Live Updates

ووٹ کی طاقت سے عمران کی منفی سوچ کو دفن کر دیں گے،طلال چوہدری

جمعہ 4 مئی 2018 16:00

ووٹ کی طاقت سے عمران کی منفی سوچ کو دفن کر دیں گے،طلال چوہدری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا کہ دھرنوں ،نعروں اور انتشار سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سواہ کچھ نہیں دیا بعض سیاسی عناصر نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جن میں دھرنا گروپ پیش پیش رہا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف چکوک میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ ،بجلی کی لوڈشیڈنگ میںنمایاں کمی ،سی پیک جیسے منصوبوں نے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کردیا مگر اس کے باوجود عمران خان عوام کو نیا پاکستان اور تبدیلی کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں جو کہ کپتان کا وطیرہ بن چکا ہے عوام 2018ء کے الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی ناپاک سوچ دفن کردیں گے عمران خان نے ہمیشہ دھرنے کی سیاست کی ہے ملک کوترقی سے روکنے کی کوشش کی ہے ایسے بد یانت اور بکائو مال کبھی ملک کا خیر خواہ نہیں ہوسکتاہے یہ سب کو پیچھے چھوڑ دیں گے مخالفین نے مختلف الزامات لگاکر انہیں حکومت سے الگ کردیا ہے مگر عوام کو یہ فیصلہ منظور نہیں عوام اپنی طاقت سے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں اپنا فیصلہ سنائیں گے اور مسلم لیگ کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات