
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- نسیم الحق زاہدی
- ”بے گناہ فلسطینیوں کو زندہ درگور کرنے کا اسرائیلی ہتھکنڈہ“
”بے گناہ فلسطینیوں کو زندہ درگور کرنے کا اسرائیلی ہتھکنڈہ“
جمعرات 3 دسمبر 2020

نسیم الحق زاہدی
(جاری ہے)
جیلوں میں قید کرنا زندوں کو قبرمیں گاڑھنے کے مترادف ہے فلسطینیوں کو جبری طور پر عقوبت خانوں میں ڈالا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ان کی پیشہ وارنہ ،خاندانہ ،سماجی زندگی تباہ ہوکررہ جاتی ہے ۔فلسطینیوں کو قید کرنے کا مقصد ان پر اور انکے اہل خانہ پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے ساتھ ان کے جذبہ آزادی کو کچلنا ،انہیں بیماریوں کا شکار کرنا اور تھکا دینا ہے تاکہ فلسطینی رہائی کے بعد آزادی کے لیے جدوجہد میں شامل نہ ہوسکیں بلکہ معاشرے پر بوجھ بن جائیں اور عضومعطل ہوکر رہ جائیں ۔محمد منیٰ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے مگر انہیں اپنے حق میں بولنے اور بات کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔انہیں اسرائیل کے عادی مجرموں کے ساتھ رکھا جاتا ہے ۔انکا کہنا تھا مجھے اسرائیل کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزام میں باربار گرفتار کیا گیا مگر میرا عزم آزادی گرفتاریوں سے کمزور نہیں ہوگا ۔اگر میرے قلم سے فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے لکھنے جانے والی تحریراسرائیلی ریاست کے خلاف نفرت پر اکسانے کا باعث بنتی ہے تو میں یہ جہاد اور بھی زیادہ شدت سے کرونگا ۔فلسطینی صحافی اور سماجی کارکن نے بتایا کہ صیہونی انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار اور تفتیش کا رمجھے باربار کہتے کہ اپنا صحافی پیشہ ترک کردوں ۔مگر جب میں ان سے پوچھتا کہ آپ بتائیں مجھے کیا لکھنا چاہیے اور کیا نہیں لکھنا چاہیے تو وہ کوئی جواب نہ دیتے ۔انکا کہنا تھا صیہونی احکام کی طرف فلسطینیوں کو عام قید کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے۔بیشتر ایسا ہوتا ہے کہ انتقامی قید کی سزا کا عرصہ دوسری سزا کے عرصے سے بڑھ جاتا ہے ۔ایک سال قبل قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی صالح البر غوثی کی والدہ ام عاطف البرغوثی نے بیٹے کی شہادت کی برسی پر قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور فیس بک پر پوسٹ میں ام عاصف کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے تیری جدائی کو ایک سال بیت گیا ہے ۔میرے لخت جگر تو نے ہم سے جدا ہونے میں بہت عجلت کامظاہرہ کیا ۔تمہاری جدائی ہمارے لیے بہت دکھ اور تکلیف کا باعث ہے ۔ہمارے دل دکھی ہیں ،مگر میرے بیٹے تیری جیسے جیسے یاد ستاتی ہے میں نماز پڑتی ،سجدے کرتی اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے تجھ جیسا صالح بیٹا دیا جس نے اپنی شہادت سے میری آخرت سنوار دی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نسیم الحق زاہدی کے کالمز
-
” مسکان کا نعرہ تکبیر اور ہم “
منگل 15 فروری 2022
-
”کشمیریوں سے معذرت کے ساتھ“
ہفتہ 5 فروری 2022
-
”پب جی “کی ہلاکت خیزیاں
بدھ 2 فروری 2022
-
”افغان بحران پاکستان کے لیے نیا امتحان“
جمعہ 28 جنوری 2022
-
”اسلاموفوبیا اور تہذیبوں کا تصادم “
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
”نئے پاکستان میں مسجدیں گرانے اور مندروں کی تعمیر کا حکم“
جمعرات 13 جنوری 2022
-
”دور حاضر کا نظام الملک“
منگل 4 جنوری 2022
-
”افغانستان کا انسانی المیہ اور او آئی سی“
منگل 28 دسمبر 2021
نسیم الحق زاہدی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.