Live Updates

زرداری اورنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہے،مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن

عمران احتساب وانصاف پر یقین رکھتے تو شواہد پرکرپشن اور کرپٹ عناصرکے خلاف کاروائی کرتے، حاجی شاہجہان،نورخان اخوندزادہ کرپشن کے حرام پیسے سے بننے والے سنیٹروں کا ووٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے کیسے حلال ہوسکتا ہے،، عبدالرحیم اعوان

منگل 24 اپریل 2018 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر حاجی شاہجہان، جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخوندزادہ اور لیبرونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم اعوان نے کہاہے کہ زرداری اورنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہے،عمران احتساب وانصاف پر یقین رکھتے تو تسنیم نورانی، جسٹس (ر) وجیہہ صدیقی، جنرل (ر)علی قلی خان، جنرل(ر) تاج، جنرل(ر) حامد خان ، محبوب علی امریکہ اور اکبر ایس بابر کے فراہم کردہ شواہد پر آنکھیں بند کرنے کے بجائے کرپشن اور کرپٹ عناصرکے خلاف کاروائی کرتے،مسلم لیگ (ن) کو متعدد بار ختم کرنے کی کوششیں کرچکے لیکن عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئے نہ ہی ہوں گے،ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ عمران اگر اتنے ہی حاجی صادق و امین ہیں تو اس سے پہلے جسٹس (ر)وجیہہ نے پارٹی انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت میں پرویز خٹک، علیم خان، جہانگیر ترین کو ملوث قرار دیا تھا تو اسوقت عمران خان نے کاروائی کیوں نہ کی ۔پھر انٹراپارٹی الیکشن میں جنرل (ر) علی قلی خان اور جنرل(ر)تاج پر مشتمل دو رکنی کمیٹی نے سنیٹر اعظم سواتی کی کرپشن ثابت کی تو عمران خان نے اعظم سواتی کے خلاف کاروائی کیوں نہ کی ۔

انہوں نے کہاکہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر شیر بابر کے الزامات کا الیکشن کمیشن میں جواب دینے کے بجاے سٹے آڈرز کے پیچھے کیوں چھپا جا رہا ہے۔ عمران اتنے ہی سچے ہیں تو اکبر ایس بابر کے مناظرے کا چیلنج قبول کریں ورنہ ان کی طرف سے جو سوالات پارٹی کے مرکزی قائدین کے بارے میں اٹھائے گے ہیں کسی بھی فورم پر آکر عمران خان انکا جواب دیں۔

انہوں نے کہاکہسندھ سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائیگی، عوام جانتے ہیں کہ کس نے دن رات ان کی خدمت کی۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہی, عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ لوگ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اور ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات