
عمران خان! پشاورکاموازنہ لاہورسےکرلو،پتاچل جائے،نوازشریف کاچیلنج
اگرموازنہ ہی کوئی معیارہےتولوگوں کوپتا چل جائے کہ کہاں کام ہوا ہے،آپ کویہ بھی پتا لگ جائےکہ کراچی آگے ہے یا لاہورآگے ہے۔قائد ن لیگ کا پارٹی رہنماؤں سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 4 مئی 2018
18:06

(جاری ہے)
جس امیدوں سے آپ کو ووٹ دیا گیا تھا آپ نے لوگوں کو مایوس کیا۔ اگرموازنہ ہی کوئی معیار ہے تو عمران خان پشاور کا موازنہ لاہور سے کرلو۔
لوگوں کو پتا چل جائے کہ کہاں کام ہوا ہے۔ آپ کویہ بھی پتا لگ جائے کہ کراچی آگے ہے یا لاہور آگے ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ بلوچستان میں غیرفطری تبدیلی لائی گئی۔ سینیٹ سب سےبڑا ادارہ ہے،معزز ادارہ ہے جس کیساتھ آپ نےیہ سلوک کیا ہے۔ سینیٹ انتخابات میں اربوں روپے چلے۔عمران خان آپ نے سینیٹ میں جاکر پیپلزپارٹی کے تیر پر مہر لگا دی۔ عمران خان صاحب آپ کو قوم کو جواب دینا پڑے گا۔ عمران خان صاحب بتائیں،کس نے کہا تھا آپ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔ آپ نے تو یہ کہا تھا کہ زرداری سب سے بڑی بیماری ہے۔لاہور میں آپ نےطاہرالقادری کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا۔ انہوں نے چئیرمین سینیٹ پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسےشخص کوچیئرمین سینیٹ بنایا گیا جسکواسکا ہمسایہ تک نہیں جانتا۔ کونسی قوت سینیٹ کی اعلیٰ باڈی کیساتھ یہ مذاق کروارہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ حالات ایسے آگئے کہ بنگلہ دیش کا ٹکا پاکستان سے آگےنکل گیا۔ 70 سال میں بہت کچھ ہوچکا، آئندہ نہیں ہوگا۔نوازشریف نے کہا کہ ہمارامقابلہ عمران خان سےنہیں،کسی اورسےہے۔ میدان میں اترو،پیچھے مت دیکھو۔ الحمداللہ ہم حق پرہیں۔ انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی جیتےگی۔ انہوں نے کہاکہ میں یقین سے کہتا ہوں 2018 میں مسلم لیگ ن کے پی کے میں بھی کامیاب ہوگی۔ اسلام آباد سے واپسی والے مناظرکبھی نہیں بھول سکتا۔ انشااللہ عوام کی خدمت کروں گا۔ مخالفین جتنی مرضی تنقید کرلیں،مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 70 سال میں بہت کچھ ہوچکا آئندہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اندرون شہرکادورہ کیےبغیرواپس چلےگئے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جوکرنا چاہتےتھے وہاں کچھ لوگوں نے کرنے نہیں دیا۔ سینیٹ انتخابات میں جوہوا،سپریم کورٹ نےاس کا کوئی ازخودنوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے ہزاروں جانیں قربان ہوئیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج،پولیس اورمعصوم شہری شہید ہوئے۔ دہشتگردی ہمیں ہر لحاظ سے ختم کرنی ہے۔اس کے باوجود دنیا ہماری بات کیوں نہیں سنتی؟ بطوروزیراعظم اسی کی نشاندہی کی تھی۔ میں نےکہا تھا کہ اپنےگھرکو سنبھالو اپنے گھر کی خبر لو۔ کیا وجہ ہے پاکستان کی بات سننے کو کوئی تیار نہیں؟ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین تو لوگوں کی خدمت ہے۔ اورنج لائن پر کام بند رہا ہےکیا اورنج ٹرین حکومت یا ن لیگ کی ذاتی ٹرین ہے؟ جب سی پیک پردستخط کر رہے تھےچینی صدر نے کہایہ چین کی طرف سے تحفہ ہے۔مجھے نااہل کر دیا گیا میں نے پاکستان کا ایٹمی پروگرام بنایا۔
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.