائی کی ایک انسان بہتر زندگی کیلئے کتنی اہمیت کے حامل ہے۔اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کم ازکم گورنمنٹ اسکولوں یا کالجوں میں رہنمائی کے مراکز کھولے جائیں تا کی کوئی بھی طالب علم اپنی تعلیم کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکے اور خوشحال زندگی گزار سکے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :