
دوسری جے آئی ٹی کا اعلان کب ہوگا؟
پیر 24 اپریل 2017

شاہد سدھو
اب ضرورت ایک اور جے آئی ٹی کی بھی ہے۔ حکومت کو فوری طور پر جے آئی ٹی کے قیام کے لئے سپریم کورٹ کی دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق بتائے گئے اداروں کے ارکان پر مشتمل ”دوسری جے آئی ٹی“ کے قیام کا اعلان کرنا چاہئیے۔ پانامہ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہو مگر شروع وزیر اعظم سے کِیا جائے۔
(جاری ہے)
عمران خان تو بار بار خود کو احتساب کے لئے پیش کر نے کا عندیہ دیتے رہے ہیں، لِہٰذا کِسی پاکستانی کی بنائی گئی اولین آف شور کمپنی ’نیازی لمیٹڈ‘ کے قیام کی تمام رسیدیں بھی ان کے پاس ہونگی۔ بنی گالہ والی بے نامی ٹرانزیکشن کا معاملہ بھی کُھل کے سامنے آنا چاہئے۔ کرکٹ سے کمائی گئی رقم کی رسیدیں اور کئی سال پہلے کی گئی کمینٹری سے برسنے والے مسلسل ہُن کا راز بھی کُھلنا چاہئے کہ اس دور میں جب کرکٹ میں اتنا پیسہ بھی نہیں تھا ، عمران خان صاحب نے کیسے اتنی دولت کمالی جو گذشتہ پچیس سال سے ہونے والے شاہانہ اخراجات کے باوجود ، کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔زمان پارک میں کئی کنالوں پر پھیلے دولت خانے کے قیام کی تفصیل بھی عوامی دلچسپی کا باعث ہوگی۔ انصاف اور سچائی سے پیار کر نے والے خان صاحب کو اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا کہ یہ دوسری جے آئی ٹی جہانگیر ترین اور علیم خان کی آف شور کمپنیوں کی بھی تحقیات کرے اور یہ جاننے کی کوشش کرے کہ مالیوں اور باورچیوں کے نام پر کروڑوں کے شیئر زخریدنے میں کیا حکمت ہے اور برطانیہ اور کینیڈا میں جائیدادوں کی طلسم ہوشرباء منی ٹریل بھی عوام کے سامنے آنی چاہئیے۔اعظم سواتی کے خلاف پھیلائی گئی جھوٹی کہانیاں بھی جے آئی ٹی سے دُھل کر خاک ہوجائیں گی۔ اسفند یار ولی اور انکی پارٹی کے دیگر رہنماوٴں پر ایزی لوڈ اور ملائیشیا اور دبئی میں جائیدادیں بنانے کے معاملات بھی رسیدیں پیش کرنے اور منی ٹریل کے بعد جے آئی ٹی کی تفتیش کے نتیجے میں حل ہوجائیں گے۔ الطاف حسین، عشرت العباد، بابر غوری، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار کی بیرون ملک جائیدادیں بھی جے آئی ٹی کو رسیدیں دکھانے اور منی ٹریل کے بعد حلال قرار دے دی جائیں گی۔۔
قبل اس کے کہ سپریم کورٹ کو سو موٹو نوٹس لینا پڑے، حکومت جلد ازجلد دوسری جے آئی ٹی کے قیام کا اعلان کردے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد سدھو کے کالمز
-
مشرقی پاکستان اور ایک بنگالی فوجی افسر کا نقطہ نظر
بدھ 15 دسمبر 2021
-
مشرقی پاکستان اور جنرل ایوب خان
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
مشرقی پاکستان اور اسکندر مرزا
منگل 7 دسمبر 2021
-
سیاسی حقیقت
ہفتہ 13 مارچ 2021
-
کون کتنا ٹیکس دیتا ہے
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
جہان درشن
ہفتہ 27 فروری 2021
-
سقوطِ مشرقی پاکستان نا گزیر تھا؟
بدھ 16 دسمبر 2020
-
معجزے ہو رہے ہیں
جمعہ 4 دسمبر 2020
شاہد سدھو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.