
طالبان کی آزمائش کا کڑا مرحلہ اب شروع ہُوا ہے
جمعہ 10 ستمبر 2021

سید شکیل انور
(جاری ہے)
تیسری اہم بات طالبان حکومت کی کرنے کی ہے کہ وہ واشگاف انداز میں اور ڈنکے کی چوٹ پر یہ اعلان کردے کہ وہ ماضی کے حکمرانوں کے حاصل کردہ قرضے ادا نہیں کریں گے کیونکہ قرض دینے والوں نے ماضی کے غاصب حکمرانوں کی خوشنودی کے حصول کے لیے اُنھیں قرض دیے تھے مزید براں یہ کہ قرض دینے والے ادارے نئی حکومت کے سامنے آہنی دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ڈھے گئی ‘ اب وہ کس مُنہہ سے قرض کی وصولی کا تقاضا کرسکتے ہیں۔
یہ بات بھی بہت اہم ہے بلکہ اِس نکتے کو قانونی تحفظ حاصل ہونا چاہیے کہ وہ افغانی افراد جو اپنی خواہش کے تحت ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک مقیم ہونا چاہتے ہیں ‘ اُنھیں کسی بھی قیمت پر افغانستان واپس آنے اور مقیم ہونے نہ دیا جائے کیونکہ اُن کی وفاداریاں مشکوک ہوچکی ہیں۔وہ دوبارہ آنے کی اگر خواہش کرینگے تو یہ سمجھ لینے میں شک نہیں ہونا چاہیے کہ وہ کسی سازش کے تانے بانے بُننے کے لیے ہی آئیں گے۔کوئی ڈالر کے حصول کے لیے کسی ملک کا ایجنٹ بن کر آئے گا اور کوئی مارک اور پونڈ سے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے ملک سے غداری کا ارتکاب کرے گا۔
اِس میں کچھ شک نہیں ہے کہ سِکھ برادری ہندوؤوں سے متنفر ہوجانے کے باعث مسلمانوں کے خلاف اپنے نظریے تبدیل کرچکے ہیں اور بڑی حد تک مسلمانوں سے خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوے دِکھائی دے رہے ہیں لیکن افغانستان میں موجود ہندوؤوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔خصوصی طَور پر بغیر نقطے کا موذی جب تک ہندوستان کا سربراہ ہے افغانیوں کو ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید شکیل انور کے کالمز
-
”سب اچھا ہے“ اور” گھبرانا نہیں ہے“
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
مہنگائی کے باعث آنسو نکل پڑے ہیں
ہفتہ 11 ستمبر 2021
-
طالبان کی آزمائش کا کڑا مرحلہ اب شروع ہُوا ہے
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
پولیس اور عدالتیں تربیّت کی متقاضی ہیں
ہفتہ 4 ستمبر 2021
-
بڑا بھائی ہے جھوٹ بھی بڑا بولتا ہے
پیر 30 اگست 2021
-
لوہا گرم ہے‘ چوٹ لگادی جائے
جمعہ 20 اگست 2021
-
بیشتر سیاستدان‘ سیاست کے مفہوم سے ناواقف ہیں
پیر 9 اگست 2021
-
اُس کی ایمانداری اُسے مبارک ‘ ہمیں تو روٹی چاہیے
ہفتہ 7 اگست 2021
سید شکیل انور کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.