بدترین شکست ہندوستان کا مقدر

ہفتہ 23 فروری 2019

 Nasir Alam

ناصرعالم

آج کل بھارت بڑی شعلہ بیانیاں کررہاہے ، وہ اس خوش فہمی میں ہے کہ اس کے بھونکنے سے پاکستان خوفزدہ ہوجائے گا حالانکہ یہ اس کی خوش فہمی کے ساتھ ساتھ اس کی غلط فہمی بھی ہے کیونکہ اس کا مقابلہ کسی اور سے نہیں بلکہ جذبہ ایمانی اورشوق شہادت سے سرشار پاکستانی قوم کے ساتھ ہے جس کی افواج ،پولیس اور عوام اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ نہ صرف بھارت کا وار روک سکتی ہیں بلکہ اسے دندان شکن اور منہ توڑجواب دے کر عبرتناک شکست سے دوچاربھی کرسکتی ہیں۔

 بھارت ماضی میں بھی ایسی بھڑکیں مارتارہا مگر جب اس نے دیکھا کہ پاکستان ڈرنے اورجھکنے والا نہیں تو بھارت بھیگی بلی بن کر خاموش ہوجاتا ،کیوں؟ کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اس کا مقابلہ کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے ایک ایسے پڑوسی کے ساتھ ہے جس کی دوستی بھی دنیا نے دیکھی ہے اور اگر دشمنی پر اتر آیا توپھرکسی کو بھی خاطر میں نہیں لائے گا بلکہ کشتیاں جلادے گا ۔

(جاری ہے)

 ایک طرف وہ قوم جوصرف ایک اللہ کے سامنے سرجھکاتی ہے اور دوسری طرف وہ قوم جو پتھرکے سامنے ماتھے رگڑتی ہے ،موازنہ کیا جائے تو صاف پتہ چلے گا کہ یہ دونوں قومیں آمنے سامنے ہوگئیں تو فتح کس کے حصے میں آئے گی ،بھارتی عوام کو بھی سوچناچاہئے کہ اگر جنگ چھڑگئی تو اس سے سب سے زیادہ بھارتی عوام ہی متاثر ہوں گے کیونکہ بھارتی عوام پاکستانی عوام کی طرح حالت جنگ میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ رہ ہی نہیں سکتی کیونکہ ان میں وہ جذبہ ہے ہی نہیں جو پاکستانی قوم میں ہے۔

 چھپ چھپ کر گیڈروں کی طرح وارکرنے والے بھارتیو اگر تم میں غیرت ہے تو سامنے آؤ تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے، تمہاری بندوقیں گولیاں برساتی ہیں تو ہماری بندوقیں بھی آگ اگلتی ہیں،پاک آرمی اورپاکستانی قوم تمہیں ناکوں چنے چبوانے کیلئے ہمہ وقت تیار کھڑی ہیں ،بھارت کو اگراپنی ایٹمی قوت ہونے پر گھمنڈ ہے تو پاکستان بھی ایٹمی طاقت رکھتا ہے ،اگر بھارت نے جنگ مسلط کی توپاکستان کا ہر فوجی جوان اورپاکستانی قوم کا ہرفرد ا ٓگے بڑھ کرمودی کا بھارت چند لمحوں میں نیست ونابود کرکے صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، نقصان بھارت اوربھارتی عوام کو ہی پہنچے گاکیونکہ پاکستانی افواج اورپاکستانی قوم ایمان کے اسلحہ سے لیس اورجذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے جن کا مقابلہ کرنا بچوں کا کھیل نہیں
کافر ہو تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہو تو بے تیغ بھی لڑتاہے سپاہی
 بھارتی سرکار کو آخر کس چیزکا گھمنڈ ہے کہ دھڑادھڑ اشتعال انگیز بیانات جاری کرتی ہے ؟بحرحال اس سے یہ بات تو سامنے آگئی کہ بھارت کا تمام تر انحصار صرف میڈیا بیانات پر ہے جس کا مقصد پاکستان کو ہراساں کرنا ہے جو اس کی بڑی خوش فہمی اورغلط فہمی ہے اور یہ واضح ہوچکاہے کہ یہ بیانات صرف بھارتی بھڑکیں اور گیدڑ بھبکیاں ہیں اورکچھ نہیں ۔

 یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ پاکستان ،پاکستان ہے جو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہواہے اورضرورت پڑنے پر پاکستانی قوم اپنے تمام تر سیاسی اورذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرپاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے یکجا ہوجاتی ہے کیونکہ ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں ،اور بھارتیو۔تم مردہ قوم ہو اورافسردہ قوم ہو،تاریخ میں پاکستانی قوم کے اتحاد واتفاق کی ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جن سے پاکستانی قوم کے زندہ قوم ہونے کا زندہ اورمنہ بولتا ثبوت ملتا ہے۔

ہوحلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم 
رزم حق وباطل ہو فولاد ہے مومن 
پاکستان کا ہرفرد سپاہی ہے جو پاکستان کی سلامتی وتحفظ کیلئے ہروقت اورہرلمحہ تیار رہتاہے اورکسی بھی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور اسے بدترین شکست دینے کے ساتھ ساتھ اس کی اینٹ سے اینٹ بجانے اور اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کی پوزیشن میں رہتاہے ، اس محب وطن قوم اور اس وطن کی فوج کا مقابلہ کرنا مودی سرکار کے بس کی بات نہیں مگرپھربھی موجود ہ صورتحال میں پاکستان مسلسل بڑے صبر اورتحمل کا مظاہرہ کررہاہے حالانکہ بدترین شکست ہندوستان کا مقدربن چکاہے ،جنگ چھڑ گئی تو بھارتی گھنٹیاں بجائیں گے اور پاکستانی قوم و پاک فوج کے جوان مل کر بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجاکر حب الوطنی کا ثبوت پیش کریں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :