
14واں 5 سالہ منصوبہ چین اور دنیا کے لئے مزید ترقی لائے گا
جمعہ 11 دسمبر 2020

زبیر بشیر
حالیہ دنوں چین اور عالمگیریت تھنک ٹینک کی میزبانی میں "چودہواں پنج سالہ منصوبہ اور دنیا" کے موضوع پر سفراء کےراؤنڈ ٹیبل کا انعقاد آتھ تاریخ کو بیجنگ میں ہوا۔چین کے چودہویں پانچ سالہ منصوبے میں کھلی پالیسی اور " دوہری گردش " پر مبنی نئے ڈھانچے سمیت دیگر موضوعات پر دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک کے چین میں سفیروں اور سفارت کاروں نے تبادلہ خیال کیا ۔
(جاری ہے)
چین کی پنب سالہ منصوبہ بندی کے دوران وسیع اتفاق رائے ایک کلید ہے ،فیصلہ سازی کے عمل میں چینی عوام ، ہزاروں تھنک ٹینکس ،حکومتی تنظیموں ،جامعات ،ممتاز دانشوروں و ماہرین کی آراء شامل کی جاتی ہے جبکہ نچلی سطح کے نمائندوں کی تجاویز کو بھی نمایاں اہمیت دی جاتی ہے تاکہ مفاد عامہ کے لیے موئثر اور ٹھوس اقدامات سامنے آ سکیں۔
دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس جہاں زیادہ تر ووٹرز کو راغب کرنے یا پھر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیےایسے منصوبے سامنے لائے جاتے ہیں، چین میں عوامی خواہشات اور تقاضوں کو منصوبہ سازی میں فوقیت دی جاتی ہے۔ منصوبے کی تشکیل کے بعد چین کی اعلیٰ قیادت اہداف پر عمل درآمد کو یقینی بناتی ہے جس کا اندازہ 13ویں پنج سالہ منصوبے میں طے شدہ اہداف کی مقررہ مدت میں تکمیل سے لگایا جا سکتا ہے۔
چین کی مستقل اقتصادی ترقی میں پنج سالہ منصوبے سے متعلق محتاط اور حقیقت پر مبنی پلاننگ ایک اہم کلید ہے۔13ویں پنج سالہ منصوبے کے دوران دنیا نے دیکھا کہ چین میں کاروبار کے حوالے سے ایک سازگار ماحول تشکیل دیا گیا ہے ،بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری لاگت کو نمایاں حد تک کم کرتے ہوئے خدمات کی فراہمی کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ بیرونی کاروباری اداروں بالخصوص ملٹی نیشنل کمپنیوں کا چین پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے اور چینی منڈی سے انھیں بے شمار ثمرات حاصل ہو رہے ہیں۔
مارکیٹ دنیا میں ایک قلیل وسیلہ ہے۔ چین میں ایک بڑی مارکیٹ ہے ، اس لئے چین زیادہ اعلی معیار کے عالمی وسائل کو راغب کرے گا ، اس طرح بین الاقوامی معاشی گردش کو آگے بڑھایا جا ئے گا اور ملکی اور بین الاقوامی گردش ایک دوسرے کو باہمی فروغ دیتی رہیں گی۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں سنٹرل کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں 2035 کے طویل مدتی اہداف کے بارے میں بھی تجاویز منظور کی گئی ، جن میں: مجموعی معاشی حجم اور فی کس آمدنی ایک نئی بلندی تک پہنچائی جائے گی ، کلیدی بنیادی ٹیکنالوجی کی دریافت میں بڑی پیش رفت اور کامیابیاں حاصل کی جائیں گی ، فی کس جی ڈی پی درمیانے درجے کے ترقی یافتہ ممالک کی سطح پر پہنچائی جائے گی ، اور تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ اگر مذکورہ بالا اہداف کو شیڈول کے مطابق حاصل کرلیا گیا تو ، چین بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کا ہدف مکمل کرلے گا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی ترقی کا ایک طویل مدتی نقطہ نظر ہے ، جو دنیا کے لئے طویل المیعاد تیقن لائے گا۔ ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے دنیا کے لئے یہ چین کی اٹھائی گئی ذمہ داری کا مظہر ہے۔
چین ہمیشہ تاریخ کے درست طرف کھڑا ہوگا ، اپنے اندرونی امور پر توجہ دتیے ہوئے دنیا کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا ، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے گا۔ ایسا چین لامحالہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی معجزات اور جیت جیت کے مواقع پیدا کرے گا ، جو دنیا کی توقع کے مطابق ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.