Live Updates

تبدیلی کنٹینروں پر کھڑے ہو کر نعرے لگانے سے نہیں آتی بلکہ کام کرنے سے آتی ہے ‘احسن اقبال

ن لیگ نے پانچ سال قوم کی خدمت کی ہے اب25جولائی کو رزلٹ2013سے دوگنا آنا چاہیے ‘تقریب سے خطاب

اتوار 1 جولائی 2018 21:50

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کنٹینروں پر کھڑے ہو کر نعرے لگانے سے نہیں آتی بلکہ کام کرنے سے آتی ہے ن لیگ نے پانچ سال قوم کی خدمت کی ہے اب25جولائی کو رزلٹ2013سے دوگنا آنا چاہیے وہ لیڈر جنہوں نے پاکستان کو اجاڑ وہ مزے میں ہیں اور جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اس نواز شریف کو سزا دی جا رہی ہے ۔

حلقہ این ای78میں مینارٹی کنونشن سے خطاب سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا اتنا بڑا بڑا کنونشن اس سے قبل کبھی نہیں ہوا،دنیا میں غربت کرنے کرنے کا سب مسلط راستہ تعلیم ہے جس نے مجھ کو گولی مار کر میرا بازو متاثر کیا ہے لیکن جس کے پاس آپ جیسے بازو ہوں ہمیں کسی چیز کا ڈر نہیں، پاکستان جب بن رہا جہاں مسلمانوں نے حصہ لیا وہاں اقلیتیں بھی برابر کے شریک تھیں پاکستان بننے کے بعد پاکستان اور اس کی حفاظت کے لئے انہوں نے بھی اپنے لہو کی قربانی دی قائد اعظم نے جب پاکستان حاصل کیا اس کی وجہ مسلمانوں کو ہندو ایک قوم تسلیم نہیں کرتا تھا ہندوستان مسلمانوں سے امتیازی سلوک رکھتا تھا قائد اعظم نے پاکستان میں کسی کے مذہب پر پابندی نہیں لگائی اس لئے ہم نے متحد رہنا ہے احسن اقبال نے کہا کہ اگر نفرت کے بیج بونے گئے تو ہم قائد اعظم کا خواب پورا نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کسی بھی امتیازی سلوک کی مذمت کرتی ہے ہر وہ شخص جس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہے وہ اتنا ہی عزت کا حق دار ہے 2013 میں ملک تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا 18سے 20گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی لوگ راتوں کو سو نہیں سکتے تھے طالب علم موم بتیوں کی روشنی میں پڑتے تھے لیکن پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے اپنے دورہ حکومت میں10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جس سے اب بجلی 20 گھنٹے آتی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کنٹینروں پر کھڑے ہو کر نعرے لگانے سے نہیں آتی بلکہ کام کرنے سے آتی ہے ن لیگ نے پانچ سال قوم کی خدمت کی ہے اور اگر قوم سمجھتی ہے کہ ن لیگ نے کوئی اچھا کام کیا ہے تو 25جولائی کو رزلٹ2013سے دوگنا آنا چاہیے حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے پورے پاکستان کا نظام واپس آ رہا ہے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری حکومت ملک کو اجاڑدیا کون نہیں جانتا کہ ان کے دور میں کرپشن کا بازار کتنا گرم تھا لیکن وہ لیڈر جنہوں نے پاکستان کو اجاڑ وہ مزے میں ہیں اور جس نے ملک کو اندھیروں سے نکال دیا اس کو نکال دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک ملک سی پیک آیا۔

(جاری ہے)

کراچی کی روشنیاں بحال کیں اور بلوچستان کو آپس میں جوڑانواز شریف کو اس کی سزا دی جا رہی ہے آج نارووال پنجاب کے بہترین ضلعوں میں شامل ہونے جارہا ہے ڈی ایچ کیو میں کینسر کی تشخیص کا ہسپتال بھی 3 ماہ مکمل ہوجائے گا احسن اقبال نے کہا کہ ابرار الحق کہتا ہے کہ نارووال میں سپورٹس سٹی ’’سفید ہاتھی ‘‘بنا دیا اس کی سوچ ہی ایسی ہے جبکہ سابقہ کرکٹ کپتان مصباح الحق نے نارووال میں آکر کہا کہ یہ دنیا کا بہترین سپورٹس سٹی ہے عمران خان کہتا ہے یہ سڑکیں بناتے ہیں انہیں یہ معلوم کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا زینہ سڑکیں ہوتی ہیں سڑکیں ہوں گی توبچے سکول،کسان منڈیوںتک اور آمدروفت سے ہوتا ہے عمران خان کو پتہ نہیں ترقی کسے کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنتے منصوبے وہ نارووال میں تنکا تنکا اکھٹا کر کے لائے ہیں اس حوالہ سے سینٹ کے اجلاس میں الیاس بلوچ نے تقریر میں کہا کہ احسن اقبال کا بس چلے یہ گودار کو نارووال لے جائے اگر کامیاب کریں گے تو پچھلے 5 سالوں میں اس سے زیادہ ترقی ہو گی سکھ کمیونٹی اور مسیحی برادری کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی ہے اور جو رہ گئے ہیں ان کو بھی پورا کیا گیا۔

اس موقع پر خواجہ محمد وسیم بٹ،سردار رمیش سنگھ اروڑا،اندرجیت سنگھ ،ایس اے راجہ کے علاوہ منیاڑی کے مردوں خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی اس سے قبل مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر بڑا منصوبہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے مکمل کیاپی ٹی ائی میں اہلیت،قابلیت ، تجربے اور صلاحیت کی شدید کمی ہے پچھلے پانچ سالوں میں عمران خان نے قوم کو دھرنوں، انتشار ، افراتفری اور ناامیدی کے سوا کچھ نہیں دیا کے پی میں نیا پاکستان تو درکنار، پشاور کو کھنڈر بنا دیا پی ٹی ائی ق لیگ کے لوٹوں، پی پی کے لٹیروں اور ن لیگ کے چند بھگو ڑوں کا ٹولہ ہے مسلم لیگ ن کے امیدوار فخر کے ساتھ عوام میں ووٹ مانگنے جا رہے ہیں پورے وثوق سے کہ سکتا ہوں اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گی پانچ سال دن رات عوام فلاح و ترقی کے منصوبوں پر کام کیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات