
عمران خان کب بڑے ہونگے؟
جمعہ 2 نومبر 2018

محمد وقار اسلم
(جاری ہے)
ملک میں انتشار اور خلفشار کا سر اٹھانے والا آسیہ بی بی کی بریت کا فیصلہ لوگوں میں ہیجان پیدا کئے ہوئے ہے امتحانات،تھیسیس ،Viva سب التو اء کا شکار ہوچکے ہیں معمولات زندگی مفلوج ہوچکے ہیں تین روز موبائل فون سروس بند رہی ۔
اتنے حساس معاملے کو ملک کا وزیر اعظم خود ملٹی ٹاسکنگ بن کر کیوں حل کرنے کی ناکام کوششیں ہانک رہا ہے؟ ملک میں ایک وزیرداخلہ کا باقاعدہ وزیر کیوں نہیں ؟۔ا ب تک کی اطلاعات کے مطابق مذاکرات ناکام رہے لیکن مجھے افسوس اس بات پر بھی ہے کہ چائنہ روانہ ہونے سے قبل مذاکرات کو وزیر اعظم خود دیکھتے رہے جب کہ دھرنے والوں کی مذاکراتی کمیٹی میں خادم رضوی شریک نہیں تھے، تو ملک کے وزیراعظم نے اس معاملے کو طول کیوں دی انہیں چاہیے تھا کہ اپنی گائیڈلائن پر عمل کرواتے۔ اس انتہائی حساس تفصیلی فیصلے کو بغور پڑھنے کے بعد ماہرین کو اس میں کئی سقم نظر آئے جن کو ایڈریس کیا جانا انتہائی ضروری ہے تعزیرات پاکستان 295 cکا اطلاق جب ہوتا ہے تو معافی کی کوئی گنجائش نہیں نکلتی تاہم فیصلے میں الجھاو دئیے گئے ہیں بات واضح طور پر نہیں بتائی گئی گڈمڈ کر کے حقائق اور وجوہات لکھی گئی ہیں ۔عمران خان پر دکھ یہ ہے کہ وہ ملکی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں لیکن اس معاملے میں کودنے کی انہیں جلدی کیا تھی؟ حکومت خاصی کنفیوژن اور تذبذب کا شکار رہے ۔میڈیا بلیک آوٹ کردیا گیا پنجاب حکومت کہتی ہے کہ امن سے مذاکرات ہونگے جبکہ وفاقی حکومت عجیب تڑیوں اور دھمکیوں پر اتری ہے ای سی ایل میں ملزمہ کا نام ڈالنے کے حوالے سے بھی بہت گومگو ہے وفاق کا کہنا ہے ایسا نہیں ہو سکتا جبکہ پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم کہتی ہے کہ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا فیصلے کے خلاف حکومت اپیل کرے گی جبکہ وفاقی حکومت اس سب کی تردید کرتی ہے ۔عمران خان کی حکومت کے 100دن پر تو بات نہیں کرتا لیکن انہوں نے خود اپنی حکومت میں تابوت ٹھوکنے والے بٹھائے ہیں۔ تاہم مذہبی پیشواوں کی جانب سے بہتان طرازی بھی قابل مذمت ہے انہوں نے جو زبان فوج کے بارے میں کہی اس کی مذمت کرنی چاہیے کیوں کہ پاک فوج میں سب سچے عاشق رسول ہیں۔ اس طرح سے قوم کو شخصیات کے حوالے سے اکسانا غلط ہے اور ملک میں افراتفری اور انارکی کے مترادف ہے۔ آسیہ بی بی کے معاملے پر عالمی دباو سامنے آیا آخر کیا وجہ ہے کہ انٹرنیشنل پاورز ،ٹائکونز گستاخی کرنے والے کو اپنے سر پر چڑھانے کے پاکستان کے سر پر چڑھ دوڑتے ہیں اور اپنا مقاصد میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔کیا ہمارا جذبہ ایمانی اتنا ہی کمزور ہوگیا ہے کہ یورپی یونین کا کمشنر آفیشل پاکستان آئے اور جی ایس پی پلس اور تجارتی رعائتیں دے جس کے لئے شرط آسیہ بی بی کی رہائی رکھے؟ جب عوام میں عشاق کا سمندر ہے تو کیسے یہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں خطرے کی جرس بن سکتی ہیں؟۔ مجھے ملزمہ سے تاسف نہیں ہے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے فیصلہ میرٹ پر ہو اور ضرورت سے زیادہ بیرونی مداخلت اس معاملے کو اتنا متنازعہ بنا رہی ہو۔ عمران خان کو چاہیے کہ افہام و تفہیم سے اس معاملے کا حل نکالنے کے احکامات صادر فرمائیں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہیں ہم سب مسلمان ہیں سب ہی نبی کریم ﷺ پر فِدا ہیں ان کے امتی ہیں لہٰذا کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ فتوے لگاتا پھرے یا ایمان پر سوال کھڑے کرتا رہے۔عمران خان کو مستقل میچور رہنا ہوگا وہ ایک یبوست شاخ پر بیٹھے ہیں جو مرجھائے جا رہی ہے حالانکہ ابھی نئی نئی حکومت ہے انہیں چاہیے کہ جذبات سے کام لینا چھوڑ دیں اور معاملات کو حل کرنے کے لئے توقف اور غور وحوض کرلیا کریں۔ انہیں مخالفین سے اقناع رکھنے کا شوق ہے تو ضرور رکھیں لیکن لب و لہجے کو سخت نہیں رکھیں ، وزیر اعظم اب بڑے ہوجائیں کیونکہ بڑے فیصلے ملک کی بقاء کے لئے ناگزیر ہیں۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد وقار اسلم کے کالمز
-
یہ کس کی زیست میں مسند اقتدار آگیا؟
بدھ 4 ستمبر 2019
-
مسیحائی پر انگلیاں کیوں اٹھار ہے ہیں؟
جمعرات 25 اپریل 2019
-
پاکستان ریلوے کن گماشتوں میں پھنسی ہے
پیر 4 فروری 2019
-
Mister Trump how do you do
اتوار 25 نومبر 2018
-
اسلامی نظام ِ حکومت کیا ہے؟
اتوار 18 نومبر 2018
-
کچھ بڑا ہونے والا ہے
پیر 5 نومبر 2018
-
عمران خان کب بڑے ہونگے؟
جمعہ 2 نومبر 2018
-
کیا ملک بیل آوٴٹ ہو سکے گا
جمعہ 26 اکتوبر 2018
محمد وقار اسلم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.