
خادم بشر
بدھ 15 اپریل 2020

سلیم ساقی
اگر ایک طرف نمرود کی نمرودیت ہے تو دوسری طرف اس سے ٹکر لینے کیلیئے خلیل کی خلیلیت ہے
اگر ایک طرف یزید کی یزیدیت ہے تو دوسری طوف نواسہ رسول کی پختہ ایماں افروزی ہے
اگر ایک طرف سن پینسٹھ میں دشمنوں کی دھوکہ دہی ہے تو دوسری طرف عزیز بھٹی،راشد منہاس کی سی جواں مردی ہے
اور اب جب کہ پوری دنیا کورونا کے عذاب میں لت پت لت ہے خوف و حراس نے چار و نا چار ہر ایک کو گھر کی دہلیز تک قید و پابند کر دیا ہے تب بھی بشر خدا،ملائکہ صفت انسان ہمارے ڈاکٹرز اس خوف سے ہمیں چھٹکارا دلوانے کیلیئے پہلی صف میں آلات جراحی سے لیس ہمارے آگے فولادی دیوار بن کر کھڑے ہیں
اک ایسی دیوار،اک ایسی چٹان جسے نہ تو معاشرے کے کم ظرف لوگوں کی درندگی صفتی کا ڈر ہے نہ وائرس کی برستی موت کی آگ کا ڈر ہے کہ نجانے کب یہ آگ پلک جھپکتے ہمیں اپنی لپیٹ میں لے لے گی،اور ہم لقمہ اجل بن کر پل بھر کو حال سے ماضی بن جاویں گے
مگر ان سب سے بے نیاز و بے قیاس و آرا دن رات ہل میں جتے بیلوں کی مانند دن رات قوم کو لقمہ اجل بننے سے بچا رہے ہیں
انشاءاللہ ہماری دھرتی ماں کے یہ سپوت ہماری آن ہیں ہماری بان ہیں شان ہیں جنکا نام سنہری حروف میں دل کی کتاب پر تا قیامت تک لکھے رہے گا
اے تاریخ گواہ رہنا کورونا کی جنگ سے لڑنے کو سفید وردی میں ملبوس ہمارے فوجی سالار موت کی بارڈر لائن پر کھڑے اپنی قوم پکڑ پکڑ راہ زیست پر لا چھوڑ رہے ہیں
جیسا کہ خدا تعالی قرآن پاک میں فرماتے ہیں
''اور تم اپنے پرودگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے''(سورۃ الرحمن)
یہ خدائے تعالی کی ہم مسلمانوں کیلیئے غیب سے مدد نہیں تو اور کیا ہے؟ جہاں تمام تر دنیا کروڑوں کیس میں لت پت اس آفت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں وہاں مسلمان میں چند سو کیسز کا ہونا کیا خدائے تعالی کا یہ ہم پر احسان نہیں ہے
کورونا ایک ناگہانی آفت ہے جو خدا تعالی نے ہم بد بختوں کو راہ راست پر لانے کیلیئے ایک چھوٹا سا نمونہ دکھایا کہ اے کم عقلوں اگر تم پھر بھی باز نہ آئے تو اس سے بدتری کیلیئے تیار ہو جاؤ
اگر ہم تاریخ کے بابوں کو کھول کر دیکھیں تو ہماری آنکھیں کھل جاویں کہ خدائے زولجلال نے پچھلی قوموں کو کس طرح نیست و نابود کیا کہیں کسی پر آسمان سے پتھر برسے ہیں تو کہیں آندھی و طوفان نے پٹک پٹک کے اک دوجے کو اک دوجے سے مارا
کیا یہ خدا کا ہم پر احسان نہیں ہے ہم جو کہ گناہوں کی پنڈ اپنے سر اٹھائے دن بدن اسے کم کرنے کی بجائے اس پر اور لادے ہی جا رہے ہیں اس صورت میں بھی خداتعالی نے غیب سے ہماری مدد فرمائی
خاکی وردی اور سفید وردی میں ملبوس یہ بشر خدائے زولجلال کے بھیجے ہوئے ملائکہ ہیں
خداتعالی قرآن میں فرماتے ہیں
''کنتم خیرا امۃ اخرجت الناس(آل عمران110)
جسکا مفہوم ہے
''اور یہ امت خدمت انسانیت کیلیئے ہی برپا کی گئی ہے''
ہمارے معاشرے کہ کچھ فرعونیت ذہنیت کے لوگوں سے میں چند ایک سوال کرنا چاہوں گا جو یہ کہتے ہیں ڈاکٹرز کونسا ہم پر احسان کر رہے ہیں اگر ڈیوٹیاں کر رہے ہیں تو یہ اسی کام ہی تو تنخواہ لیتے ہیں ایسے لوگ جو ڈاکٹرز حضرات کو شر پسندی پھیلانے کی وجہ گردانتے ہیں
کیا ہمارے ڈاکٹرز حضرات اس فرمان کو بخوبی و احسن طریقے سے نہیں نبھا رہے؟
کیا وہ اپنی جان و مال کی فکر کیئے بغیر ہماری خاطر اپنی جان داؤ پر نہیں لگا رہے؟ کیا وہ ہمارے سکھ و چین کی خاطر اپنا سکھ چین داؤ پر نہیں لگا رہے؟کیا ہماری زندگی بچانے کیلیئے وہ اپنی زندگی جوکھے میں نہیں ڈال رہے؟
کیا وہ چند ہزار ان دھرتی ماں کے سپوتوں کی جان کی تم قیمت لگاتے ہو؟
عقل کرو اے کند ذہن لوگوں وگرنہ تمہاری لاش کو غسل و کفن اور جنازہ بھی نصیب نہیں ہو گا اور نہ تمہارے گھر والوں تمہارے پیاروں کو تمہارا آخری دیدار نصیب ہو گا
قدم بقدم ان سفید وردی میں ملبوس نوجوانوں کا ساتھ دو ضروری نہیں کہ تم انکے ساتھ چل کر ہی انکا ہاتھ بٹاؤ تمہارے منہ سے نکلے حوصلہ افزائی کے کلمات بھی ان دھرتی ماں کے سپوتوں کو تمہاری خاطر کورونا تو کیا دنیا کی کسی بھی جنگ سے لڑنے کیلیئے کافی ہوں گے
بیشک ڈاکٹرز ہمارا فخر ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
سلیم ساقی کے کالمز
-
افزائش نسل کی بڑھوتری کے ثمرات و نقصانات
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
عشق مجازی سے عشق حقیقی
پیر 13 ستمبر 2021
-
''ہم زندہ جاوید کا ماتم نہیں کرتے''
منگل 24 اگست 2021
-
تھرڈ کلاسیے ایکٹرز
منگل 1 جون 2021
-
''جسد خاکی یہ ستم نہیں اچھا''
منگل 4 مئی 2021
-
لیبرز ڈے
ہفتہ 1 مئی 2021
-
رمضان کو بخشش کا فرمان کیسے بنائیں؟
منگل 27 اپریل 2021
-
کہاں کھو گیا وہ برگد کا پیڑ پرانا
ہفتہ 24 اپریل 2021
سلیم ساقی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.