
فواد چوہدری کے ضلع جہلم میں انقلابی اقدامات
جمعرات 29 اپریل 2021

نعیم کندوال
فواد چوہدری کا تعلق جہلم سے ہے ۔ضلع جہلم کو سیاستدانوں نے ہمیشہ پس پشت ڈالے رکھا ۔
(جاری ہے)
اڑھائی سال میں جہلم میں واضح انقلابی تبدیلیاں فواد چوہدری کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
یہاں میں اِن انقلابی اقدامات میں سے چند ایک کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں ۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے ۔زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔خصوصاََ صوبہ پنجاب کے لوگوں کا سب سے بڑا پیشہ زراعت ہے۔ جہلم کا شمار قدیم ترین اور تاریخی اضلاع میں ہوتا ہے۔یہاں کے لوگوں کا بھی سب سے بڑا پیشہ زراعت ہی ہے لیکن بد قسمتی سے زیادہ تر علاقہ بارانی ہے ۔زراعت کے لیے ضروری ہے کہ آبپاشی کا نظام بہتر سے بہتر ہو۔خصوصاََ جہلم میں پنڈ دادنخان کا علاقہ زیادہ پسماندہ سمجھا جاتا ہے ۔اسکی وجہ یہ ہے کہ شروع سے ہی نظام آبپاشی پر توجہ نہیں دی گئی۔قیام پاکستان کے بعد سے ہی یہ ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔ بہترین نظامِ آبپاشی پنڈ دادنخان کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے ۔121سال پہلے برطانوی راج میں بنایا جانے والا جلالپور کینال منصوبہ صرف فائلوں کی حد تک ہی محدود رہا۔ماضی میں تمام سیاستدانوں نے اِسی نہری منصوبے کی آڑ میں عوام سے ووٹ لیے ۔فواد چوہدری صاحب کی کوششوں سے موجودہ حکومت نے اِس منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ۔اِس کا سہرا فواد چوہدری کے سر ہے ۔121سال پرانے اِس منصوبے کو 48ارب روپے کی لاگت سے 2024تک مکمل کیا جائے گا ۔یقینا یہ ایک انقلابی اقدام ہے ۔اِس نہر سے 1لاکھ 70ہزار ایکڑ بنجر زمین سیرا ب ہو گی ۔117کلو میٹر طویل اِس نہر سے ساڑھے پانچ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔اِس تاریخی منصوبے سے نہ صرف ضلع جہلم بلکہ پورے پنجاب میں زرعی انقلاب برپا ہو گا ۔یہ پنجاب کی تاریخ کا دوسرا بڑا منصوبہ ہے ۔
ماضی میں پنڈ دادنخان کے لوگوں کو انتظامی مسائل کا سامنا رہا ہے ۔پاسپورٹ کے حصول کے لیے پنڈ دادنخان کے لوگوں کو 3,4گھنٹے کا سفر کرنا پڑتا تھا۔پاسپورٹ آفس کا قیام پنڈ دادنخان کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے ۔اِس سے پہلے کئی سیاستدانوں نے وعدے تو کیے لیکن اُن کے وعدے وفا نہ ہوئے۔فواد چوہدری کی کوششوں سے پچھلے سال یہ خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوا۔فواد چوہدری نے گزشتہ سال جون کے مہینے میں پنڈ دادنخان میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک عوام دوست رہنما ہیں ۔یقینا یہ فواد چوہدری کا ایک انقلابی اقدام ہے ۔
جہلم خصوصاََ پنڈ دادنخان کے لوگوں کو پینشنز کا مسئلہ رہا ہے ۔پینشن کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ملازم کا بنیادی حق ہے جو اُسے 25سال یا اِس سے بھی زیادہ خدمات کے عوض دیا جاتا ہے۔خصوصاََ پنڈ دادنخان کے فیکٹری ملازمین کا مطالبہ تھا کہ یہاں ایک EOBIآفس قائم کیا جائے تاکہ ملازمین کو پینشن کے حصول میں در پیش مسائل کا خاتمہ ہو ۔گزشتہ سال فواد چوہدری نے معاونِ خصوصی زلفی بخاری کے ہمرا ہ کھیوڑہ میں EOBIآفس کا افتتاح کیا ۔
نوجوان معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔نوجوانوں کو صحت مند رکھنے کا سب سے بڑا ذریعہ کھیل ہے ۔سٹیڈیم کا قیام کھیوڑہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے ۔فواد چوہدری نے کھیوڑہ میں 2کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے سٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔اِس کے علاوہ پنڈ دادنخان میں موبائل ہسپتال کا قیام بھی فواد چوہدری کا انقلابی اقدام ہے ۔انھوں نے اپنے ابتدائی اڑھائی سالوں میں بے شمار سڑکوں ،گلیوں اور ہسپتالوں کے قیام کے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ۔
فواد چوہدری یقینا ایک انقلابی رہنما ہیں ۔ایسے رہنما قوموں کا زیور اور قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔فواد چوہدری کو وفاقی کابینہ میں سب سے قابل ترین وزیر سمجھا جاتا ہے ۔اگر جہلم کی تاریخ کی بات کی جائے تو فواد چوہدری جہلم کی تاریخ کے سب سے زیادہ مقبول اور قابل ترین سیاسی رہنما ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
نعیم کندوال کے کالمز
-
شکریہ فواد چوہدری
جمعرات 27 جنوری 2022
-
سی پیک کی اہمیت
جمعہ 5 نومبر 2021
-
آزادی اظہار رائے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
مسلم ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
جلالپورنہر منصوبہ بے روزگاری کا خاتمہ کرے گا
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پرگامزن
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
جہلم، پنڈ دادنخان! فواد آیا صواد آیا
پیر 30 اگست 2021
-
فیصل شاہ نے ساٹھ سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا
جمعرات 6 مئی 2021
نعیم کندوال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.