
کریڈٹ کارڈ کا نشہ
اتوار 25 دسمبر 2016

شاہد سدھو
(جاری ہے)
سب سے پہلے تو کریڈٹ کارڈ کا مفہوم سمجھ لیں کہ یہ مفت کا پیسہ نہیں ہے جو آپ کے ہاتھ لگ گیا ہے، بلکہ یہ محلے کی دوکان سے مہینے بھر لیا گیا ادھار سودا سلف ہے اور مہینہ ختم ہوتے ہی آپ نے دوکاندار کو ادھار لئے گئے سامان کی پوری رقم ادا کرنی ہے۔ کریڈٹ کارڈ کا پورا بل ادا کرنے کی صورت میں کوئی سود نہیں لگے گا۔ اگر آپ کسی مہینے پورا بل ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ اگلے مہینے بقایا جات کے ساتھ پورا بل ادا کردیں ، یاماہانہ پیمنٹس کچھ بڑھا کر جلد از جلد مکمل ماہانہ ادائیگی کی پوزیشن پر واپس آئیں تاکہ ہر ماہ لگنے والے سود سے جان چڑھائی جائے۔ ہر ماہ معمولی رقم کی ادائیگی کی سہولت جو کہ آپ کی استعمال کی گئی رقم کا پانچ یا چھ فیصد ہوتی ہے کے جھانسے میں ہر گز نہ آئیں اور پوری رقم کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسری عادت یہ ہونی چاہئیے کہ بل کی ادائیگی مقررہ تاریخ تک یا اس سے پہلے کر دی جائے اس طرح لیٹ فیس کا جرمانہ بھی نہیں لگے گا۔مختلف کریڈٹ کارڈ کمپنیاں کارڈ کے استعمال پر پوائنٹ بھی ایوارڈ کرتی ہیں جنہیں فری شاپنگ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، اسی طرح بہت سے شاپنگ ایریاز اور تفریحی مقامات پر مختلف کمپنیوں کے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی صورت میں اشیاء یا خدمات پر رعایت بھی ملتی ہے۔ کر یڈٹ کارڈ پر کئے گئے خرچے یا نکلوائی گئی رقم کی واپس ادائیگی کے لئے پچاس سے پچپن دنوں کی مہلت ہوتی ہے، اس مہلت سے کاروباری حضرات قلیل مدتی بلا سود قرضے کا فائدہ ٹھا سکتے ہیں اور مختلف تاریخ ادائیگی والے ایک سے زیادہ کریڈٹ کارڈزعقلمندی سے استعمال کر کے اس بلاسو د قرضے کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں تاکہ کاروبار میں مال اور رقم کی مسلسل فراہمی جاری رہے۔ اس بات کا دھیان رہے کہ کچھ ادارے کریڈٹ کارڈ پر نقد رقم نکلوانے کی صورت میں فیس اور لازی سود چارج کرتے ہیں۔کریڈٹ کارڈ کو زحمت کے بجائے رحمت بنانے کے لئے کسی بھی بنک یا مالیاتی ادارے کا کریڈٹ کارڈ لیتے وقت ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ ہر ماہ مکمل بل ادا کرنا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد سدھو کے کالمز
-
مشرقی پاکستان اور ایک بنگالی فوجی افسر کا نقطہ نظر
بدھ 15 دسمبر 2021
-
مشرقی پاکستان اور جنرل ایوب خان
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
مشرقی پاکستان اور اسکندر مرزا
منگل 7 دسمبر 2021
-
سیاسی حقیقت
ہفتہ 13 مارچ 2021
-
کون کتنا ٹیکس دیتا ہے
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
جہان درشن
ہفتہ 27 فروری 2021
-
سقوطِ مشرقی پاکستان نا گزیر تھا؟
بدھ 16 دسمبر 2020
-
معجزے ہو رہے ہیں
جمعہ 4 دسمبر 2020
شاہد سدھو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.