
آزاد کشمیر اور شبنم صداقت
ہفتہ 11 جولائی 2020

نعیم کندوال
شبنم صداقت اعوان آزاد کشمیر میں ضرورت مندوں اور مصیبت زدہ لوگو ں کی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں۔آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں مصیبت زدہ لوگ چاہے وہ بستیوں میں ہوں یا مہاجر کیمپوں میں ، کی مدد کرنا اُ ن کا پیشہ بن چکا ہے۔خصوصاََ پچھلے کئی مہینوں سے شبنم صداقت کے خدمتِ خلق کے مشن میں تیزی آئی ہے۔انھوں نے21اپریل کو تحصیل ایبٹ آباد کے ایک گاؤں بوٹی کے فائرنگ زدہ علاقے میں کئی گھرانوں کو فوڈ پیکج فراہم کیا۔
(جاری ہے)
8مئی کو لوئر چھترمیں منعقدہ تقریب میں شبنم صداقت نے بتایا کہ ہماری طرف سے اشیائے ضروریہ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 350مستحق گھرانوں ،بیواؤں اور یتیموں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔
11مئی کو شبنم صداقت اور اُن کی تنظیم کی طرف سے 30مستحق گھرانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔اِس فوڈ پیکج کے ذریعے ہر ضرورت مند کو 3500روپے فراہم کیے گئے۔اِس کے علاوہ 16گھرانوں میں 3000روپے فی گھرانہ دیئے گئے۔اِسی رات کو46گھرانوں میں فوڈ پیکج مستحقین تک پہنچائے گئے۔12مئی کو شبنم صداقت اعوان اور اُن کی تنظیم کی طرف سے دان گلی کوھالہ اور دومیشی کے مستحقین میں رمضان پیکج کی فراہمی کے دوران 30گھرانوں کو راشن اور اشیائے ضروریہ فراہم کی گئیں۔لوگوں کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن رات کی تاریکی میں تقسیم کیا گیا۔
17مئی کو مناخ پیان مہاجر کیمپ میں رمضان پیکجز تقسیم کیے گئے۔اِسی طرح کشمیری بستی میں 27گھرانوں کو امداد فراہم کی گئی۔20مئی کوتوحید کالونی، امبور مہاجر کیمپ میں بیواؤں،یتیموں اور معذوروں میں راشن تقسیم کیاگیا۔اِسی طرح 23مئی کو بھی امبور مہاجرین کیمپ میں یتیموں ،بیواؤں اور عورتوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔اِس کے علاوہ اس میں، عید کے موقع پرکرونا وائرس سے متاثر 46گھرانوں کو عید پیکیج،کشمیر مہاجرین کے73گھرانوں کو عید پیکیجز ،3جون کو نثار کیمپ میں عید پیکیجز کی فراہمی اور 8جون کو جہلم ویلی میں راشن پیکیجز کا اعلان شامل ہیں ۔
شبنم صداقت اعوان نے 13جولائی کو شہدائے کشمیر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک شاندار تقریب کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے ۔اِس تقریب کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ،نثار کیمپ میں مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے لیے امدادی پیکیجز کا اعلان ،اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے متعلق لوگوں کا آگاہی دینا ، مسئلہ کشمیر کے متعلق عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنااور نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کے متعلق آگاہی دینا ہے۔
بلا شبہ شبنم صداقت اعوان اور اُن کی تنظیم کاجذبہ خدمت خلق کی بدولت ضرورت مندوں اور مہاجرین کو امداد کی فراہمی ، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا، قابلِ تحسین اور قابلِ تعریف اقدامات ہیں۔اہلیانِ آزاد کشمیر اِن کی اِس عظیم کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ شبنم صداقت اعوان جذبہ خدمت خلق کے اِس عظیم مشن کو جاری رکھیں گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
نعیم کندوال کے کالمز
-
شکریہ فواد چوہدری
جمعرات 27 جنوری 2022
-
سی پیک کی اہمیت
جمعہ 5 نومبر 2021
-
آزادی اظہار رائے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
مسلم ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
جلالپورنہر منصوبہ بے روزگاری کا خاتمہ کرے گا
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پرگامزن
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
جہلم، پنڈ دادنخان! فواد آیا صواد آیا
پیر 30 اگست 2021
-
فیصل شاہ نے ساٹھ سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا
جمعرات 6 مئی 2021
نعیم کندوال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.