سی پیک مخالف راء کا کردار

جمعرات 27 فروری 2020

Shafaq Kazmi

شفق کاظمی

اس وقت ہمارے ملک میں اگر کوئی پراجیکٹ ہماری مضبوط معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تو وہ "CPEC" ہے اور ایشیائی خطے کے تمام ملکوں کے لیے  دنیا سے سستی تجارت کا مرکز بھی یہ ہی وجہ ہے آج یہ مرکز اس خطے کے تمام ممالک کی نظر میں ہے جس میں بہت سے ممالک اس سے فائدہ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کے مکمل ہونے کا بے صبری سے انتظار بھی کر رہے ہیں۔

۔۔۔!!!!
  اس سے نا صرف اس خطے کے تمام ممالک سے ہمارے تعلقات مزید  مضبوط ہوں گے بلکہ اس تجارت کا براہ راست فائدہ پاکستان کی معیشت کو ہے لیکن آج ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں جو حکومت بیٹھی ہے نا وہ اس پراجیکٹ سے کوئی تجارتی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے نا ہی پاکستان کی معیشت کو مضبوط ہوتا دیکھ سکتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج بھارت اربوں ڈالر صرف اور صرف سی پیک کو ناکام بنانے میں لگا رہا ہے۔

(جاری ہے)

۔۔!!!  
سی پیک کے خلاف بھارت کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ کلبھوشن یادیو تھی جسے پر بھارت نے اربوں ڈالر لگا رکھا تھا جسے بلوچ علیحدگی پسند اور دہشتگرد تنظیموں کی مدد سے بلوچستان اور کراچی کے امن کو توڑنا تھا تاکہ اس وقت جو ممالک "CPEC" دلچسپی لے رہے ہیں انہے پاکستان کی غیر محفوظ تصویر دکھا کر انکی اس دلچسپی کو توڑا جائے۔۔۔!!!
جس کا نقصان براہ راست پاکستان کی معیشت اور "CPEC"  کو تھا لیکن بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری سمجھا ہے بھارت اس بات سے واقف نہیں کہ پاکستان کے اس پراجیکٹ کے شروع ہوتے ہی ہماری توجہ کا مرکز "CPEC" کے خلاف بھارتی حکمت عملی رہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو جیسے راء کے حاضر سروس ایجنٹ کو پکڑنا ہے جسکا تعلق بھارتی نیوی سے ہے اور بھارت کی "CPEC" مخالف سب سے بڑی  انویسمنٹ کو ڈبونا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت جتنی مرضی کوشش کر لے سی پیک کو روکنا بھارت کے بس کی بات نہی ہے۔

۔۔!!!
آج ایک بار پھر بھارتی نیول چیف کرمبیر سنگھ کو "CPEC" کا بخار چڑھا ہے لیکن اس ملک کی افواج اور خفیہ اداروں کا کرمبیر سنگھ کو ایک ہی جواب ہے کہ افواج پاکستان اور اس ملک کے خفیہ اداروں نے بھارت کے بہت سے پاکستان مخالف بخاروں کا علاج کیا ہے تمہارے سی پیک کے بخار کا علاج کرنا بھی اچھے سے جانتے ہیں یہ دنیا کی واحد وہ افواج اور خفیہ ادارے ہیں جن کے پاس دنیا کے ہر پاکستان مخالف بخار کی دوا موجود ہے۔۔۔۔!!!!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :