پی پی نے اپنے منشور کے مطابق تعلیمی انقلاب برپا کیا مسلم لیگ(ن)تعلیم دشمن جماعت ہے آزادکشمیر حکومت انتقام پراترآئی ہے ملازمین کوانتقام کا نشانہ بنا کر دودراز علاقوں میں تبادلے کردیئے گئے ہیں

سا بق صدر ریاست وپی پی کے مرکزی راہنما الحاج سردار محمد یعقوب خان کی پارٹی وفد سے بات چیت

بدھ 16 مئی 2018 21:34

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) سا بق صدر ریاست وپی پی کے مرکزی راہنما الحاج سردار محمد یعقوب خان سے پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماسا بق امیدوار اسمبلی چوہدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے الحاج سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ پی پی نے اپنے منشور کے مطابق تعلیمی انقلاب برپا کیا مسلم لیگ(ن)تعلیم دشمن جماعت ہے آزادکشمیر حکومت انتقام پراترآئی ہے ملازمین کوانتقام کا نشانہ بنا کر دودراز علاقوں میں تبادلے کردیئے گئے ہیں اس کے خلاف بھرپورتحریک چلاتے ہوئے آزادکشمیر بھر میں احتجاج کریں گے خاک گڈگورنس ہے کہ ملازمین خواتین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر تبادلہ جات کرکے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے قائم ہوتے ہی ملک بھر میں افراتفری کو فورغ ملاپی پی شہداء کی وارث جماعت ہے شہید بابا ذولفقارعلی بھٹو ،شہید بی بی رانی نے اس ملک کی عوام کی خاطر اپنی جان دی ہم بھی جمہوریت کے لیئے تن من دھن قربان کریں گے سی پیک پی پی کے دور میں ہوا آصف علی زرادی نے چائینہ سے معاہدے کیئے ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیر کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گلگت کو صوبہ بنانا تاریخی غلطی ہوگی اس کی کسی صورت حمایت نہیں کرتے ان کو ان کے حق دیئے جائیں 1974کے ایکٹ میں ترمیم کرکے گلگت بلتستان کی آئینی قانون حثیت کو منوایا جائے ریاست کے عوام اور ھکومت آزادکشمیرکوہرقسم کے تسلط سے آزادکرکے بناہر نکال کربااختیار بنایا جائے صوبے بنانے سے مسئلہ کشمیر کمزور ہوگا پی پی کے تمام بانی کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی قربانیوں اور نظریاتی جہدوجہدکو آگے لے کرچلیں گئے پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے ضیاء الحق کی باقیات پی پی کے انقلابی نظریات کا مقابلہ نہیں کرسکتی مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر کی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے (ن)لیگ کچھ بھی نہیں کرسکی ایکٹ 74پر کمیٹی پی پی کے دور میں بنائی گئی،پیکج تعلیمی ہم نے دیا جس پر موجودہ رول بیک کرنے کے علاوہ اپنا کرداراداکرنے سے بھی گریز نہیں کیا پی پی کی ھکومت نے میڈیکل کالجز،وویمن یونیورسٹی تعلیمی پیکج اہم شاہراٰن آئی ٹی یونیورسٹی کیمپس ،ہائیڈرل کے منصوبہ جات سائنس ماڈل کالجز کا قیام تمام تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اب ہم ان کا دفاع کرنے کے لیئے نکل پڑے ہیں راجہ فاروق حیدرکو ان کو اپنی کابینہ نے ہی ناکام وزیراعظم بنا دیا ہے مسلم لیگ(ن)کے کارکنان مایوس اور حکومت سے سخت نالاں ہیں اور اپنی جماعت کی کارگردگی پر غمزدہ ہیں عزت وغیرت کی باتیں کرنے والے وزیراعظم کے قدموں میں بیٹھتے ہیں ریاست کی تقدیر بدلنے والے ایک بھی بڑا منصوبہ نہیں دے سکے کارکنان کو لڑانے کے لیئے کمیونٹی انفرسٹریکچر سب سے بڑا پروگرام فراڈ ہے لیگی کارکنان کو لڑانے کی سازش ہے سردار محمدیعقوب خان کہ اگر بلاجواز کسی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا یا حراساں کیا گیا توآزادکشمیر بھر میں دم دم مست قلند کریں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط منظم بنائیں گئے اور پارٹی فیصلہ جات کی مکمل پاسداری کریں گے روادری اور شرافت کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں لیکن حکومت انتقامی کاروائیوں سے باز رہے آزادخطہ کی تعمیر ترقی اور اچھے اقدام کی حمایت کریں گے سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ کہ بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی میں تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ کرتے ہوئے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں بھارت طاقت کے زور پر غیور کشمیریوں کو بنیادی حق خود ارادیت سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر بارے اپنا اصولی موقف پیش کیا ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے تاریخٰ الفاظ میں کہا تھا کہ کشمیر کے حصول اور آزادی کیلئے ہزار سالہ جنگ بھی کرنے پڑے تو کریں گے ایل او سی پر بسنے والے نہتے شہریوں پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیںبھارت کا سیکولر ازم ایک ڈھونگ ہے بھارت توسیع پسندانہ ذہنیت کا شکار ہے اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی پر بسنے والے نہتے شہریوں پر گولہ باری کا نوٹس لے مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پائیدار حل کے بغیر جنوب مشرقی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں انہوں نے کہا ہم امن کے خواہاں ہیں مگر ہماری امن پسندی کو بھارت سرکار ہماری کمزوری نہ سمجھے ایل او سی پر بسنے والے اور پورے آزاد کشمیر میں بسنے والے کشمیری مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

۔۔۔۔ہٹیاں بالا ( بیوروپورٹ) مسلم لیگ(ن) بنی لنگڑیال کے سابق صدر محمد حنیف مغل نے کہا کہ حلقہ پانچ کے عوام وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے سٹاف کے رحم کرم پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنی لنگڑیال کے لوگ چند کاموں کے سلسلے میں تین دن تک مظفرآباد PM ہاوس مظفرآباد کے چکر لگا رہے ہیں وزیر اعظم کے سٹاف نے ٹال مٹول کر کے گھر واپس لوٹنے پر مجبور کیا بنی لنگڑیال مسلم لیگ(ن) کے سابق صدر محمد حنیف مغل ہمراہ وفد کسی کا م کے لیے PM ہاوس مظفرآباد گئے تو وہاں موجو د سٹاف نے انتہائی بد تمیزی کی۔

ا ن نے مزید کہا کے ہم نے اس سے پہلے بھی وزیراعظم کو یہ بتایا ہے کہ آپ کا سٹاف عوام کے ساتھ برا سلو ک کرتا ہے مگر ان نے کو ئی نو ٹس نہیں لیا ملازم کو کوئی اختیار حاصل نہیں کہ وہ عوام کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان جب اپو زیشن میں تھے تب انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے بیٹے کا آڈر ہو جا ئے گا مگر پا نچ سال ہو گئے اب تک دفتروں کے چکر لگا رہا ہوں ابھی تک مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔ حال میں ہی ایڈھاک آرڈر میں وزیر اعظم کے اقدامات کے باوجود نظر انداز کر دیا گیا