آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا کریڈٹ مسلم کانفرنس کو جاتا ہے ،ْ سردار مختار عباسی

مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کو انکی عزت و وقار کے مطابق عہدے دئیے جائینگے ،مسلم کانفرنس نے کل بھی آزاد خطہ کے عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ،ْممبر کشمیر کونسل

پیر مئی 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا کریڈٹ مسلم کانفرنس کو جاتا ہے ۔مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر جانے والے اب مایوس ہو چکے ہیں ۔اب صرف چند دنوں کی بات ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کی حکوم ہوگی ۔منہاسہ کو دہان گلی کے برابر تین سالوں میں ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کونسل کے فنڈز سے گلی محلے اور راستے پختہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے ۔

منہاسہ اور بانڈی سے حکمران جماعت پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا صفایا ۔درجنوں افراد نے اپنی اپنی برادریوں سمیت سردار مختیار عباسی کی قیادت میں مسلم کانفرنس میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کو ان کی عزت اور وقار کے مطابق عہدے دیے جائینگے ۔مسلم کانفرنس نے کل بھی آزاد خطہ کے عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاسہ کے مقام پر ادریس کاظم عباسی کی رہائش گاہ پر ان کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت مسلم کانفرنس کے رہنما عبدالحکیم عباسی نے کی ۔جبکہ تقریب سے نمبردار ادریس کاظم عباسی ،صوبیدار عمر سعید ،زاہد عباسی ،ملک امان ،مظہر عباسی ،خان مقصود خان ،ذوالقرنین عباسی ،انیس عباسی ،عبدالجبار عباسی ،یاسین عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب سے قبل ممبر کشمیر کونسل سردار مختیار عباسی کو ایک بڑے جلوس کی صورت میں کوہالہ جلسہ گاہ لایا گیا ۔کوہالہ سے منہاس تک کی فضاء مسلم کانفرنس زندہ باد،جیوے جیوے مرشد جیوے ،سردار عتیق احمد خان اور مختیار احمد عباسی کے نعروں سے گونج اٹھی ۔جگہ جگہ ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔اُن کے ہمراہ عبدالجبار عباسی،تصدق عباسی،سیاب عباسی،مظہر عباسی،انیس عباسی،لیاقت عباسی،ثاقب عباسی،انصر عباسی،محمد مقصود عباسی اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

ممبر کشمیر کونسل مختار عباسی نے کشمیر کونسل کی تاریخ میں پہلی بار متعدد منصوبوں کیلئے 50فی صد ادائیگی موقع پر کر دی۔اس موقع پر ن لیگ سے شفیق عباسی اور جماعت اسلامی سے لطیف عباسی نے اپنی اپنی پوری برادری سمیت مسلم کانفرنس میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مختار عباسی کا کہنا تھا کہ میرا 5سالہ دور آزاد کشمیر کی تعمیروترقی کا مثالی دور ہو گا۔

اور باق ممبران کشمیر کونسل کیلئے ایک نمونہ ہو گا۔میں کھلے عام یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر کسی نے کرپشن کرنے کی کوشش کی تو وہ میرا دشمن ہو گا۔اس سے قبل بانڈی کے مقام پر بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بہت سارے افراد نے مسلم کانفرنس میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔شامل ہونے والوں میں اکسیر عاسی،یاسر عباسی،تنویر عباسی،واصف عباسی،پرویز عباسی،توصیف عباسی،عبدالجبار اور دیگر بھی باقاعدہ شامل ہوئے۔