زندگی میں ہماراہمسفرکون ہے؟

منگل 1 دسمبر 2020

Sheraz Hussain

شیراز حسین

زندگی اتنی لمبی نہیں ہے کہ آپ دوسروں کو خوش کرتے پھریں اور ہر ایک کی جی حضوری کرتے پھریں آپ 99 اچھے کام کرلو، اور صرف ایک غلطی کرلو لوگ وہ 99 اچھےکام بھول جائیں گے اور ساری زندگی اسی ایک غلطی کی وجہ سے آپکا جینا حرام کر دیں گے۔ انسان کو یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ عزت اور ذلت اللہ کریم کے ہاتھ میں ہیں، پھر آخر کیوں لوگوں کو خوش کرنے میں دن رات ایک کرتے ہیں؟ کیونکہ اس زندگی میں انسان دو چیزوں سے بہت جلدی متاثر ہوتا ہے ایک مزہب سے اور دوسرا معیشت سے لیکن معیشت سے فوری طور پر متاثر ہوجاتا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم صرف ان لوگوں سے متاثر ہوتے ہیں جن کے پاس پیسہ ہوں، دولت ہوں، اچھی گاڑی ہوں، اچھا پہنتا ہوں کبھی ہم اس غریب اور یتیم کو نہیں دیکھتے جن کے پاس یہ سب کچھ تو نہیں ہوتا لیکن ایک اچھا دل ضرور ہوتا ہے لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آتا ہے، آخر انسان ایسا کیوں ہے؟ کہ امیروں کے لباس کو دیکھتا ہے اور اُن سے متاثر ہو جاتا ہے میرا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ امیر لوگ بُرے ہوتے ہیں اُن میں سے بہت زیادہ اچھے دل کے مالک بھی ہوتے ہیں، لیکن اس فانی دنیا میں شاید سب سے ذیادہ ایسے بھی لوگ ہیں جو امیروں کے لباس میں دلوں کے فرعون ہیں پھر بھی ہم اُس پروردگار سے نہیں مانگتے جس خالق نے اُن کو عطا کیا ہے، آج کل ہم اپنے خالق کو بھول چکے ہیں اور  ہمیں صرف وہ لوگ ہی نظر آتے ہیں اور امیروں کے در پر بے عزت ہوتے ہیں لیکن ایک اچھا دل انسان ہمیں نظر نہیں آتا کیونکہ اس کے پاس اتنا پیسہ نہیں جس سے ہم متاثر ہو سکے اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ ہم دوسروں سے امید لگاتے ہیں کہ فلاح بندہ میرا یہ کام کر ےگا، فلاح بندہ میری لیئے سفارش کرےگا۔

(جاری ہے)

لیکن زندگی میں یہ یاد رکھنا چاہئیے کہ اس دنیا میں اپکا کوئی ساتھ دے یا نہ دے خود ہی آگے چلتے جاؤ کیونکہ خود سے بڑا کوئی ہمسفر نہیں ہوتا، جب آپ خود سے چلنا سیکھ جاؤ تو کبھی آپ کو درد نہیں ملے گا۔ آپ دوسروں کی خوشنودی میں اپنا وقت برباد نہیں کرینگے۔ اور آخر میں آپ کو محسوس ہوگا کہ میں اس دنیا میں خود کا ہمسفر ہوں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :