
قیدی !
بدھ 3 جولائی 2019

محمد اکرم اعوان
(جاری ہے)
دُنیا میں اس وقت جتنے بھی جرائم اورگناہ ہیں،ان کاسبب دُنیا کی چاہت اور محبت ہے۔دھوکا بازی،چور بازاری،رشوت ،مال ودولت کا لالچ،بدعنوانی،بدکاری،دُنیاوی لذتوں کے حصول کے لئے جائزوناجائزکی پرواہ نہ کرنا دراصل یہ سب صرف دُنیا کی محبت ہے۔حدیث کا مفہوم کچھ یوں ہے:ترجمہ"دُنیاکی محبت ہر گناہ اورمصیبت کی جڑہے۔ " ( کنز العمال : حدیث 6114 ) ۔
معاشرہ خواص کی تقلید کرتا ہے،کسی بھی معاشرے کے بارے میں رائے درکار ہوتواُس معاشرے کے خواص کے اطوار،اعمال کودیکھ کرپورے معاشرے کے بارے میں نتیجہ اخذکیا جاسکتاہے۔سابق صدرآصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکوبددیانتی کے مقدمات کا سامناہے،سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کرپشن کیس کی سزابھگت رہے ہیں، سابق وزیراعلی پنجاب میاں میں شہبازشریف اوران کے بیٹے حمزہ شہباز پرکرپش کے کیسززیرسماعت ہیں،سابق وزیرقانوں راناثناء اللہ منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار،اسی طرح حکومتی جماعت کے علیم خان اوردیگراتحادیوں میں بیشمار لوگوں کے نام لئے جاسکتے ہیں۔جب ہمارے معاشرے کے خواص کا یہ حال ہے تودیگرحکومتی کارندے اورعوام کے بارے میں رائے دینے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔اگرآج ملک بھر میں پریشانی وبدامنی اوربے سکونی کادوردورہ ہے،ہر شخص پریشان حال ہے تواس میں حیرانی کیسی؟ موجودہ حالات ہمارے اپنے اعمال کا نتیجہ ہی توہیں۔
اللہ کے احکامات سے غفلت اورروگردانی کے سبب نقصان وخسارہ اورناکامی صرف آخرت کی ہی نہیں بلکہ دُنیا کی ناکامی اورنامرادی بھی ہے۔اللہ کی یاد سے غافل، احکام الہی سے روگردانی اوردُنیا کی تمنا میں اندھا ہوجانے سے تنگی گھیرلیتی ہے اورروزی کی کشادگی کے باوجودانسان کا اطمینان اورسکون چھین لیا جاتا ہے،گناہوں اوربرائیوں کی وجہ سے موجودنعمتیں چھین لی جاتی ہیں اورآنے والی نعمتیں روک لی جاتی ہیں۔قرآن پاک میں ارشاد ِباری تعالیٰ ہے ترجمہ : " اور جو شخص میری یادسے روگردانی کرے گا،وہ دُنیا میں تنگ حال رہے گااورہم اُسے بروز ِقیامت اندھا کرکے اُٹھائیں گے۔وہ پوچھے گا:اے میرے رب!تونے مجھے نابینابناکرکیوں اُٹھایاحالانکہ میں توبیناتھا؟اللہ تعالیٰ جواب دے گا:اسی طرح ہوناچاہئے تھاکیونکہ تمہارے پاس ہماری آیات آئی تھیں لیکن تم نے انہیں بھلا دیا۔اسی طرح آج تمہیں بھی بھلادیا جائے گا۔"(طٰہ126-124:20)
غریب عوام کے استحصال میں ہمارے سیاستدانوں نے خوب کمال حاصل کیا ۔ویسے تو ہمارے سیاستدان غریبوں کا دم بھرتے نہیں تھکتے مگر عملی طورپر عوام کے لئے کچھ نہیں کرتے ۔ ایک طرف عوام کی بہت بڑی اکثریت زندگی کی بنیادی ضرورتوں کے حصول کے لئے جد وجہد کرتی نظر آتی ہے تو دوسری طرف ہمارے سیاستدانوں کی دولت ملکی سرحدوں اوربنکوں کے قابو سے باہرہوچکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج سیاست خدمت کی بجائے کمائی اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ پارلیمنٹ سے بلدیاتی انتخابات تک ایک بار منتخب ہوتے ہی قسمت اور دولت کی دیوی ان سیاستدانوں پر ایسی مہربان ہوتی ہے، کہ خزانوں کے دروازے کھل جاتے ہیں اور عوام کے نصیب میں وہی خزاں رہ جاتی ہے۔آج حالت یہ ہوچکی ہے کہ شاید ہی کوئی ایسا ادارہ یا محکمہ ہو جہاں بدعنوانی نہ پائی جاتی ہو۔جس کو جہاں موقع مل رہا ہے، قانونی اور غیرقانونی ہر طریقہ سے ملک کو لوٹنے میں لگا ہوا ہے۔
نظرآتے تاریک مستقبل ،معاشی بدحالی ،مہنگائی اوربے روزگاری جیسے بے شمار مسائل میں مبتلا، پاکستانی عوام کی مایوسی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔بے شک گزشتہ سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی بجائے غیرمحفوظ، غیر یقینی صورت حال پیدا کرنے اورلوٹ کھسوٹ کے ذریعہ معاشی طور پر پاکستان کو انتہائی خطرناک حد تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔مگر خوبصورت انقلابی نعروں ،دلفریب وعدوں کی بنیادپر بننے والی موجودہ حکومت سونامی تبدیلی سرکارکے طرزِ عمل سے بھی مسائل کے حل ہونے کی کوئی اُمید نظر نہیں آتی۔ آئے روزمہنگائی اورٹیکس لگائے جارہے ،جبکہ غریب عوام کے حقوق و فرائض کی ادائیگی کا کہیں نام ونشان نہیں۔آج بھی مفلوک الحال عوام کے مسائل اورمصائب ویسے کے ویسے ہیں،بلکہ حالات دن بدن مزیدبدترہوتے جارہے ہیں۔موجودہ حکمران فی الحال پچھلے دس مہینوں سے عوام کوکسی قسم کی سہولت اورریلیف دینے کی بجائے صرف مسائل سے آگاہ کررہے ہیں،حالانکہ عوام نے انہیں مسائل حل کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد اکرم اعوان کے کالمز
-
آوارہ کتے شہریوں کے لئے وبال جان !
منگل 28 جنوری 2020
-
کہیں پرندے بھوکے نہ رہ جائیں!
جمعرات 23 جنوری 2020
-
وحشی معاشرہ!
بدھ 15 جنوری 2020
-
بادشاہ رعیت سے ہی تاجدارہوتا ہے!
بدھ 8 جنوری 2020
-
اے عقل تم ہمیشہ دیرسے کیوں آتی ہو !
بدھ 1 جنوری 2020
-
ہمارا مسئلہ کیا ہے !
جمعرات 26 دسمبر 2019
-
حکمران اورعوام
جمعرات 12 دسمبر 2019
-
ہمارے تعلیمی مسائل اورسرکاری و نجی تعلیمی ادارے
جمعرات 5 دسمبر 2019
محمد اکرم اعوان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.