ایم پی اے یوسف شاہوانی اور آغاخانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عمائدین کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت

ہمارے مشورے کے بغیر نگراں حکومت نہیں بنائی جاسکتی کیونکہ ہم اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ہیں ،مصطفی کمال کی پریس کانفرنس

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی اپنی ساتھیوں سمیت اور آغاخانی کمیونٹی کے عمائدئن نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، یہ اعلان انہوں نے پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پاکستان ہاوس میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس مو قع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ ہمارے مشورے کے بغیر نگراں حکومت نہیں بنائی جاسکتی کیونکہ ہم اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ہے ہماری مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیصلے کئے گئے تو پی ایس پی قبول نہیں کرے گی گی،حیدرآباد میں ہماری احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرنے پر اور فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے ہمارا ساتھ دینے پر ہم اہلیان حیدرآباد کے انتہاء مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ حیدرآباد اور اس کے ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں،کرپشن ختم کریں ورنہ حیدرآباد والے تبدیلی کے لئے تیار ہیں جس دن چاہیں گے حیدرآباد کے بلدیاتی دفاتر میں گھس جائینگے حیدرآباد میں ہفتوں سے سیوریج کا پانی مسجدوں اور امام بارگاہ میں موجود ہے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی نظام کی بدترین حالت ہے بلدیاتی نمائندے جو لوٹ کھسوٹ کر رہے ہیں اسکا پیسا آج بھی لندن جارہا ہے الطاف حسین اور سب ملے ہوئے ہیں، نواز شریف صاحب کی باتوں سے لگ رہا کے وہ کبھی کونسلر بھی نہیں بنے،نواز شریف صاحب ووٹ توکاغذ کا ٹکڑا ہے ووٹر کو عزت دو،نواز شریف کو اللہ سے معافی مانگنی چائیے لوگ موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیں تمام لوگ تیار ہو جائے اب ڈولفن پر مہر لگانے کا وقت آگیا ہے کیونکہ دولفن ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، وفاقی حکومت کو شرم آنی چاہیے وفاقی حکومت پورے پاکستان کا بجٹ کراچی کے پیسوں سے بنا رہی ہے پی ایس پی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر تی ہے،کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم کردیئے گئے جس کے خلاف ہم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرائی ہے،2013 کا نادرا کا ریکارڈ ہے کراچی کی آبادی 2 کروڑ 14 لاکھ تھی تو کیا اب ایک کروڑ لوگ مر گئے کیا کراچی والوں کے ساتھ یہ کھیل بند نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ یوسف شہوانی پی ایس 90 سے رکن سندھ اسمبلی ہے آج تک ان پر کوئی الزام نہیں تھا اب نہ جانے ایم کیو ایم کی طرف سے کیا الزام لگینگے اور اسماعیلی برادری سے بھی آج لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں اسماعیلی کمیونٹی پرامن پڑھی لکھی کمیونٹی ہے جن کا اس ملک کی ترقی میں بڑا کردار ہے اسماعیلی کمیونٹی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتی ہے اور اب دیکھتے ہیں ان پر کیا کیا الزام لگتے ہیں زور زبردستی سے شمولت کی باتیں کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک گیس کے پیسے نہیں دے رہی، کے الیکٹرک والے آج بھی زیادہ پیسے لے رہے ہیں انہوں نے کہا کے الیکٹرک کو جو چائنیز کمپنی کو یچا جارہا ہے اسے روکا جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم،وفاقی وزیر دیگر اعلی حکام کا حل ایک میٹنگ بجلی کا مستقبل حل نہیں ہے جب تک کے الیکٹرک ایک ہی رہی گی تو لوڈشیڈنگ ہو تی رہے گی اس مسئلہ کا واحد حل یہ ہے کہ ایک سے زائد کمپنیوں کو بجلی بنانے کے لانسنس دئیے جائیں اگر یہ حکومت نہیں کرے گی تو ہم الیکشن جیت کر اس مسئلہ کو حل کریں گے کوئی آور حل نہیں اس میں کوئی سیاست نہیں ہے پورے پاکستان میں یہ طریقہ آزمایا جائے تو بجلی کے مسائل حل ہو جائینگے رکن سندھ اسمبلی یوسف شوہوانی نے کہا کہ میرا تعلق بلوچستان سے ہے، پی ایس پی میں کے پلیٹ فورم سے اپنے صوبے اور پاکستان کی خدمت کرنا چاہتاہوں، ایک دو مہنے سے جو ایم کیو ایم کے حالات چل رہے ہیں اس سے ووٹر پریشان ہوگئے میں آج پی ایس پی میں شامل ہورہا ہوں انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں کام کرنا چاہتے ہیں اپنے حلقے کی عوام سے معذرت کرتا ہوں جس طرح کام کرنا چائیے تھا ویسا کام نہیں کر سکا اس مو قع پر منظور علی خواجہ نے کہا کہ میرا تعلق آغا خان کمیونٹی سے ہے میرے جتنے کمیونٹی کے لوگ ہے وہ پی ایس پی کے ساتھ ہیں ہم نے مصطفی کمال کو اس شہر کو بناتے دیکھا ہے ہم ان کے کردار اور ایمانداری کے گواہ ہیں اورہماری ساری کمیونٹی مصطفی کمال کے ساتھ کھڑی ہے اس مو قع پر اسماعیل کیمونٹی کے لیڈران، اور پریزیڈنٹس جو الگ الگ ایریا اور الگ الگ جگہوں سے وابستہ افراد نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی جن میں مسٹر عمران اروان، پنجوانی کریم آباد کو آپریٹیو سوسائٹی، حسن غلام حسین کریم آباد اولڈ ملٹی پریس ہاؤسنگ سوسائٹی، پروفسیر عدنان ناظم آؓباد یوتھ ونگ سے جہانشیر خان بلاک7عائشہ منزل،انجینئر محمد محسن مرزا،،یوتھ ونگ سے عبدالقیوم بلاک 7عائشہ منزل،خیبر کمیونیٹی کے موکھیا منصور خواجہ اوربزنس فورم سے تاجدین شامل تھے