
ہمارے بھی ہیں افسران کیسے کیسے
جمعرات 26 اگست 2021

محسن گورایہ
(جاری ہے)
عثمان بزدار ابتداء میں اپنی،وضعداری، سادگی اور شرافت کی وجہ سے ریاست کے بنیادی تین ستونوں کے درمیان توازن قائم کرنے کے لئے نرمی سے کام لیتے رہے مگر بیوروکریسی میں موجود سابق حکمرانوں کے کچھ منظور نظر بیورو کریٹس نے ان کی راہ میں روڑے اٹکائے،ان کے منصوبوں کو ناکامی سے دوچار کرنے کیلئے سازش کا حصہ بنے،لیکن عثمان بزدار کا رویہ ان کیساتھ بہت مشفقانہ رہا،انہوں نے بڑا بن کر صوبہ اور صوبہ کی انتظامیہ کو بہتر انداز سے چلانے کی کوشش کی مگر بیوروکریسی میں شامل چند کالی بھیڑوں نے اپنا رویہ نہ بدلا،نتیجہ یہ ہواء کہ بیوروکریسی کی کالی بھیڑوں نے کھل کر محاذ آرائی کی،تاہم کچھ بیوروکریٹس وزیراعلیٰ کیساتھ مخلص ہو کر بہت دیانتداری سے فرائض انجام دیتے رہے،جس کے نتیجے میں عثمان بزدار کسی نہ کسی طرح سے صوبے کا نظام چلاتے رہے،مگر اب مینار پاکستان کے واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ نے وہ کیا جو ان کو آغاز میں ہی کرنا چاہئے تھا،ڈی آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسروں کو معطل کر کے انہوں نے بیوروکریسی کو بتایا کہ انہیں بھی یہ سب کام آتے ہیں مگر اپنی وضعداری کی وجہ سے انہوں نے اگر نرم رویہ اپنایا ہے تو یہ اس ذاتی شرافت کی وجہ سے ہے جو دیہی علاقہ کے مکینوں کا شیوہ رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ماضی میں ہر افسر کی کوتاہی سے صر ف نظر کیا،ہر کسی کی غلطی کو معاف کیا اس امید پر کہ یہ نادانستگی میں ہوا ہو گا اور آئندہ سب ٹھیک ہو جائیگا مگر ایسا نہ ہو سکا اور عثمان بزدار کو دانستہ تنگ کرنے کی کوشش جاری رہی،مگر عثمان بزدار نےتحمل، وضع داری کا ثبوت دیا،اور دیدہ دانستہ سب کچھ برداشت کرتے رہے، مینار پاکستان پر رونماء ہونے والے افسوسناک واقعہ کے بعد جب اعلیٰ پولیس افسر اپنے پیٹی بند وں کو بچانے کی کوشش کرنے میں مصروف دکھائی دئیے تب عثمان بزدار کو ادراک ہواء کہ اب شرافت اور وضع داری سے کام چلنے والا نہیں اب کڑوی گولی دینا ناگزیر ہے۔ عثمان بزدار کی وضع داری،حسن سلوک،سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کو ان لوگوں نے ان کی کمزوری سمجھ لیا،مگر ان کو کسی نے یہ نہ بتایا کہ جس شاخ میں زیادہ لچک ہوتی ہے وہ زیادہ تیزی سے واپس مڑتی ہے ،جھکتی ہے مگر ٹوٹتی نہیں،اور وہی ہواء جو بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا اور نرم مزاج ، وضعدار عثمان بزدار کو ایکشن لینا پڑ گیا،اچھی حکمرانی کیلئے یہ سلسلہ جاری رہنا ضروری ہے۔اب تک صوبے میں پولیس کی کارکردگی کوئی بہتر نہیں آئی جی پولیس نے اگر اب بھی معاملات میں بہتری پر توجہ نہ دی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید اپنی اننگز کھیل کر وفاق میں برا جمان ہو چکے ہیں ، انکی جگہ ایک نہایت اچھے ،محنتی اور گو گیٹر افسر عامر جان نے لے لی ہے یہ ایسی اچھی چوائس ہے جس پر ہر کوارٹر خوش ہے امید ہے کہ یہ پرنسپل سیکرٹری اب حکومت کا عرصہ پورا ہونے تک وزیر اعلیٰ بزدار کے ساتھ چلیں گے۔اچھا جی اس بار کچھ اندر کی خبریں بھی آپ کے ساتھ شئیر کرنا ہیں،پنجاب کے ایک کمشنر پر ان دنوں سخت نظر رکھی جا رہی ہے،سنا ہے کہ وہ کمشنر صاحب ایک ایکٹر کی طرح صبح باقاعدہ میک اپ کر کے تیار ہوتے ہیں جس پر اچھا خاصا وقت لگایا جاتا ہے اور ان کا ایک افسر صرف اسی کام پر ڈیپیوٹ ہے ،انکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ مختلف کاموں کا وزیر اعلیٰ کو کریڈٹ دینے کی بجائے خود لیں ، کام کرنے کی بجائے اسکی تشہیر پر زیادہ فوکس ہوتا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بعض دوستوں کو وہ وزیر اعلیٰ پر تنقید کے پوا ئینٹ بھی دیتے ہیں، انکی یہ بھی کوشش ہوتی ہے کہ کسی محکمے سے متعلقہ کام ہو تو وہاں وہ اس محکمے کے سیکرٹری کو بائی پاس کر کے خود سیکرٹری بننے کی کوشش کرتے ہیں ،ایک سیکرٹری نے انہیں اس پر کافی باتیں بھی سنائی تھیں اور کہا تھا کہ ان کے محکمے میں دخل اندازی نہ کریں،اسی طرح یہ کمشنر صاحب اپنے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے کام میں بھی براہ راست مداخلت کرتے ہوئے خود ہی ڈپٹی کمشنر بن جاتے ہیں حالانکہ وہ ڈپٹی کمشنر نہیں سپروائزری افسر ہیں۔معلوم ہوتا ہے ان کے دل میں اب بھی سیکرٹری شپ یا ڈپٹی کمشنری کا شوق باقی ہے۔
ایک خبر یہ بھی ہے کہ وزیر اعلیٰ نے کچھ ہی عرصہ قبل تعینات ہونے والے ان ڈپٹی کمشنروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے بارے میں یہ خبریں آئی تھیں کہ وہ پیسے کی طاقت سے لگے ہیں اور اس سلسلے میں رپورٹس وزیر اعلیٰ کو موصول ہو گئی ہیں،انکی جگہ پر ایسے نیک نام اور محنتی افسر تعینات کئے جا رہے ہیں جن پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ایک خبر یہ بھی ہے کہ وزیر اعلیٰ ایل ڈی اے کے ڈی جی احمد عزیز تارڑ اور چیف انجینئر مظہر علی خان کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں کہ وہ لاہو ر میں وزیر اعلیٰ کے میگا منصوبوں پر بہترین رفتار سے کام کر رہے ہیں،منگل کے روز جب وزیر اعلیٰ شاہکام چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ رہے تھے تو انکی خوشی دیدنی تھی،اس اجتماع میں واسا کے وائس چئیر مین شیخ امتیاز کی تقریر اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی نعرہ بازی نے ماحول کو گرمانے میں اہم کردار ادا کیا اور عرصہ بعد لاہور میں پی ٹی آئی کو متحرک دیکھا گیا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محسن گورایہ کے کالمز
-
اعتماد سے عاری اپوزیشن
جمعرات 17 فروری 2022
-
ٹکے ٹوکری سیکرٹیریٹ
منگل 15 فروری 2022
-
مقامی حکومتیں ضروری ہیں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
’’آ ملے ہیں سینہ چاکان چمن سے سینہ چاک‘‘
منگل 8 فروری 2022
-
پنجاب ،بلدیاتی انتخابات اور گورننس؟
جمعرات 3 فروری 2022
-
چیف سیکرٹری پنجاب ؟
پیر 31 جنوری 2022
-
مقامی حکومتیں اور با اختیار بیوروکریسی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کی باتیں؟
پیر 24 جنوری 2022
محسن گورایہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.