
عوام کو درپیش اہم مسئلہ
ہفتہ 25 ستمبر 2021

رانا اعجاز حسین چوہان
(جاری ہے)
لیکن پاکستان میں ہوا یہ کہ عمران خان اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف جن نعروں کی بنیاد پر اقتدار میں آئے تھے ، اقتدار کی باگیں اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد بھی ان نعروں کو ترک کرنا گوارا نہ کیا، وہ اقتدار میں آنے سے پہلے ایک اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے کنٹینر پر سوار اپنے مخالفین کو للکار رہے تھے ۔ شریف فیملی اور زرداری ان کے خاص ہدف تھے ان کا دعویٰ تھا کہ ان لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے اور قومی دولت ملک سے باہر لے گئے ہیں۔ وہ برسراقتدار آتے ہی لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائیں گے اور قومی مجرموں کو عبرت ناک سزا دیں گے ۔تین سال ہوگئے عمران خان کو اقتدار میں آئے لیکن آج بھی وہ سرکاری کنٹینر پر کھڑے بدستور یہی نعرے لگارہے ہیں ان نعروں میں مزید ایک دو نعروں کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ نہیں چھوڑوں گا، این آر او نہیں دوں گا، وغیرہ وغیرہ ۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا چھوڑنا اور پکڑنا یا این آر او دینا نہ دینا وزیراعظم کا کام ہے ۔ کیا عوام نے انہیں اس لیے منتخب کیا ہے کہ وہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کو ایک طرف رکھ کر اپنے سیاسی مخالفین کو فکس اپ کرتے پھریں اور حکومت کی ساری توجہ اسی ایک کام پر لگادیں۔
بے شک ان کے سیاسی حریف قومی مجرم ہیں، انہوں نے قومی دولت بھی لوٹی ہے ، وہ منی لانڈرنگ کے گھناؤنے جرم میں بھی ملوث ہیں لیکن انہیں پکڑنے کے لیے کیا ملک کا قانون کافی نہیں ، کیا ملک میں احتساب کا ادارہ اور عدالتیں موجود نہیں۔ انہیں تو خاموشی سے اپنے اصل کام یعنی عوامی مسائل پر توجہ دینا چاہیے تھی لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عوامی مسائل ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔ ان کی حکومت آتے ہی ملک میں مہنگائی کا سیلاب آگیا لیکن وہ اسے روکنے میں ناکام ہیں ، ان کا دعویٰ تھا کہ وہ کبھی آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے لیکن پھر ہوا یہ کہ نہ صرف آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلایا گیا بلکہ اس کی شرائط کو من و عن قبول کرتے ہوئے پوری قومی معیشت اس کے حوالے کردی گئی، اب سارے فیصلے ان کی مرضی کے مطابق ہورہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے عوامی مسائل حل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رانا اعجاز حسین چوہان کے کالمز
-
جیسی رعایا ویسے حکمران
بدھ 16 فروری 2022
-
ویلنٹائن ڈے… !
منگل 15 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
صدارتی نظام کی بازگشت!
جمعرات 3 فروری 2022
-
نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت
بدھ 2 فروری 2022
-
کرپشن انڈیکس میں اضافہ …!
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
ایمان کی دولت انمول نعمت
جمعہ 28 جنوری 2022
-
خوشگوار زندگی کیلئے ذہنی صحت پر توجہ ضروری
جمعرات 20 جنوری 2022
رانا اعجاز حسین چوہان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.