
دفاع پاکستان
منگل 7 ستمبر 2021

محمد صہیب فاروق
(جاری ہے)
پاکستان کی مسلح افواج اورمحب وطن عوام نے جذبہ جہاد سے سرشارہوکردشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔پاکستانی قوم کاجذبہ اس وقت بام عروج پر پہنچ گیا جب سیالکوٹ میں چونڈہ کے مقام پرپاک فوج کے غیوراورنڈرسپاہیوں نے بھارت کے فولادی ٹینکوں کو اپنے سینے پربم باندھ کر پاش پاش کردیا جس کے بعد بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی اوردم دبا کر بھا گ گئی اس جنگ میں بہت سی شہادتیں بھی ہوئیں لیکن ان شہداء کی قربانیوں سے پاکستان ناقابل تسخیربن گیا ۔ہم اپنے ان عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پاکستان اوراہل پاکستان کی حفاظت کر فریضہ سرانجام دیا ۔ قیام پاکستان سے آج تک پاک فوج کے شیردل عقابی نظررکھنے والے جانبازسپاہی ہزاروں جانوں کی قربانی کے بدلہ میں وطن عزیزکواستحکام بخشے ہوئے ہیں۔اوریہ دنیاکی واحدفوج ہے جوگذشتہ 72سال سے پاکستان کے خلاف اندرونی وبیرونی سازشیں کرنے والے عناصرکے خلاف برسرپیکارہے ۔دوقومی نظریہ کی بنیادپروجودمیں آنے والی سلطنت خدادادکے قیام کی سب سے بڑی مخالف دشمن ریاست بھارت اوراس کے علاوہ کچھ دیگراسلام وپاکستان دشمن قوتیں روزاوّل سے پاک سرزمین کے امن کوسبوتاژکرنے کے درپے ہے اورلاالہ الاللہ کے نام پربننے والی اسلامی فلاحی ریاست کومٹانے کامکروہ خواب آنکھوں میں سجائے بیٹھی ہیں لیکن یہ کبھی شرمندہ تعبیرنہ ہوگا۔
سپاہ وطن کاہرسپاہی اگروہ بری فوج کاحصہ ہے تووہ پاک سرزمین کی پاکیزہ مٹی کاایک ذرہ دشمن کے حوالہ کرنے پرآمادہ نہیں وہ اپنے خون کی قربانی دے کراس مٹی کی حفاظت کرتاہے اگروہ بحری فوج کاسپاہی ہے توپاک وطن کے پانی کی ایک بوندکسی دشمن کودینے پرآمادہ نہیں اگروہ پاک فضائیہ کاجانبازسپاہی ہے تووہ پاک وطن کی پاک فضاؤں میں کسی دشمن کواڑان لیناتودرکنارسانس لینے کی بھی مہلت نہیں دیتا ۔یہ جانثارسپاہی اپنی مٹی ،پانی اورہواسے ایسی لازوال محبت کرتے ہیں کہ وہ اس مٹی کوسونا،پانی کوموتی اورفضاؤں کوپرسکون بنانے میں اپنے لہوکے آخری قطرے تک کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انہی کے دم قدم سے پاک سرزمین پراستحکا م اورامن قائم ودائم ہے اورہم سکون واطمینا ن کاسانس لے رہے ہیں ہمیں ہرطرح کی آزادی حاصل ہے ہمارے کھیتوں سے بارودکی بجائے مشک کی خوشبوآتی ہے ہمارے پانی اورچشمے شیشے کی طرح صاف وشفاف ہیں نہ کہ خون آلودہ ہ،ہماری فضاؤں میں آزادپنچھی پھرتے ہیں یہاں کسی شکاری کودم مارنے کی مجال نہیں۔ہماری مساجد ،خانقاہیں ،مدارس،اسکول ،دفاتر،کاروباری مراکزسبھی محفوظ ہیں یہ جوہرسوامن وخوشحالی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ۔پاک وطن کے باسی ہررات سکون کی نیندسوتے ہیں جبکہ ہمارے جانبازسپاہی اوررکھوالے دشمن کی توپوں کے سامنے سینہ سپرہوکرعقابی نظریں اورپنجے گاڑے ہوئے ہیں ان کی بیسیوں راتیں بے آرامی میں گزرتی ہیں ہم گرم گدوں اورمخمل پرخواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں جبکہ ہمارے محافظ سخت پتھریلی زمین پربناکسی تکیے اورلحاف کے سخت سردی وگرمی میں اندھیری خوفناک راتیں بسرکرتے ہیں ۔ان کی جوان خوبصورت بیویاں بیوگی اوراولادیں یتیمی کی سی زندگی بسرکرتی ہیں ۔وہ اپنی خواہشات کواپنے اہل وطن کی خوشیوں پرقربان کردیتے ہیں اوروہ ان کو خوش دیکھ کرخودکوتسلی دیتے ہیں ۔ان کے پہلوآرام گاہوں سے دوررہتے ہیں وہ ساری زندگی جس پرچم کی سربلندی کے لئے لڑتے ہیں شہادت کارتبہ حاصل کرنے کے بعداسی میں دفن ہوتے ہیں ۔فرشتے بھی ان سرفروشوں پررشک کرتے ہیں اوران کا والہانہ استقبال کرتے ہیں۔پاکستان کے دفاع کے لئے ہرپاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ تیارتھاہے اوررہے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد صہیب فاروق کے کالمز
-
میرا قصور کیا جانور ہونا ٹھہرا؟
اتوار 6 فروری 2022
-
عالمی تبلیغی اجتماع رائے ونڈ
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
مکتوب بنام سعودی فرماں رواسلمان بن عبدالعزیز
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
دفاع پاکستان
منگل 7 ستمبر 2021
-
خونِ حُسین رضی اللہ عنہ دراصل خونِ رسول ﷺ ہے
پیر 23 اگست 2021
-
کیامسئلہ فلسطین فقط مسئلہ اسلام ہی ہے؟
بدھ 2 جون 2021
-
غزوہ بدرمعرکہ حق و باطل کا تاریخی دن
جمعرات 29 اپریل 2021
-
آمدِرمضان المبارک نوید ِبہارہے
منگل 20 اپریل 2021
محمد صہیب فاروق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.